19/02/2026
🕌 روزہ صرف بھوکا رہنا نہیں
روزے کا مقصد صرف کھانا پینا چھوڑ دینا نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے روزہ اس لیے فرض کیا ہے کہ انسان تقویٰ اختیار کرے ۔
🗣️ زبان کا روزہ
جھوٹ، غیبت، چغلی، گالی گلوچ اور فحش کلامی روزے کی روح کو ختم کر دیتے ہیں۔ ایسا شخص روزے کے ثواب سے محروم ہو جاتا ہے ۔
⚠️ روزہ توڑنا یا ثواب کا ختم ہونا؟
جھوٹ بولنے سے روزہ شرعاً نہیں ٹوٹتا، لیکن اس کے ثواب میں کمی آجاتی ہے اور روزہ بے اثر ہو جاتا ہے ۔
💡 حدیث کا مفہوم
اللہ تعالیٰ کو ایسے شخص کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں جس نے حلال چیزیں (کھانا پینا) تو چھوڑ دیں لیکن حرام کام (جھوٹ، دغا بازی) نہ چھوڑے ۔