26/10/2025
پچھتر سالہ تعلق کی ایک جھلک :
ایک بار حضرت استاد محترم مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب (رحمہ اللہ تعالی) درسگاہ تشریف لائے تو فرمایا :
"میں بیمار ہوں، بڑی مشکل سے درسگاہ آیا ہوں لیکن ناغے کی بے برکتی سے بچنے کے لیے آیا ہوں.سبق پڑھانے کے بعد ہسپتال جانا ہے."
کچھ دیر بعد ان کو فون آیا.فون اٹھایا،بات ہوگئی.فون بند کیا تو مسکرا کر فرمایا:
"سبق کے دوران فون نہیں اٹھاتا لیکن بعض لوگوں کا فون تو اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ تقی عثمانی صاحب تھے، کہا کہ آپ کو ہسپتال جانا ہے تو میں آپکے ساتھ چلا جاتاہوں لیکن انکو سفر پہ بھی جانا ہے، میں نے منع کیا."
آپ کے لیے عام سی بات ہے ناں؟لیکن ہمارے لیے عام سی بات نہیں تھی.
ایک پچھتر سالہ بوڑھا پیرانہ سالی میں اپنے بڑے بھائی کا ہاتھ پکڑ کر سہارا دینا چاہتا ہے.خود لڑکھڑا کر چلتا ہے لیکن بڑے بھائی کو اکیلے جانے نہیں دیتا.احساس ہے، درد ہے، محبت و احترام ہے.جسکی عملی دنیا میں مثال مشکل ہے.ایک عجیب منظر تھا بخدا!جس سے آنکھیں اشکبار ہوئیں.
(امداد للہ استوری)