Ekjaheti News

Ekjaheti News URDU NEWS Telangana Nizamabad News Views Update only

27/03/2025
21/10/2024

اسرےیل کیجانب سے اپنی ہی زمین پر فلسطین اور غزہ کی عوام پر ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری رکحے ہوے ہے۔ شہیرں پر بم برسا رہا، اور انسا ی حقوق ت ظ یمی اس ظ لم اور بربریت کے عمل اور انسانوں کی ہلاکتو ں میں امریکی بحی اس خونی کحیل می اسراءیل کی مکمل بدد کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔

25/05/2024

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار کا چین کے لیے جاسوسی کا اعتراف

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ایجنٹ نے چین کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے شہری الیکزانڈر یووک چنگ نے چینی حکام کو خفیہ دفاعی معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
71 سالہ الیکزانڈر یووک چنگ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سال 2001 میں چینی حکام کو امریکہ کی خفیہ دفاعی معلومات فراہم کی تھیں جبکہ اس وقت وہ گزشتہ بارہ سالوں سے سی آئی اے کے لیے کام نہیں کر رہے تھے۔محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکزانڈر یووک چنگ کی شنگھائی سٹیٹ سکیورٹی بیورو کے نمائندوں سے ملاقات سی آئی اے کے ایک اور سابق ایجنٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔
یہ سی آئی ایجنٹ الیکزانڈر یووک چنگ کا رشتہ دار ہے جو شنگھائی میں پیدا ہوا تھا لیکن بعد میں امریکہ کا شہری بن گیا تھا۔ ان کی شناخت سی آئی اے نے اپنے کاغذوں میں ’شریکِ سازش نمبر 1‘ کے طور پر کی ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقاتوں کے تیسرے اور آخری روز چینی انٹیلی جنس کے افسر نے شریک سازش نمبر1 کو 50 ہزار ڈالر کیش میں دیے جو الیکزانڈر نے موقع پر گنے بھی تھا۔
محکمہ انصاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس وقت الیکزانڈر اور شریک سازش نمبر 1 نے مدد جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا تھا۔‘
سال 2003 میں الیکزانڈر یووک چنگ کو امریکہ تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست ہوائی میں بطور ماہر لسانایات کے طور پر رکھا تھا جو دراصل ایک منصوبے کا حصہ تھا کہ ایک مخصوص جگہ پر رکھ کر ان کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے اور چین کے ساتھ روابط کی کھوج لگائی جائے۔
سال 2006 میں الیکزانڈر نے شریک سازش نمبر 1 کو آمادہ کیا تھا کہ وہ انہیں کم از کم دو افراد کی شناخت کے حوالے سے معلومات فراہم کریں جو دراصل چینی انٹیلی جنس کی جانب سے مانگی گئی تھیں۔
الیکزانڈر نے اعتراف کیا کہ جو بھی معلومات انہوں نے فراہم کیں وہ امریکہ کو نقصان یا چین کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال ہونا تھیں۔
الیکزانڈر نے 2012 تک ایف بی آئی کے لیے کام کیا تاہم محکمہ انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کی حقیقت پر سے کیسے پردہ ہٹایا گیا تھا۔
جاسوسی کے جرم پر الیکزانڈر یووک چنگ کو دس سال کی سزائے قید ہو سکتی ہے جو انہیں 11 ستمبر کو سنائی جائے گی۔
امریکہ چین خفیہ ایجنسی سی آئی اے چین کے لیے جاسوس ایف بی آئی اردونیوز UrduNews

E
ekjaheti Ekjaheti News

’پرائمری سکول سے روزگار بنائیں،‘ پنجاب حکومت کا تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟Ekjaheti Newsپاکستان کے صو...
25/05/2024

’پرائمری سکول سے روزگار بنائیں،‘ پنجاب حکومت کا تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟

Ekjaheti News
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے سکولوں کا معیار بہتر کرنے کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔
’پبلک سکولز ری آرگنائزنگ پروگرام‘ کے ذریعے ان سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جن کی تعمیر حالیہ عرصے میں ہوئی ہو یا جن میں بچے تو موجود ہیں لیکن کوئی استاد نہیں یا پھر ایسے سکول جن میں ایک یا دو اساتذہ موجود ہیں۔
یہ پروگرام پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ سایہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
م

صوبہ پنجاب کے ان مذکورہ سکولوں کو نوجوانوں، پروفیشنلز، ایجوکیشن و ٹیکنالوجی فرمز سمیت مختلف این جی اوز کے حوالے کیا جائے گا جن کا کام حکومتی سرپرستی میں اِن سکولوں کو چلانا ہوگا۔
اس میں قابل ذکر بات صوبے کے نوجوانوں کو شامل کرنا ہے یعنی کوئی بھی تین دوست، یا فیملی ممبرز ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔
یہ افراد اپنے علاقے میں ایک پرائمری سکول کو چلانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ان تین تعلیم یافتہ نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے تمام وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔
اس منصوبے کا مقصد کیا ہے؟
صوبائی حکومت اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق اس وقت صوبے میں 52 ہزار سرکاری تعلیمی ادارے موجود ہیں جن میں 4 لاکھ اساتذہ پڑھاتے ہیں جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں دو کروڑ 60 لاکھ بچے سکول نہیں جا رہے۔ یہ تعداد پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
حکومت پنجاب نے ان بچوں کو سکولوں میں لانے اور ان تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کے لیے یہ منصوبہ تیار کیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان وزارت تعلیم پنجاب نور الہدیٰ نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ پورا منصوبہ حکومت پنجاب کی جانب سے ’پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ‘ کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دیا گیا ہے جو اسے پورے صوبے میں پھیلانے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔
ترجمان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن احسان الحق نے اردو نیوز کو بتایا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 اے اور پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 4 (ایس ڈی جی 4) کے تحت پاکستان میں تعلیم کے حقhttps://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/2024/05/24/2070766-578826139.jpg?itok=wfHXt109 کو یقینی بنانا ہے۔

تبوک میں پرنسپل کی طرف سے طلبہ کو سائیکلوں کا تحفہEkjaheti Newsتبوک ریجن کی البدع کمشنری میں واقع پرائمری سکول کے پرنسپل...
25/05/2024

تبوک میں پرنسپل کی طرف سے طلبہ کو سائیکلوں کا تحفہ

Ekjaheti Newsتبوک ریجن کی البدع کمشنری میں واقع پرائمری سکول کے پرنسپل نے اپنی ڈیوٹی کے آخری تمام طلبہ میں سائیکلیں تقسیم کی ہیں۔
مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ 30 سال تک سکول کے پرنسپل رہنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں۔
سکول کے تمام طلبہ کو سائیکلیں دینے پر والدین اور ٹیچروں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ البدع سکول کے پرنسپل مسلم سلمان المسعودی نے اس سے قبل متعدد اینیشیٹو پر انہیں سراہا گیا ہے۔

Address

Nizamabad
503001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ekjaheti News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ekjaheti News:

Share

Category