Waraqu-E-Taza Online Urdu

  • Home
  • Waraqu-E-Taza Online Urdu

Waraqu-E-Taza Online Urdu Urdu News

27/01/2025

وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک ملین سے زیادہ بے گھر افراد نے اتوار کی صبح شمال میں اپنے محلوں کو واپس جانے کی تیاری کی۔ 15 ماہ کی نقل مکانی اور مصائب کے بعد لوگ اپنے علاقوں کو لوٹنے کے لیے بے تاب تھے لیکن ان کی خوشی اس وقت مکمل نہیں ہو سکی جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہیں عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نیتساریم کراسنگ کو اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک اسیر اربیل یہود کی رہائی کا انتظام نہیں کر دیا جاتا۔...

امریکی صدر کی جانب سے 2000 پاؤنڈ وزنی بموں کی منتقلی کی اجازت کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کو اپنے دفاع کے...
27/01/2025

امریکی صدر کی جانب سے 2000 پاؤنڈ وزنی بموں کی منتقلی کی اجازت کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے "آلات" فراہم کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ! اسرائیل کو اپنے دفاع، مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور امن اور خوشحالی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری آلات دینے کے اپنے وعدے پر عمل کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔...

امریکی صدر کی جانب سے 2000 پاؤنڈ وزنی بموں کی منتقلی کی اجازت کے بعد

اتوار کو بی جے پی کے ایک سابق ایم ایل اے نے موجودہ ایم ایل اے پر فائرنگ کی۔ دونوں سابق اور موجودہ ایم ایل اے کے درمیان گ...
27/01/2025

اتوار کو بی جے پی کے ایک سابق ایم ایل اے نے موجودہ ایم ایل اے پر فائرنگ کی۔ دونوں سابق اور موجودہ ایم ایل اے کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر تنازعہ چل رہا تھا۔ اتوار کو یہ تنازعہ براہ راست گینگ وار میں تبدیل ہو گیا۔ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کنور پرناؤ سنگھ چیمپئن نے اپنے حامیوں کے ساتھ موجودہ ایم ایل اے امیش کمار کے دفتر پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور موقع پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔...

اتوار کو بی جے پی کے ایک سابق ایم ایل اے نے موجودہ ایم ایل

ناندیڑ۔ 26 جنوری: (ورق تازہ نیوز)یوم جمہوریہ کے موقع پر راحت ایجوکیشن ویلفیئر اینڈ کلچرل سوسائٹی ناندیڑ کی جانب سے نونہا...
27/01/2025

ناندیڑ۔ 26 جنوری: (ورق تازہ نیوز)یوم جمہوریہ کے موقع پر راحت ایجوکیشن ویلفیئر اینڈ کلچرل سوسائٹی ناندیڑ کی جانب سے نونہال اردو پرائمری اسکول کے طلباء میں تعلیمی لوازمات کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر سوسائٹی کے صدر حیدر علی، نائب صدر شیخ خالد، سیکریٹری سید وسیم، جوائنٹ سیکریٹری محمد عبدالعلیم، خازن ذوالفقار احمد، شیخ عبدالرؤف، شیخ فیروز، شیخ فصیح الدین اور شیخ اظہر موجود تھے۔...

ناندیڑ۔ 26 جنوری: (ورق تازہ نیوز)یوم جمہوریہ کے موقع پر راحت ایجوکیشن ویلفیئر اینڈ کلچرل

27/01/2025

ناندیڑ: 26؍جنوری ( ورق تازہ نیوز)صحت کے میدان میں نمایاں اور مثالی خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر رحمٰن (ای این ٹی اسپیشلسٹ) اور ڈاکٹر احسن زبیری (ایم ایس، جنرل سرجن) کو سول سرجن ڈاکٹر نیلکنٹھ بھوسیکر صاحب نے اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز ان کی انسانیت کی خدمت اور مریضوں کو بہترین صحت خدمات فراہم کرنے کی انتھک محنت کا اعتراف ہے۔...

ناندیڑ، 26 جنوری:( ورق تازہ نیوز)بھارت کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج ریاست کے دیگر پسماندہ بہوجن فلاح و بہبود، دود...
26/01/2025

ناندیڑ، 26 جنوری:( ورق تازہ نیوز)بھارت کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج ریاست کے دیگر پسماندہ بہوجن فلاح و بہبود، دودھ پیداوار، غیر روایتی توانائی کے وزیر اور ناندیڑ کے وزیر سرپرست اتل ساوے نے پولیس پریڈ گراؤنڈ وزیر آباد ناندیڑ میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ناندیڑ ضلع کی ترقی کے لئے پائیدار زراعت اور پائیدار توانائی کے تمام منصوبوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ عمل میں لانے کا پیغام دیا۔ آج کا یوم جمہوریہ مختلف محکموں کی توجہ مرکوز پریزنٹیشن اور تصاویر کی وجہ سے یادگار بن گیا۔...

ناندیڑ، 26 جنوری:( ورق تازہ نیوز)بھارت کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج

پونے: پونے میں گیولین-بیری سنڈروم (GBS) کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک ہفتے میں ہی پونے میں مریضوں کی تعداد 10...
26/01/2025

پونے: پونے میں گیولین-بیری سنڈروم (GBS) کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک ہفتے میں ہی پونے میں مریضوں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ پونے میں خراب ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، محکمہ صحت نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔...

پونے: پونے میں گیولین-بیری سنڈروم (GBS) کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک

ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز غزہ کو ’پاک کرنے‘ کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ مصر اور اردن سمیت عرب...
26/01/2025

ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز غزہ کو ’پاک کرنے‘ کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ مصر اور اردن سمیت عرب ممالک مزید فلسطینیوں کو پناہ دیں تاکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم کیا جاسکے۔ٹرمپ نے غزہ کو ’تباہ شدہ علاقے‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے سنیچر کو صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم پورے خطے کو صاف کرنے کے لیے 15 لاکھ افراد کی بات کر رہے ہیں۔ یہ قدم عارضی یا طویل مدتی ہو سکتا ہے۔‘...

ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کے روز غزہ کو ’پاک کرنے‘ کا ایک

مدھوبالا اور مینا کماری دونوں ہی ہندی فلم انڈسٹری کی عظیم اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ اگرچہ اب وہ دونوں اس دنیا میں نہی...
26/01/2025

مدھوبالا اور مینا کماری دونوں ہی ہندی فلم انڈسٹری کی عظیم اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ اگرچہ اب وہ دونوں اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن وہ اپنے پیچھے متعدد لازوال فلمیں چھوڑ گئی ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے وہ دونوں ہندی سنیما کی تاریخ میں امر ہو گئی ہیں اور صدیوں تک یاد کی جاتی رہیں گی۔ مدھوبالا اور مینا کماری اپنی حیرت انگیز خوبصورتی کے لیے جانی جاتی تھیں۔ لیکن کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ کروڑوں دلوں کی ملکہ ان دونوں اداکاراؤں کے درمیان کچھ مماثلتیں بھی تھیں۔...

مدھوبالا اور مینا کماری دونوں ہی ہندی فلم انڈسٹری کی عظیم اداکاراؤں میں شمار ہوتی

منوج سآنپ کو یوم جمہوریہ پر "بہترین افسر" کا اعزاز نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے توصیفی سرٹیفکیٹ پیش کیا تھانے (آفتاب ...
26/01/2025

منوج سآنپ کو یوم جمہوریہ پر "بہترین افسر" کا اعزاز نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے توصیفی سرٹیفکیٹ پیش کیا تھانے (آفتاب شیخ) یوم جمہوریہ کے موقع پر تھانے میں منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور ضلع سرپرست وزیر ایکناتھ شندے نے ضلع انفارمیشن آفیسر منوج سآنپ کو "بہترین افسر" کے طور پر توصیفی سرٹیفکیٹ اور گلدستہ دیکر اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز انہیں میڈیا کے شعبے میں موثر رابطہ کاری اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔...

منوج سآنپ کو یوم جمہوریہ پر "بہترین افسر" کا اعزاز نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

ناندیڑ26/ جنوری (ورق تازہ نیوز)20 جنوری کو لوہا تعلقہ کے کیوالہ میں پرندوں میں جراثیم پایا گیا۔ محکمہ مویشی پالن نے مردہ...
26/01/2025

ناندیڑ26/ جنوری (ورق تازہ نیوز)20 جنوری کو لوہا تعلقہ کے کیوالہ میں پرندوں میں جراثیم پایا گیا۔ محکمہ مویشی پالن نے مردہ مرغیوں کے نمونے جمع کیے اور انہیں ریاستی سطح کی اینیمل ڈیزیز ریسرچ لیبارٹری، پونے اور ایگریکلچرل ریسرچ کونسل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینیمل ڈیزیز، بھوپال کو بھیج دیا۔ جس کی رپورٹ اب پازیٹیو `ئی یے ل۔...

ناندیڑ26/ جنوری (ورق تازہ نیوز)20 جنوری کو لوہا تعلقہ کے کیوالہ میں پرندوں میں جراثیم

سرکاری ملازمین کو مرکزی حکومت نے دیا نیا تحفہ نئی دہلی:26/ جنوری ۔یونائیڈ پنشن اسکیم نوٹیفائیڈ: مرکزی حکومت نے یونائیڈ پ...
25/01/2025

سرکاری ملازمین کو مرکزی حکومت نے دیا نیا تحفہ نئی دہلی:26/ جنوری ۔یونائیڈ پنشن اسکیم نوٹیفائیڈ: مرکزی حکومت نے یونائیڈ پنشن اسکیم (UPS) کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہفتہ کو UPS کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو نیشنل پنشن اسکیم (NPS) کے تحت UPS کا آپشن پیش کیا ہے۔...

سرکاری ملازمین کو مرکزی حکومت نے دیا نیا تحفہ نئی دہلی:26/ جنوری ۔یونائیڈ پنشن اسکیم

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waraqu-E-Taza Online Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Journy Of Waraq-E-Taza

Urdu Daily Waraq-E-Taza started in May 1994 by Mr. Mohammed Taqui & his colleagues (Urdu literature lovers) He has done masters in Urdu from Dr. Baba Saheb Ambedkar Marathwada University.And having 40 years of experience in News Media & Journalism. Waraq-E-Taza has completed its 24 years long journey with many up and falls and finally entered into 25th Silver Jubilee year. Now the vision and mission of Waraqu-E-Taza is still same to provide a true journalism fact check news and articles traditionally as well as in a different way, using digital platforms and social media. we know compete with corporate media houses is not possible but still we will strive to maintain our standards.

Our mission is to serve the truth whether its hard to accept to the whole community. Maintaining ethics of journalism and adhere to fulfill requirements of our readers & followers by providing them current news affairs, articles & many more.

Thanks

Team Waraq-E-Taza Onlin