Hamari Duniya News

Hamari Duniya News The Daily ‘Humari Dunya’ is serving the country and the nation through its news and articles.

جیو نے ریکارڈ 26.4 لاکھ نئے سبسکرائبرز جوڑے ۔ ٹرائی•فکسڈ براڈ بینڈ سیکٹر میں جیو نے چار گنا زیادہ صارفین جوڑےنئی دہلی، 3...
30/05/2025

جیو نے ریکارڈ 26.4 لاکھ نئے سبسکرائبرز جوڑے ۔ ٹرائی
•فکسڈ براڈ بینڈ سیکٹر میں جیو نے چار گنا زیادہ صارفین جوڑے
نئی دہلی، 30 مئی، 2025 ۔معروف صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے اپریل کے مہینے میں اپنے نیٹ ورک میں 26 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ صارفین کو شامل کیا۔اس اضافہ کے ساتھ ہی جیو کے صارفین کی کل تعداد 47 کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹر ی اتھارٹی آف ( ٹرائی) کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایئر ٹیل اسی مدت میں صرف 1 لاکھ 70 ہزار صارفین کو شامل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس دوران سب سے بڑا جھٹکاووڈا۔آئیڈیا کو لگا، جس نے تقریباً 6.5 لاکھ صارفین کو کھو دیا۔
ٹرائی کے مطابق ملک بھر میں موبائل کنکشن کی کل تعداد اب 115 کروڑ 89 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اپریل کے مہینے میں گجرات، بہار اور دہلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ صارفین شامل ہوئے۔ دوسری طرف ممبئی اور کولکاتہ جیسے حلقوں میں گاہک ٹوٹے ہیں۔
ٹرائی کے مطابق، جیو اپریل کے آخر تک تقریباً 47 کروڑ 24 لاکھ صارفین اور 40.76 فیصد مارکیٹ شیئر (موبائل صارفین( کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایرٹیل کے پاس تقریباً 39 کروڑ اور ووڈا آئیڈیا کے پاس 20 کروڑ 47 لاکھ صارفین ہیں۔ ایئر ٹیل کے پاس 33.65% اور ووڈا۔ آئیڈیاکے پاس 17.66% مارکیٹ شیئر ہے۔ سرکاری کمپنیاں بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے پاس 7.84% مارکیٹ ہے۔
فکسڈ براڈ بینڈ سیکٹر پر بھی جیو کا غلبہ قائم ہے۔ اپریل 2025 میں، کل 9.10 لاکھ نئے براڈ بینڈ صارفین نے جیو میں شمولیت اختیار کی، جس میں وائر لائن اور فکسڈ وائرلیس رسائی (FWA) دونوں شامل ہیں۔ یہ تعداد ایئر ٹیل کے 2.30 لاکھ نئے صارفین سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔

10/05/2025

ہندوستان اور پاکستان کےد رمیان جنگ بندی معاہدہ، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

08/04/2025

इस महीने दो दिन के सऊदी अरब के दौरे पर जा सकते हैं पीएम मोदी

وقف ترامیم آئین کی روح کے خلاف: ایم پی سید نصیر حسین
04/04/2025

وقف ترامیم آئین کی روح کے خلاف: ایم پی سید نصیر حسین

بل میں اپوزیشن ارکان کی کوئی سفارش شامل نہیں تھی، وقف بل کے ذریعے بی جے پی کا فرقہ وارانہ پولرائزیشن:ایم پی سید نصیر حسین نئی دہلی ، 04 اپریل : وقف (ترمیمی )بل 2025لوک سبھا ...

ہندو اور مسلم بھائیوں نے پھولوں سے ہولی کھیل کر اور سوئیاں کھلا کر عید منائی
02/04/2025

ہندو اور مسلم بھائیوں نے پھولوں سے ہولی کھیل کر اور سوئیاں کھلا کر عید منائی

نفرت کو صرف محبت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے:سندیپ کمار لامبا نئی دہلی،02اپریل۔ شمال مشرقی دہلی کی سرگرم تنظیم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلی....

لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل کے پیش کئے جانے سے بی جے پی کا مسلمان خوش
02/04/2025

لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل کے پیش کئے جانے سے بی جے پی کا مسلمان خوش

نئی دہلی،02اپریل۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کرنے اور بل کی حمایت میں جنتا مسلم انجمن دہلی کی جانب سے 02 اپریل (بدھ) کو دہلی کے حضرت نظام الدین غالب اکیڈمی میں ایک اس...

وقف ترمیمی بل کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا انوکھا احتجاج، سیاہ کپڑا پہن کردرج کرائی مخالفت
02/04/2025

وقف ترمیمی بل کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا انوکھا احتجاج، سیاہ کپڑا پہن کردرج کرائی مخالفت

کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی آج جب پارلیمنٹ پہنچے تو وہ سیاہ کپڑے میں نظر آئے، انہوں نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں کے حقوق پرحملہ ہے، اسے ہم ہرگزقبول نہیں ک....

ریکھا گپتا کے وزیر کپل مشرا کی بڑھیں گی مشکلیں،دہلی فسادات میں ان کے کردار کی ہوگی جانچ ، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
01/04/2025

ریکھا گپتا کے وزیر کپل مشرا کی بڑھیں گی مشکلیں،دہلی فسادات میں ان کے کردار کی ہوگی جانچ ، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

نئی دہلی، یکم اپریل۔ راوس ایونیو کورٹ نے دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کے خلاف شمال مشرقی دہلی فسادات میں ان کے کردار کے سلسلے میں مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل چی...

رمضان المبارک کی فضیلت اور عید الفطر کی اہمیت پر علمائے کرام نے روشنی ڈالی
01/04/2025

رمضان المبارک کی فضیلت اور عید الفطر کی اہمیت پر علمائے کرام نے روشنی ڈالی

عید گاہ اور مساجدوں میں قرب و جوار کے ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی، ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارک باد پیش کی جلال آباد ....

Address

Shaheen Bagh Okhala/
New Delhi
110025

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamari Duniya News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamari Duniya News:

Share