Saquib Qamar

Saquib Qamar This is official page of Saquib Qamar. I want to do post and video upload etc on this page

14/03/2021
07/02/2021

. . . . والدین ایک انمول تحفہ . . . .

اللہ تعالی نے انسان کے مختلف رشتے بنائے ہیں۔ان میں سے کسی کو باپ بنایا ہے تو کسی کو ماں کا درجہ دیا ہے اور کسی کو بیٹا بنایا ہے تو کسی کو گھر کی زینت بیٹی کی پاکیزہ نسبت عطا کی ہے۔اللہ تبارک و تعالی نے رشتے بناکر انکےحقوق بھی متعین فرما دیا ہے۔ان میں سے ہر ایک کا ادا کرنا ضروری ہے لیکن خدا تعالی نے قرآن مقدس میں والدین کے حق کو اپنی طاعت و بندگی کے فورا ذکر کیا ہے۔ارشاد ربانی ہے (و قضی ربک الا تعبدوا الا ایاہ وبالوالدین احسانا) ترجمہ اور آپ کےپروردگار نے فیصلہ فرمادیا ہے کہ تم لوگ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ بہتر سلوک کرو۔ (آسان تفسیر)

یہ آیت سے یہ بات صاف طور پر واضح ہورہی ہے کہ رشتوں میں سب سے بڑا حق حق والدین ہے کیونکہ اللہ تعالی نے رشتوں میں جس کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے وہ والدین کے ساتھ فرمایا ہے بیٹا یا بیٹی یا کسی اور رشتے کا ذکر نہیں فرمایا۔
ہم اس بات کو نہ بھولیں کہ والدین نہ صرف ہمارے وجود کا سبب ہیں بلکہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں اور ہونگے سب انہیں کی برکت و دعا سے ہیں اور ہونگے لیکن ہم میں سے اکثر اس بات کو جانتے ہوئے بھی بھول بیٹھے ہیں۔ماں باپ کے ساتھ بہتر سلوک کے بجائے برا سلوک کرتے ہیں اور انکو طرح طرح سے پریشان کرتے ہیں۔
جب والدین انکو نصیحت کرنے اور اچھے کاموں کا حکم دینے بیٹھتے ہیں تو وہ وہاں سے انکو ناخوش کرکے اپنا راستہ لے لیتے ہیں۔

یاد رکھو کہ یہ نصیحت ہے
فرض ماں باپ کی اطاعت ہے
نہ کرو انکو تم کبھی نا خوش
انکے قدموں کے نیچے جنت ہے

اولاد کو یہ سوچنا چاہئے کہ ماں باپ میرے لئے اپنی راحت وآرام اور خوشی و خواہش کو قربان کر دیتے ہیں۔سب سے زیادہ محنت ومشقت ماں برداشت کرتی ہے۔اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد ہے (ووصیناالانسان بوالدیہ احسانا حملتہ امہ کرہا وو ضعتہ کرہا )ترجمہ اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا حکم دیا ہے،اس کی ماں نے تکلیف کے ساتھ اسکو پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی کے ساتھ اسکو پیدا کیا۔حمل کے نو ماہ کی تکلیف اور اس سے بڑھکر وضع حمل کی تکلیف ماں برداشت کرتی ہے۔ آپ اس آیت سے ماں کے مقام و مرتبہ کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
جب بچہ اس دنیائے رنگ و بو میں آنکھیں کھولتا ہے تو باپ اپنے بچے کی خاطر محنت و مشقت اٹھاتا ہے، اور کسب معاش کی صعوبتوں کو برداشت کرتا ہے،سردی ہو یا گرمی،صحت ہو یا بیماری ہر حال میں باپ اپنے بچوں کی پرورش کے خاطر جگہ بجگہ جاتا ہے اور ادھر ماں گھر رہکر اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہے،اپنے بچوں کو سردی و گرمی سے بچانے کی خاطر خود سردی و گرمی برداشت کرتی ہے۔
جب بچہ بیمار ہو جاتا ہے تو والدین اسکے علاج و معالجہ کے لئے ڈاکٹروں کے چکر لگاتے ہیں۔
اس لئے خدا وند قدوس نے جہاں اپنے شکر ادا کرنے کا حکم فرمایا ہے وہیں والدین کی شکر گزاری کا بھی حکم فرمایا ہے۔اللہ رب العزت فرماتا ہے (ان اشکرلی ولوالدیک الی المصیر)ترجمہ میرا اور اپنے والدین کا شکر ادا کرتے رہو،آخر میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے (آسان تفسیر)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کسی نے پوچھا کہ میں نے خراسان سے اپنی والدہ کو اپنے کندھے پر اٹھاکر بیت اللہ لایا اور پھر حج کے مناسک ادا کروائے ،کیا میں نے اپنی والدہ کا حق ادا کر دیا ؟تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہر گز نہیں ،یہ تو ماں کے اس ایک چکر کے برابر بھی نہیں جو اس نے تجھے پیٹ میں رکھ کر لگایا تھا۔
اللہ تعالی نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے،یعنی انکے ساتھ انتہائی تواضع و انکساری اور اکرام و احترام کے ساتھ پیش آئے،انکو برا بھلا نہ کہے،بےادبی کرے،تکبر نہ کرے۔ہر حال میں ان کی اطاعت کرے الا یہ کہ اللہ کی نافرمانی کا حکم دیں تو پھر انکی اطاعت جائز نہیں ۔ سورہ عنکبوت میں اللہ تبارک وتعالی ارشاد فرماتا ہے(ووصینا الانسان بوالدیہ حسنا وان جاہداک تشرک بی ما لیس لک بہ علم فلا تطعہما)ترجمہ اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تاکید کی،اور(ہاں)اگر وہ تم پر زور دیں کہ تم میرے ساتھ کسی کو شریک ٹھراو جس کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے تو انکی بات نہ ماننا۔آسان تفسیر۔
جنکے والدین اس دنیا کو الوداع کہ چکے ہیں تو انکے اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک یہ ہے کہ انکی وصیت کو پورا کرے ،انکے ذمہ اگر کوِئی قرضہ ہو تو اسکو ادا کرے،انکے بتائے ہوئے طریقہ پر چلے ،انکے لئے دعائے مغفرت کرے،انکی طرف سے صدقہ کرے ،انکے نام سے لوگوں کے لئے پانی پینے کا انتظام کرے، انکی طرف سے نفلی حج وعمرہ کرے ، کوئی مسجد یا مدرسہ بنوادے،دینی کتاب خرید کر مدرسے میں وقف کردے،والدین کے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرے، نفلی اعمال کرکے انکو ایصال ثواب کرے،یہی والدین کے انتقال فرمانے کے بعد اولاد کی جانب سے حسن سلوک ہوگا۔
اللہ تعالی تمام اھل ایمان کو اپنے والدین کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی توفیق دے ،آمین، ثم آمین۔



. . . . . . . .از قلم ثاقب قمر . . . . . . . .

As everyone I hope that you are well.
07/02/2021

As everyone I hope that you are well.

Assalaamu Alaikum everyone,I hope that you are well.Friends, If you want to do something big choose own your way, not li...
06/02/2021

Assalaamu Alaikum everyone,I hope that you are well.Friends, If you want to do something big choose own your way, not like sheeps and goats, but go ahead like a lion.
This world will scare you,tease and make you angry.Everyday it will show you a new look, but which day you will find your destination,the same world will be behind you.
Cross the biggest obstacle wisely, strike on the your weakness with full strength,
every one difficult will be smallest,prepare yourself like this.

. . . Translated by Saquib Anwer . . .

06/02/2021

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

Address


Telephone

+917255932000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saquib Qamar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saquib Qamar:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share