MEER SAHEB HASAN Professional

MEER SAHEB HASAN Professional MEER saheb hasan is a writer, editor of a monthly magazine published from Mumbai and a digital creator

13/09/2025

آفتیں ہمارے اعمال سے

روایت ہے کہ جب چنگیز خان نے نیشاپور کو خون میں نہلا دیا اور شہر کو مٹی میں ملا دیا، تو اس کے بعد وہ اپنی خوفناک فوج کے ساتھ ہمدان کی طرف روانہ ہوا۔
ہمدان کے لوگ ڈر کے مارے لرز رہے تھے، ہر چہرے پر خوف، اور ہر دل میں موت کا اندیشہ چھایا ہوا تھا۔
چنگیز خان نے حکم دیا کہ پورے شہر کو ایک وسیع میدان میں جمع کیا جائے۔ میدان میں خاموشی طاری ہو گئی، جیسے وقت رک گیا ہو۔
چنگیز خان نے بلند آواز میں کہا:

"میں نے سنا ہے کہ ہمدان کے لوگ نہایت ہوشیار، عقل مند اور سمجھ دار ہوتے ہیں۔ تمہاری عقل مندی مشہور ہے، کہتے ہیں: ‘ہمہ دانی و ہیچ ندانی’ – یعنی سب کچھ جانتے ہو، مگر پھر بھی کچھ نہیں جانتے۔"

پھر اس نے اعلان کیا:
"میں تم سے ایک سوال کروں گا۔ اگر جواب درست ہوا تو تم سب کو امان دی جائے گی۔ لیکن اگر جواب غلط ہوا… تو یہ میدان تم سب کی قبریں بن جائے گا۔ تمہاری قسمت کا فیصلہ یہی کرے گا!"

میدان میں موت جیسی خاموشی چھا گئی۔ لوگ کانپنے لگے۔
چنگیز خان نے نظریں گھمائیں، پھر گرج کر پوچھا:

"کیا میں خدا کی طرف سے آیا ہوں؟ یا اپنی مرضی سے؟"

کسی کے پاس ہمت نہ تھی جواب دینے کی۔ علماء، دانشور، اور بزرگ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ یہ سوال صرف ایک دلیل نہیں تھا، بلکہ پورے شہر کی زندگی اور موت کا سوال تھا۔
ہر چہرہ پریشان، ہر آنکھ سوالی بنی ہوئی تھی۔ اور تب… ہجوم سے ایک سادہ سا چرواہا آگے بڑھا۔

نہ وہ عالم تھا، نہ دانشور۔ مگر اس کی آنکھوں میں بصیرت تھی، دل میں سچائی۔
چنگیز خان نے اسے دیکھا اور کہا:
"اگر میں جواب سنوں گا، تو تجھ سے سنوں گا!"

چرواہے نے بے خوفی سے چنگیز کی آنکھوں میں دیکھا اور کہا:

"نہ تم خدا کی طرف سے آئے ہو،
نہ تم اپنی مرضی سے آئے ہو…
تمہیں تو ہمارے اعمال نے یہاں پہنچایا ہے۔

جب ہم نے عقل والوں کو نظر انداز کیا،
علم والوں کو پیچھے دھکیلا،
اور جاہلوں، خوشامدیوں، اور نالائقوں کو عزت، طاقت اور قیادت دے دی—
تو پھر تم جیسے ظالم کا آنا طے تھا!

تم ہماری نادانی، بے انصافی اور بصیرت سے خالی قیادت کا نتیجہ ہو!"

میدان میں گہری خاموشی چھا گئ
چنگیز خان ساکت ہو گیا۔ شاید یہ سچائی اس کے دل تک اتر گئی تھی۔
اور پھر… اس نے سب کو چھوڑ دیا۔ کسی کا خون نہ بہایا۔

ایسے چنگیز جیسے فتنے آسمان سے نہیں اترتے ہیں
یہ قوموں کی اپنی کوتاہیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

09/09/2025

ممکن ہے کہ حالات ہی ہو جائیں موافق
اِک صورتِ بہتر کی بس اُمید یہی ہے
اُبھرے ہے جو تاریکی کے سینے کو چیر کر
تم مانو یا نہ مانو بس خُورشید وہی ہے

سید محتشم رضا

Hamara chota bhai, Sayed Mohammad Hussain urf SamiAge: 36Colon cancer ki wajah se apne Akhri safar mein chala gaya, yade...
08/09/2025

Hamara chota bhai,
Sayed Mohammad Hussain urf Sami
Age: 36
Colon cancer ki wajah se apne
Akhri safar mein chala gaya, yaden reh g*i

🌷 *غزل*🌷ہرکوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھےکس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھےعمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنااے مری جان کے...
02/09/2025

🌷 *غزل*🌷

ہرکوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے

عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
اے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے

ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے

دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے

ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پر
جا ،خدا میری طرح تجھ کو بھی تنہا رکھے

یہ قناعت ہے، اطاعت ہے کہ چاہت ہے فراز
ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے

✨احمد فراز✨

30/08/2025

Who is ALLAH?

سنیں اور اظہار خیال ضرور کیجئے

Address

H. P. K Marg
Mumbai
400070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MEER SAHEB HASAN Professional posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share