Noori Entertainment

Noori Entertainment Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Noori Entertainment, Digital creator, Moradabad.

27/08/2026

Chini breakup imotional moments

23/08/2026

Hm madeena jaayenge abke baras beautiful naat

06/06/2026

Noori post

08/05/2026

Monkey help

08/05/2026
08/05/2026

نبی اللہ سلیمان اورچمگادڑ کی حکمت
جب اللہ کے نبی سلیمان علیہ السلام نے چمگادڑ سے مشورہ کیا

تو اُس وقت اللہ کی چار مخلوقات شکایت اور حاجت لے کر حاضر ہوئیں

پہلی: سورج

عرض کی: اے نبی اللہ، اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی باقی مخلوق کی طرح ایک ہی جگہ میں سکونت دے دے

میں مشرق و مغرب کے درمیان مسلسل حرکت سے تھک چکی ہوں

دوسری: سانپ

کہا: اے سلیمان، اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی ہاتھ پاؤں عطا کرے جیسے دیگر جانوروں کو دیے ہیں،

میں پیٹ کے بل رینگ رینگ کر تھک چکی ہوں

تیسری: ہوا

کہی: اے نبی اللہ، میں مسلسل بے مقصد ادھر اُدھر بھٹکتی رہتی ہوں

میرے لیے اللہ سے سکون کی جگہ مانگیں

چوتھی: پانی

کہا اے سلیمان میں کبھی زمین میں کبھی آسمان کے نیچے ہر جگہ پھر رہا ہوں

نہ مجھے ٹھکانہ ہے نہ ٹھہراؤ

اللہ سے کہیے کہ مجھے ایسی جگہ عطا کرے جہاں میں رُک سکوں

اور جو مجھے چاہے وہ میرے پاس آئے

سلیمان علیہ السلام نے پرندوں کو مشورے کے لیے بلایا

ان میں چمگادڑ بھی تھا سب سے چھوٹا سب سے کمزور

سلیمان علیہ السلام نے اسے باقیوں کے سوالات سنائے اور فرمایا

اے چمگادڑ تم نے سب کی شکایتیں سنیں

اب تمہاری رائے کیا ہے؟

چمگادڑ نے نرمی سے پر ہلائے آدب سے آگے آیا اور بولا

اے نبی اللہ

یہ سب سکون چاہتے ہیں

مگر ان کی حرکتوں میں حکمت ہے

جسے اللہ ہی جانتا ہے

اگر سورج رک جائے

تو دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے

نہ فصل ہو نہ دن رات کا نظام قائم رہے

اگر سانپ کو پاؤں دے دیے جائیں

تو اس کی ہیبت ختم ہو جائے

اور جو راز اللہ نے اس میں رکھے ہیں وہ زائل ہو جائیں

اگر ہوا ساکن ہو جائے

تو ہوا سڑ جائے

کشتیاں رک جائیں

بارش نہ ہو

کھیتی تباہ ہو جائے

اگر پانی رُک جائے

تو بدبو دار ہو جائے

نہ قابلِ استعمال رہے

کچھ جگہوں کو زیادہ ملے، کچھ کو محروم کر دے

پھر چمگادڑ نے دھیمے لہجے میں کہا

اے نبی اللہ

ہر چیز کی راحت اس کی حرکت میں ہے

ان کا اصل مقام وہی ہے جہاں اللہ نے ان کو رکھا ہے

اللہ نے کوئی چیز بے مقصد نہیں بنائی

اور جس شکوہ میں ہم مبتلا ہیں

اسی میں اللہ کی کوئی نعمت چھپی ہوتی ہے

جو صرف غور و فکر کرنے والے کو نظر آتی ہے

سلیمان علیہ السلام مسکرائے

پرندوں اور جانوروں کی طرف دیکھا اور فرمایا

چمگادڑ نے سچ کہا

اگرچہ کمزور ہے

لیکن تم سب سے زیادہ سمجھدار نکلا

اللہ کا شکر ادا کرو

کیونکہ تم میں سے ہر ایک کے وجود میں ایسی حکمت ہے

جو صرف وہی جانتا ہے جسے اللہ نے بصیرت عطا کی ہو

یہ سن کر

سورج شرمندہ ہو گیا

سانپ خاموش ہو گیا

ہوا تھم گئی

پانی کو اطمینان ہوا

اور سب اپنی اپنی جگہ پر لوٹ گئے

اس یقین کے ساتھ کہ اللہ ان کی حالت کو بہتر جانتا ہے

اور اس کا ہر حکم حکمت سے خالی نہیں

اگر آپ نے یہاں تک پڑھا ہے

تو ایک بار ضرور درود پڑھیں

ایسے مرد یا عورت سے نکاح کرو جو خاندان کی قدر جانتا ہو علم میں مالا مال ہو دین کو سمجھتا ہو کامیابی اور ناکامی دونوں میں...
08/05/2026

ایسے مرد یا عورت سے نکاح کرو جو خاندان کی قدر جانتا ہو علم میں مالا مال ہو دین کو سمجھتا ہو کامیابی اور ناکامی دونوں میں تمہارا ساتھ دے، اور اچھے اخلاق کا مالک ہو
ایسے انسان کو چنو جس کے اعمال آخرت میں زیادہ اہم ہوں نہ کہ صرف اس دنیا میں

*ماں کی دعا اور بیٹے کی عظمت*ایک معزز خاتون کی شادی اسماعیل نامی شخص سے ہوئی۔ اسماعیل ایک نہایت متقی انسان اور جلیل القد...
08/05/2026

*ماں کی دعا اور بیٹے کی عظمت*

ایک معزز خاتون کی شادی اسماعیل نامی شخص سے ہوئی۔ اسماعیل ایک نہایت متقی انسان اور جلیل القدر عالم تھے، جنہوں نے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی شاگردی اختیار کی تھی۔ اس بابرکت رشتے کا پھل ایک عظیم بچے کی صورت میں ملا، جس کا نام "محمد" رکھا گیا۔

شادی کو ابھی کچھ ہی سال گزرے تھے کہ اسماعیل اپنی بیوی اور ننھے بچے کو داغِ مفارقت دے گئے، مگر وراثت میں خاصی دولت چھوڑ گئے۔

والدہ نے پوری توجہ اور محبت کے ساتھ اپنے بیٹے کی تربیت شروع کر دی۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ایک عظیم عالم بنے، علم کی روشنی سے دنیا کو منور کرے۔ لیکن اچانک ایک بہت بڑی آزمائش آ گئی—بچپن ہی میں یہ بچہ اپنی بینائی سے محروم ہو گیا۔

اب نابینا ہونے کی وجہ سے نہ وہ علماء کے دروس میں شریک ہو سکتا تھا، نہ ہی علم کے حصول کے لیے دوسرے شہروں کا سفر کر سکتا تھا۔ ماں کا دل غم سے بھر گیا:
"میرا بچہ کیا بنے گا؟"
"وہ عالم دین کیسے بنے گا؟"
"بینائی کے بغیر علم کیسے حاصل کرے گا؟"

اس مشکل کا ایک ہی راستہ تھا… دعا۔

چنانچہ اس ماں نے اپنے رب کے حضور ہاتھ اٹھائے، گڑگڑا کر رونے لگی، اور پوری اخلاص کے ساتھ اپنے بیٹے کی بینائی کے لیے دعائیں مانگتی رہی۔ یہ دعائیں نجانے کتنی مدت تک جاری رہیں۔

ایک رات اس نے ایک عجیب خواب دیکھا۔ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام خواب میں تشریف لائے اور فرمایا:
"اے بی بی! تیری دعاؤں کی کثرت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تیرے بیٹے کی بینائی واپس لوٹا دی ہے۔"

جب محمد بیدار ہوئے، تو والدہ نے دیکھا کہ واقعی ان کی بینائی بحال ہو چکی ہے۔ خوشی اور شکر کے جذبات سے ان کی زبان سے بے اختیار یہ الفاظ نکلے:

"اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوْءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْاَرْضِ ۗ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ"

اے پروردگار! پریشان حال کی پکار تیرے سوا کون سنتا ہے؟ اور کون ہے جو بندوں کی تکلیفوں کو دور کرتا ہے؟

یہ عظیم خاتون، جو مسلسل دعائیں مانگتی رہیں، امام المحدثین محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ تھیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی ایسی تربیت کی کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر علم کے دروازے کھول دیے۔

یہی بچہ آگے چل کر ایک عظیم محدث بنا اور قرآن پاک کے بعد دنیا کی سب سے مستند کتاب مرتب کی، جو "صحیح البخاری" کے نام سے مشہور ہے۔ اور دنیا اسے "امام بخاری" کے نام سے جانتی ہے۔

واللہ اعلم بالصواب، اگر کوئی غلطی ہو تو اللہ تعالیٰ معاف فرمائے۔
ااگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہو تو شئیر کریں

*ایک پرانے کپڑوں میں ملوث سید زادی چاقو سے خچر گوشت کے ٹکڑے کاٹ کاٹ( بعض جگہ بھینس کا ذکر ملتا)کر ایک زنبیل میں رکھ رہی ...
08/05/2026

*ایک پرانے کپڑوں میں ملوث سید زادی چاقو سے خچر گوشت کے ٹکڑے کاٹ کاٹ( بعض جگہ بھینس کا ذکر ملتا)کر ایک زنبیل میں رکھ رہی تھی*

ربیع بن سلیمان رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں حج کے لیے جا رہا تھا، میرے ساتھ میرے ساتھی بھی تھے… جب ھم کوفہ پہنچے ، تو وہاں ضروریاتِ سفر خریدنے کے لیے بازاروں میں گھوم رہا تھا کہ دیکھا… ایک ویران سی جگہ میں ایک خچر مرا ہوا تھا اور ایک عورت جس کے کپڑے بہت پرانے سے تھے، چاقو لیے ہوئے اُس کے گوشت کے ٹکڑے کاٹ کاٹ کر ایک زنبیل میں رکھ رہی تھی… مجھے یہ خیال ہوا کہ یہ مردار گوشت لے جا رہی ہے، اس پر سکوت ہر گز نہیں کرنا چاہیے، شاید یہ عورت لوگوں کو یہ ہی پکا کر کھلاتی ہو… سو میں چپکے سے اس کے پیچھے ہو لیا، اس طرح کہ وہ مجھے نہ دیکھے… وہ عورت ایک بڑے مکان میں پہنچی جس کا دروازہ بھی اونچا تھا… اس نے جا کر دروازہ کھٹکھٹایا، اندر سے آواز آئی کون ہے…؟ اس نے کہا کھولو، میں بد حال ہوں، دروازہ کھولا گیا اور گھر میں چار لڑکیاں نظر آئیں، جن کے چہرے سے بد حالی اور مصیبت کے آثار ظاہر ہو رہے تھے، وہ عورت اندر آ گئی اور زنبیل اُن لڑکیوں کے سامنے رکھ دی…میں کواڑوں کی درزوں سے جھانک رہا تھا، میں نے دیکھا اندر سے گھر بلکہ برباد اور خالی تھا…اُس عورت نے روتے ہوئے لڑکیوں سے کہا :” اِس کو پکا لو اور اللہ کا شکر ادا کرو “وہ لڑکیاں گوشت کاٹ کاٹ کر اُس کو آگ پر بھوننے لگیں… مجھے بہت تکلیف ہوئی…میں نے باہر سے آواز دی… اے اللہ کی بندی! اللہ کے واسطے اِس کو نہ کھا… وہ کہنے لگی تُو کون ہے…؟ میں نے کہا : میں ایک پردیسی آدمی ہوں…! اُس نے جواب دیا : تُو ھم سے کیا چاہتا ہے… ؟ 3 سال سے نہ ھمارا کوئی معین اور نہ کوئی مدد گار ہے،😢😢😢😢😢😢

تو کیا چاہتا ہے… ؟“میں نے کہا : مجوسیوں کے ایک فرقہ کے سِوا مردار کا کھانا کسی مزہب میں جائز نہیں…! وہ کہنے لگی : ” ھم خاندانِ نبوت کے شریف (سید) ہیں… اِن لڑکیوں کا باپ بڑا شریف آدمی تھا، وہ اپنے ہی جیسوں سے اِن کا نکاح کرنا چاہتا تھا… لیکن نوبت نہ آئی، اُس کا انتقال ہو گیا، جو ترکہ اس نے چھوڑا تھا، وہ سب ختم ہو گیا… ھمیں معلوم ہے کہ مردار کھانا جائز نہیں، لیکن اضطرار میں جائز ہوتا ہے… ھمارا چار دن کا فاقہ ہے… “ربیع کہتے ہیں… ان کے حالات سُن کر میں بے چین ہو گیا اور اپنے ساتھیوں سے آکر کہا :” میرا تو حج کا ارادہ نہیں رہا “ سب نے سمجھایا، لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی… میں نے اپنے کپڑے اور احرام کی چادریں اور جو سامان میرے ساتھ تھا، وہ سب لیا اور نقد چھ سو درم تھے وہ لیے اور ان میں سے سو درم کا آٹا خریدا اور باقی درم آٹے میں چُھپا کر اُس بڑھیا کے گھر پہنچا اور یہ سب سامان اور آٹا وغیرا اس کو دے دیا…” اس نے شکریہ ادا کیا اور کہنے لگی … اے ابنِ سلیمان! اللہ تیرے اگلے پچھلے گناہ معاف کرے اور تجھے حج کا ثواب عطا کرے اور اپنی جنت میں تجھے جگہ عطا فرمائے اور ایسا بدل عطا فرمائے جو تجھے بھی ظاھر ہو جائے… “ربیع کہتے ہیں… حج کا قافلہ روانہ ہو گیا، میں اُن کے استقبال کے لیے کوفہ ہی رُکا رہا تا کہ اُن سے اپنے لیے دعا بھی کرواؤں … جب حجاج کا ایک قافلہ میری آنکھوں کے سامنے سے گزرا تو مجھے اپنے حج سے محروم رہ جانے پر بہت افسوس ہوا اور رنج سے میرے آنسو نکل آئے… جب میں اُن سے ملا تو میں نے کہا…” اللہ تعالٰی تمہارا حج قبول کرے اور تمہارے اخراجات کا تمہیں بدلہ عطا فرمائے… “اُن میں سے ایک نے کہا کہ یہ کیسی دُعا ہے…؟ میں نے کہا : اُس شخص کی دعا جو دروازہ تک کی حاضری سے محروم ہو… وہ کہنے لگے بڑے تعجب کی بات ہے، اب تُو اِس سے بھی انکار کرتا ہے کہ تُو ہمارے ساتھ عرفات کے میدان میں نہ تھا…؟ تُو نے ھمارے ساتھ رمی جمرات نہیں کی…؟ تُو نے ہمارے ساتھ طواف نہیں کیے…؟ میں اپنے دل میں سوچنے لگا : یہ اللہ کا لُطف ہے… اتنے میں میرے شہر کے حاجیوں کا قافلہ آ گیا… میں نے کہا : اللہ تعالٰی تمہاری سعی مشکور فرمائے، تمہارا حج قبول فرمائے… وہ بھی کہنے لگے : تُو ہمارے ساتھ عرفات میں نہیں تھا…؟ رمی جمرات نہیں کی تُو نے ہمارے ساتھ…؟ اب تو انکار کر رہا ہے… اُن میں سے ایک شخص آگے بڑھا اور کہنے لگا : بھائی انکار کیوں کرتے ہو…؟ تم ہمارے ساتھ مکہ میں نہیں تھے یا مدینہ میں نہیں تھے…؟ جب ھم قبر اطہر کی زیارت کر کے بابِ جبرئیل سے باہر کو آ رہے تھے، اُس وقت اژدھام کی کثرت کی وجہ سے تم نے یہ تھیلی میرے پاس امانت رکھوائی تھی…” جس کی مہر پر لکھا ہوا ہے… مَن عَاملَنَا رَبَحَ (جو ہم سے معاملہ کرتا ہے، نفع کماتا ہے) “ اس نے کہا یہ لو اپنی تھیلی واپس… ربیع رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں، میں نے اُس تھیلی کو کبھی اس سے پہلے دیکھا بھی نہ تھا… اس کو لے کر میں گھر واپس آیا، عشاء کی نماز پڑھی… اپنا وظیفہ پورا کیا… اِسی سوچ میں جاگتا رہا کہ آخر یہ قصہ کیا ہے…؟ اِسی کشمکش میں آنکھ لگ گئی، تو میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی خواب میں زیارت کی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے تبسم فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا…” اے ربیع! آخر ھم کتنے گواہ اِس پر قائم کریں کہ تُو نے حج کیا ہے…؟ تُو مانتا ہی نہیں، بات یہ ہے کہ جب تُو نے اُس عورت پر جو میری اولاد میں سے تھی، خرچ کیا اور اپنا حج کا ارادہ ملتوی کیا، تو اللہ نے اس کا نعم البدل تجھے عطا فرمایا…” اللہ نے ایک فرشتہ تیری صورت بنا کر، اُس کو حکم دیا کہ وہ قیامت تک ہر سال تیری طرف سے حج کیا کرے اور دنیا میں تجھے یہ عوض دیا کہ چھ سو درم کے بدلے چھ سو دینار (اشرفیاں) عطاء کیں… “ربیع رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں، جب میں سو کر اٹھا تو اس تھیلی کو کھول کر دیکھا تو اس میں چھ سو اشرفیاں موجود تھیں ۔سبحان اللہ آل رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و مودت ہی زریعہ نجات ہے اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے واللہ اعلم و رسُول اعلم ۔
پیارے بھائیو میں پہلے بھی کہ چکا ہوں یہ مشن اکیلے کا نہیں ہے میرا اس میں مجھے آپ جیسے مخلص دوستوں کی ضرورت ہے بہت ہم یہاں تک آپ کے ساتھ سے پہنچے ہمیں مل کر اس بہت دور اور ہر جگہ لے کر جانا ہے اس پغام کو جتنا ممکن ہو سکے پھیلائیں دوسروں تک اللہ آپ کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین۔

(رفیق الحرمین صفحہ نمبر ۲۸۷ تا ۲۹۲،)
نوٹ۔۔ اس تصویر کا ان ہستیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے یہ اے آئی سے بنائی گئی تصویر ہے۔

منقول

Address

Moradabad
244001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noori Entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share