Urdu Letter

Urdu Letter https://urduletter.blogspot.com

Urdu Letter is a Urdu news website. Through the website, every day, news

20/06/2025


04/06/2025

अंध भक्तों का भी जवाब नहीं। गांव मूत्र पीते पीते गोबर का शरबत भी पीने लगे। समझ नहीं आता सही समझ वाला एक मनुष्य इस तरह के कार्य कैसे कर सकता है। 🫢🤮🤮

04/06/2025

असीम वकार ने भाजपा विधायक की खोली पोल। मुसलमानो के त्यौहार बकरा ईद पर उंगली उठाने वाले कान खोल कर सुने।

25/04/2025

پہلگام دہشت گردانہ حملے کی اسد الدین اویسی نے کی مذمت۔ ساتھ ہی حکومت کو دیا یہ پیغام


24/04/2025

وقف بل کولے کر بولے عمران پرتاپ گڑھی

23/04/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

19/04/2025

तू लाख बेवफा है मगर सर उठा के चल
दिल रो पड़ेगा तुझे पशेमान देख कर
Urdu_letter_news

19/04/2025

दिल्ली चुनाव से पहले केजरीवाल ने जो कहा था वो अब सच हो रहा है। अब अपनी करनी भरो दिल्ली वालों

19/04/2025

आप हमें वंदे मातरम कहने के लिए मजबूर नहीं कर सकते. सुनिए आजम खान का जबरदस्त भषण



17/04/2025

यह फिल्में टैक्सफ करने वाले लोग कफ़न तक पर जी एस टी लगा रहे हैं । इमरान_प्रतापगढ़ी

# congress_leader

17/04/2025

जिस दिन सत्ता परिवर्तन हगा उसे दिन एक भी आदमी बाहर नहीं बचेगा। #संजय_सिंह
# electricity

27/08/2022

ہندوستان میں انبیاء کرام کی قبریں
پنجاب کے جالندھر سے سرہند تک کا سفر
از قلم شان عالم( القاسمی)

ہندوستان کے اندر کسی مقام پر انبیاء کرام کی قبریں ہیں، اس بارے میں احقر نے سب سے پہلے اپنے محسن و مشفق اور برادر کبیرحضرت مولانا جان عالم صاحب ( مدرس مدرسہ محمودیہ سروٹ، مظفرنگر) سے سنا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پنجاب کے اندر کسی گاؤں میں انبیاء کی قبریں ہیں ، اس کے بعد سے احقر کی بڑی خواہش تھی کہ اللہ کا فضل ہوا تو ان شاء اللہ اس جگہ کی زیارت ضرور کروں گا۔
وقت گزرتا گیا اور آخر کار احقر 2014 میں پنجاب کے جالندھرشہر میں میں اپنی ملازمت کی تلاش میں پہنچا۔ احقر کو ایک'ہند سماچار 'نامی اردو نیوز پیپر میں ملازمت مل گئی۔اخبار یا صحافت کی لائن میں چھٹی ذرا مشکل ہوتی ہے، اس لئے ملازمت کی مصروفیات اور امورِ دنیا داری کے باعث انبیاء کرام کی قبروں کی زیارت کی خواہش کے ساتھ ساتھ بہت سارے ارمان جیسے نسیا منسیا ہوگئے تھے۔
لیکن کہتے ہیں کہ اللہ کوئی چیز وقت سے پہلے اور قسمت سے کم یا زیادہ نہیں دیتے۔ کافی طویل عرصہ گزرنے کے بعد اپنی نوشتہ تقدیر اور وقت کے مطابق احقر نے اکتوبر2021میں اپنے چند دوست و احباب کے ساتھ رخت سفر باندھا اور اللہ کے فضل وکرم سے پنجاب کے سرہند میں مجدد الف ثانی کے مزار پر حاضری دی۔
وہاں کچھ گھنٹے قیام کے بعد پھر ہم پہنچے پنجاب کے موضع براس میں، ( جوسرہند سے تقریباً 15 میل/19 کلومیٹرکلومیٹردور ہے) جہاں انبیاء کرام کی کچھ قبریں ہیں۔

براس میں انبیاء کی قبریں ہو نے کی تصدیق

سوانح حیات حضرت شیخ احمد مجدد الف ثانیؒ " روضۃ القیومیہ" جو کہ خواجہ ابو الفیض کمال الدین محمد احسان کی تصنیف کی ہو ئی ہے ۔اس طرح لکھتے ہیں کہ :
حضرت مجدد الف ثانیؒ جنگل کی سیر کے واسطے باہر نکلے ۔شہر کےبا ہر جنوب مشرقی کونے میں ایک بلند ٹیلہ تھا۔حضرت نے ظہر کی نماز وہیں ادا کی اور دیر تک مراقبہ کر نے کے بعد لوگوں کو فرمایا کہ نظر کشفی سے ایسا معلوم ہو تا ہے کہ اس ٹیلے پر انبیاء کے مقبرے ہیں بلکہ ان لوگوں نے مجھ سے ملاقات بھی کی ہے اور مجھے کہا ہے کہ ہم اس جگہ آرام کئے ہو ئے ہیں ۔

چنانچہ حضرت قیوم اول مجدد الف ثانیؒ نے اپنے مکتوبات کی پہلی جلد کا دوسو چھٹواں مکتوب (جو کہ اپنے بیٹے حضرت محمد سعیدؒ کو آپ نے خازن الرحمۃ فرمایا ہے کے نام) لکھا ہے اس میں تحریر فرمایا ہے کہ جو انبیاء علیہم السلام ہند میں مبعوث ہو ئے ہیں اور اس جگہ آرام کئے ہو ئے ہیں مجھ پر ظاہر ہو ئے ہیں، میں دیکھتا ہوں کہ ان کی قبروں سے نور کے شعلے آسمان تک جارہے ہیں ۔

روایات کے مطابق حضرت مجدد الف ثانی ؒ نے بذات ِ خود ان مزارات کی جگہ کی نشان دہی فرمائی اور ساتھ ہی ارشاد کیا کہ میں ان میں سے ہر نبی ؑ کا نام بھی بتاسکتا ہوں، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ انبیاؑ، حضرت نوح علیہ السلام سے منسوب طوفان کے بعد کے زمانے میں مبعوث کئے گئے تھے۔

مجدد کس کو کہتے ہیں؟
ہرصدی کے اوائل میں پیدا ہونے والا وہ مصلح جو مسلمانوں میں مروج بدعات کی اصلاح کرتا ہے اس کو مجدد کہتے ہیں ۔
اسلام میں تجدید اور مجدد کی اصطلاح اس حدیث نبوی کی بنا پر سامنے آئی جس میں پیغمبر اسلام نے کہا تھا کہ "اللہ تعالیٰ اس امت کے لیے ہر صدی میں ایک ایسے شخص کو بھیجے گا جو اس امت کے لیے اللہ کے دین کی تجدید کرے گا"۔
تجدید سے مراد یہ ہے کہ دین کو اس حالت میں لوٹا دینا جس حالت میں وہ عہد نبوی میں تھا۔ اس عہد میں اسلام ہر لحاظ سے کامل و مکمل اور خالص و مُخلَص تھا، پھر اس میں کچھ نقائص اور بدعات داخل ہونے لگیں، چنانچہ ان مجددین نے اسلام کو ان تمام نقائص و بدعات سے پاک کرکے اسے حقیقی شکل میں پیش کیا۔

مجددالف اول کون ہیں؟
پہلی صدی سے دسویں صدی کے درمیان تک (یعنی پہلے ہزار سال) کے مجددین کو مجدد الف اول کہتے ہیں ان میں سب سے پہلے عمرابن عبدالعزیز ہیں۔ پھر گیارہویں صدی سے بیسویں صدی کے درمیان( یعنی دوسرے دو ہزار سال) کے مجددین کو مجدد الف ثانی کہتے ہیں۔ اس دوسری صدی کے پہلے مجدد شیخ احمد فاروقی سرہندی ہیں۔

مجدد الف ثانی کا مکمل تعارف
شیخ احمد سرہندی المعروف مجدد الف ثانی (مکمل نام:شیخ احمد سر ہندی ابن شیخ عبد الا حد فاروقی)
پیدائش: 26 جون 1564ء ۔ سرہند ضلع فتح گڑھ صاحب
وفات: 10 دسمبر 1624ء، مطابق 28 صفر 1034ھ۔
کل عمر: 60 سال 6 ماہ اور 14 دن (شمشی)
دسویں صدی ہجری کے نہایت ہی مشہور عالم و صوفی تھے۔ جو مجدد الف ثانی اور قیوم اول سے معروف ہیں۔
آپ کے مشہور خلیفہ سید آدم بنوری ہیں۔
روضہ شریف، نزد بستی پٹھاناں، گردوارہ فتح گڑھ صاحب سے مشرقی جانب۔ موجودہ سرہند-فتح گڑھ، ضلع فتح گڑھ صاحب، پنجاب، بھارت۔

براس میں انبیاء کہاں سےآئے :​
صدیوں سال پہلے مشرق وسطی بشمول مصر، ترکی ، شام ،عراق،فلسطین ان علاقوں میں نمرود ،ہامان ، فرعون شداد جیسے ظالم جابر حکمراں ہوئے جنہوں نے اپنی ذات کو خدا منوانے کے لیے اپنی رعایا پر ظلم کئے اور خدا کی طرف سے پھیجے ہو ئے رسولوں ،نبیوں کو اپنے ظلم کا نشانا بنایا ۔ خدا اوررسولوں پر ایمان لانے والوں کو خوفناک سزائیں دیں ۔ اس جبر وظلم سے بچنے کے لیے اس دور کے انبیاء میں سے کچھ نے اپنے ایمان لانے والوں کےساتھ ہجرت فرمائی ،اور ان میں کچھ انبیاء نے جنوب مشرق کی طرف بھی کوچ کیا ۔
اس لئے یقین اغلب یہ بھی ہے کہ یہ بزرگ ہستیاں اپنے اپنے دور میں براستہ ایران ہندوستان میں داخل ہوئیں اور سفر کرتے ہوئے پنجاب کے براس موضع میں قیام کیا۔ قیام کے دوران انہوں نے وحدانیت اور نیک اعمال کی لوگوں کو تلقین فرمائی ،یہیں وفات پائی اور اسی مقام پر دفن ہو ئے ۔
حضرت مولانا مجدد الملۃ اشرف علی تھانویؒ نے اپنے مرید حاجی محمد حسین بسی نواسی کو بتا یا کہ انھوں نے اس جگہ پر مراقبہ کا اور ان حضرات کی روحوں سے ملاقات کی جو گنتی میں تیرہ حضرات ہیں ۔اور ان میں ایک باپ بیٹے ہیں ۔باپ کا نام "ابرا ھیم"ہےاور بیٹے کا نام "حذر "ہے ۔ ہندوستان میں یہاں کے لوگوں کے ہدایت کے لیے مبعوث ہو ئے تھے۔

نبیوں کی قبروں کی تعداد​
اس مقام پر نبیوں کی قبروں کی تعداد کے بارے میں مختلف رائیں ظاہر کی گئی ہیں کسی نے تین(۳) کہا ،کسی نے تیرہ (۱۳)بتا یا ہے ،کسی نے اس سے کم یا زائد بتا یا ہے ۔لیکن سب سے صحیح روایت یہ ہے کہ یہاں تین (۳)نبی آرام فرما ہیں ۔اس وقت چہار دیواری کے اندر نو (۹) قبروں کے علاوہ دو (۲)قبریں اور ہیں جن پر ایک چھوٹا سے کمرہ تعمیر کیا ہوا ہے ۔اور مسجد کے دامن میں مشرق کی طرف بھی تین (۳)قبروں کے نشان موجود ہیں ۔
سر ہند میں حضرت مجد الف ثانیؒ کے روضہ شریف پر حاضری دینے والے زائرین جو کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں ۔وہ وضع براس پہنچ کر ان قبروں کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں

Address

Muzaffarnagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Letter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share