Roznama Shafi,Muzaffarpur

Website

Roznama Shafi,Muzaffarpur ہر خبر پر گہری نظر

بہار قانون ساز کونسل لائبریری کمیٹی کا صدر منتخب کیے جانے پر ایم ایل سی قاری صہیب صاحب کو دلی مبارکباد انجمن ندائے ادب،م...
16/09/2026

بہار قانون ساز کونسل لائبریری کمیٹی کا صدر منتخب کیے جانے پر ایم ایل سی قاری صہیب صاحب کو دلی مبارکباد

انجمن ندائے ادب،مظفرپور

Qari Sohaib

03/09/2026
جے این یو میں نابغۂ روزگار ادیب پروفیسر محمد حسن کی صدسالہ تقریبات کا شاندار آغازپروفیسر محمد حسن کی علمی شخصیت اردو ادب...
01/09/2026

جے این یو میں نابغۂ روزگار ادیب پروفیسر محمد حسن کی صدسالہ تقریبات کا شاندار آغاز

پروفیسر محمد حسن کی علمی شخصیت اردو ادب کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے: پروفیسر انور پاشا

نئی دہلی:(پریس ریلیز) ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی کی جانب سے پیر کے روز کمیٹی روم، ایس ایل (۱) میں ’’ہندوستانی زبانوں کا مرکز اور پروفیسر محمد حسن‘‘ کے عنوان سے نابغۂ روزگار ادیب پروفیسر محمد حسن کی صدسالہ تقریبات کا شاندار آغاز کیا گیا۔اس موقع پر ہندوستانی زبانوں کا مرکز کے سابق چیئرپرسن پروفیسر انور پاشا نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر محمد حسن ایک عالمی شخصیت کے مالک تھے اور بیسویں صدی کی تنقیدی دنیا میں ان کا نام نہایت اہم اور نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔محمد حسن، گوپی چند نارنگ اور شمس الرحمٰن فاروقی بیسویں صدی کے اہم ناقدین میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے اردو تنقید کو نئے فکری، نظری اور جمالیاتی مباحث سے روشناس کرایا۔موجودہ چیئرپرسن پروفیسر سدھیر پرتاپ سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر محمد حسن کی تدریسی و تصنیفی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کتاب ’’ڈراما ضحاک‘‘ ان کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیت کی بین دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی محض تدریس کا مرکز نہیں بلکہ تربیت سازی اور شخصیت سازی کا بھی ایک اہم ادارہ ہے، اور اس سمت میں پروفیسر محمد حسن کی خدمات نہایت قابلِ قدر اور لائقِ تحسین ہیں۔ ان کی علمی و تدریسی روایت نے طلبہ کی فکری تربیت اور ادبی شعور کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے پروفیسر محمد حسن کی تصنیفات کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادبی فہم اور شعور کو بیدار کرنے کے لیے براہِ راست کتابوں کا مطالعہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے محمد حسن کی دور اندیش علمی بصیرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ماس میڈیا شعبے کے قیام میں ان کی فکر اور وژن کا اہم کردار رہا۔
پروفیسر اکرام الدین نے کہا کہ امیر خسرو سے لے کر محمد حسن تک کی تصنیفات کا جے این یو کے شعبۂ اردو کے مطالعاتی و تدریسی دائرے میں شامل ہونا محمد حسن کی وسیع تر فکری جہت کا ثمر ہے۔ انہوں نے اسے جے این یو کی علمی روایت اور امتیازی خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں اردو ادب کے کلاسیکی ورثے سے جدید ادبی فکر تک ایک مربوط سلسلہ نظر آتا ہے۔ہندوستانی زبانوں کا مرکز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نصیب علی چودھری نے کہا کہ پروفیسر محمد حسن ایک ہمہ جہت علمی و ادبی شخصیت کے مالک تھے۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ان کی آمد اردو ادب کے لیے نیک فال ثابت ہوئی۔ ان کی پیدائش کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر صدسالہ تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ بھی ان کی علمی و ادبی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر متعدد سیمینار اور علمی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس صدسالہ تقریبات کی صدارت ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے چیئرپرسن پروفیسر سدھیر پرتاپ سنگھ نے کی، جبکہ نظامت مرکز کے طالب علم اسلم رحمانی نے انجام دی۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر نصیب علی چودھری اور ڈاکٹر شیو پرکاش تھے۔تقریب میں ڈاکٹر رشی کمار شرما، ڈاکٹر ملکھان سنگھ، ڈاکٹر گنگا سہائے مینا سمیت مرکز کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اسلم رحمانی کے اظہار تشکر پر تقریب کا اختتام ہوا۔

بہت سی بات سینے میں دبی ہوتی ہے مفلس کےنئے کپڑے پہن لینے سے غم ہلکا نہیں ہوتا منیب مظفرپوری
18/08/2026

بہت سی بات سینے میں دبی ہوتی ہے مفلس کے
نئے کپڑے پہن لینے سے غم ہلکا نہیں ہوتا

منیب مظفرپوری

شکوہ بجاہے آپ کا، ملتے نہیں مگرخود سے ملے ہوئے بھی زمانہ گزر گیا (نور جمشید پوری)مقیم:ریاض،سعودی عرب
18/08/2026

شکوہ بجاہے آپ کا، ملتے نہیں مگر
خود سے ملے ہوئے بھی زمانہ گزر گیا
(نور جمشید پوری)

مقیم:ریاض،سعودی عرب

غزل تو ہم ہی کہیں گے کہ اس زمانے میںنہ کوئی میر نہ غالب نہ کوئی سودا ہےایمل ہاشمی مائلاستاد حضرت علی اکیڈمی،چندوارہ مظفر...
17/08/2026

غزل تو ہم ہی کہیں گے کہ اس زمانے میں
نہ کوئی میر نہ غالب نہ کوئی سودا ہے

ایمل ہاشمی مائل
استاد حضرت علی اکیڈمی،چندوارہ مظفرپور،بہار انڈیا

روزنامہ شفیع،مظفرپوربیادگار: مولانا شفیع احمد اصلاحی رحمتہ اللہ دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کرنیا زمانہ نئے صبح و شام پی...
16/08/2026

روزنامہ شفیع،مظفرپور
بیادگار: مولانا شفیع احمد اصلاحی رحمتہ اللہ

دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

(علامہ اقبال)

26/07/2026

جنتر منتر پر کاکروچ پارٹی کے احتجاج میں شامل رہنے پر محمد جنید کو پولیس کی ہراسانی کا سامنا

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے وزیراعظم نریندرمودی کو ابھی اپنا استعفی سونپا
25/07/2026

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے وزیراعظم نریندرمودی کو ابھی اپنا استعفی سونپا

Address

Muzaffarpur
843112

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roznama Shafi,Muzaffarpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category