All Updates

All Updates Welcome

جلال پور پیر والا میں پرائیویٹ کشتی والے 20 ھزار سے 1 لاکھ روپیہ ایک چکر کا وصول کر رھے ھیں یہ ریاست کی بے بسی کی بدترین...
12/09/2025

جلال پور پیر والا میں پرائیویٹ کشتی والے 20 ھزار سے 1 لاکھ روپیہ ایک چکر کا وصول کر رھے ھیں
یہ ریاست کی بے بسی کی بدترین مثال ھے

12/09/2025

06/09/2025

یہ نایاب تاریخی تصویر 1900ء کی دہائی کی ہے، جب سلطنتِ عثمانیہ کے دور میں ایک خصوصی ریل گاڑی مدینہ منورہ سے استنبول کی جا...
06/09/2025

یہ نایاب تاریخی تصویر 1900ء کی دہائی کی ہے، جب سلطنتِ عثمانیہ کے دور میں ایک خصوصی ریل گاڑی مدینہ منورہ سے استنبول کی جانب روانہ ہوئی۔ اس ٹرین کا مشن عام مسافروں یا سامان کی ترسیل نہیں تھا بلکہ اس میں وہ مقدس اماناتِ رسول ﷺ موجود تھیں جو صدیوں سے مدینہ میں محفوظ تھیں۔ ان امانات میں آپ ﷺ کے ذاتی استعمال کی اشیاء شامل تھیں جنہیں نہایت احترام، عقیدت اور سیکیورٹی کے ساتھ سلطنتِ عثمانیہ کے دارالحکومت پہنچایا گیا۔

یہ تاریخی واقعہ اس دور کے "حجاز ریلوے" منصوبے کا حصہ بھی تھا، جو مدینہ منورہ کو دمشق اور پھر استنبول سے جوڑتا تھا۔ اس ریل کے ذریعے نہ صرف تجارت اور سفر آسان ہوا بلکہ مسلمانوں کے درمیان روحانی اور ثقافتی تعلق بھی مزید مضبوط ہوا۔

یہ ٹرین محض ایک سواری نہیں تھی بلکہ ایک چلتی پھرتی "قافلۂ عشق" تھی، جو سرزمینِ وحی سے مقدس امانات لے کر خلافتِ عثمانیہ کے مرکز کی طرف رواں دواں تھی۔ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں رسول اللہ ﷺ سے محبت اور احترام کس طرح تاریخ کے ہر دور میں زندہ رہا ہے۔

بیچارہ خون میں لت پت اپنے مرے ہوئے بھائی کا سر گود میں لیکر بیٹھا تھا کہ نسل یزید سے ایک ظالم نے بلا مارتے ہوئے اسےبھی ڈ...
25/08/2025

بیچارہ خون میں لت پت اپنے مرے ہوئے بھائی کا سر گود میں لیکر بیٹھا تھا کہ نسل یزید سے ایک ظالم نے بلا مارتے ہوئے اسےبھی ڈھیر کردیا...!!!😭😭😭😭

24/08/2025

17/08/2025

یہ کوئی مکان تعمیر نہیں ھو رہا۔بلکہ بو بیر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی اجتماعی قبریں تیار کی جا رہی ہیں۔

17/08/2025

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟

کلائوڈ برسٹ نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوتا کیا ہے؟

بادل پھٹ پڑے، بونیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، باجوڑ ہر طرف تباہی اور بربادی کی داستان بکھری پڑی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی اور وجہ ہے کلائوڈ برسٹ۔

جب آسمان سے گھنٹوں میں برسنے والا پانی چند منٹوں میں برس پڑے اسے کلائوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ کلائوڈ برسٹ ایسا موسمی واقعہ ہے جس میں محدود علاقے میں بہت ہی کم وقت میں کئی گنا بلکہ کئی سو گنا بارش ایک ساتھ برس پڑے۔ اس کے باعث صرف سیلاب نہیں بلکہ لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف تباہ کاریاں جنم لیتی ہیں۔ بپھرا ہوا پانی بالخصوص پہاڑوں سے آنیوالا سیلاب کسی سمندری طوفان سے بھی زیادہ طاقتور بن جاتا ہے جو گائوں کے گائوں اجاڑ دیتا ہے، راستے میں آنیوالی عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

اسکی وجہ کیا ہوتی ہے؟

موسمی تبدیلی، بڑھتی گرمی اور ماحولیاتی توازن کا بگڑنا مرکزی وجوہات میں شامل ہے۔ عام طور ہر پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گرم اور مرطوب ہوائیں پہاڑوں سے ٹکرا کر بادلوں تک پہنچتی ہیں اور ٹھنڈی ہوائوں کیساتھ ملکر بارش کا سبب بنتی ہیں۔ جب یہ بوجھ بڑھ جاتا ہے تو بادل ایک ساتھ سارا پانی زمین پر انڈیل دیتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کلائوڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ مختصر دورانیے میں ہونیوالا ایسا واقعہ ہوتا ہے جسے سیٹلائٹ یا موسمی ریڈارز کے ذریعے پکڑا نہیں جا سکتا۔

پہاڑی علاقوں میں کلائوڈ برسٹ ایک خوفناک اور تباہ کن طوفان بن جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قدرت کیساتھ چھیڑ چھاڑ اچھی نہیں ہوتی، قدرت جب انتقام لیتی ہے تو انسان بے بس ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پہاڑ سے آنیوالا سیلاب یا پانی صدیوں سے ایک ہی راستے اترتا ہے۔ جب انسان قدرتی راستوں پر بسیرا کر لیتا ہے، عمارات، ہوٹل اور گائوں بس جاتے ہیں جو ایسے سانحات کو المناک بنا دیتے ہیں۔ سیلاب اپنی راہ میں آنیوالی بلند و بالا عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

فوتگی والے گھر کھانے کے انتظار میں بیٹھے والے لوگ ان کوّوں سے زیادہ مختلف نہیں ہوتے 😥✅️
25/07/2025

فوتگی والے گھر کھانے کے انتظار میں بیٹھے والے لوگ ان کوّوں سے زیادہ مختلف نہیں ہوتے 😥✅️

ظلم کی انتہا!تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں ٹھٹھہ عالیہ میں  اورنگزیب نامی شہری کی قیمتی بھینس کو رات کی تاریک...
17/07/2025

ظلم کی انتہا!
تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں ٹھٹھہ عالیہ میں اورنگزیب نامی شہری کی قیمتی بھینس کو رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے بے رحمی سے حوانہ کاٹ دیا۔
دشمنی یا حسد کا شکار ہو کر رات گئے اسے جان بوجھ کر تکلیف دہ انداز میں مار دیا گیا، جس سے بھینس تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی۔ افسوسناک منظر یہ تھا کہ مرنے والی بھینس کا معصوم بچہ خاموشی اور افسردگی سے ماں کی لاش کے قریب بیٹھا رہا۔
یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کس حد تک حسد اور نفرت کی آگ میں جل رہا ہے، جہاں کسی کے پاس کوئی اچھی چیز برداشت نہیں کی جاتی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حسد، ظلم اور نفرت سے بچائے۔ آمین

’ لاہور میں رہنا مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ 16 روپے من آٹا ہوگیا ہے اور ہم مشکل سے گزارا کر پا رہے ہیں۔‘’آخر یہ حکومت کر کیا ...
03/07/2025

’ لاہور میں رہنا مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ 16 روپے من آٹا ہوگیا ہے اور ہم مشکل سے گزارا کر پا رہے ہیں۔‘
’آخر یہ حکومت کر کیا رہی ہے؟ لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔ کل میں نے سولہ روپے کا ایک من آٹا خریدا۔ پچھلے سال مارچ میں جب تم گئے تھے تو من بھر آٹے کی قیمت نو روپے تھی‘ (میں نے اپنی حساب کی پرانی ڈائری میں چیک کیا تھا۔)
’چیزوں کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کی ایک ٹیوب تین روپے بارہ آنے کی، لکس صابن کا ایک پیکٹ چار روپے کا، ہم نے گھر میں ٹوتھ پاﺅڈربنا لیا تھا جو دو مہینے چلا۔‘
’آموں کا موسم ہے اور میرا دل اداس ہے، مجھے یاد آتا ہے جب تم دوپہر کو کھانے پر گھر آتے تو بڑے بڑے آموں سے بھرا ایک تھیلا تمھارے ہاتھ میں ہوتا اور کبھی بھولتے نہیں تھے۔‘

فیض کو ایلیس کے لکھے خط سے اقتباس

30/06/2025

کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کے ایک چرواہے کی نگرانی میں کچھ بھیڑیں تھیں۔ ایک دن اس کے پاس ایک بھیڑیا آیا اور بولا:
“مجھے ایک بھیڑ دے دو!”
چرواہے نے حیران ہو کر جواب دیا:
“یہ بھیڑیں حضرت سلیمان علیہ السلام کی ملکیت ہیں، میں تو بس ان کا رکھوالا ہوں!”
بھیڑیا بولا:
“تو جا کر حضرت سلیمان سے پوچھ لو کہ کیا وہ مجھے ایک بھیڑ دینے کی اجازت دیتے ہیں؟”
چرواہے نے کہا:
“مجھے ڈر ہے کہ اگر میں چلا گیا تو تم بھیڑوں پر حملہ کر دو گے۔”
بھیڑیا ہنسا اور بولا:
“جب تک تم واپس نہ آ جاؤ، میں خود بھیڑوں کی نگرانی کروں گا، الله نہ کرے کہ میں خیانت کروں لیکن اگر میں نے خیانت کی تو میں آخری امت کا قربِ قیامت والا ایک آدمی بن جاؤں” (یعنی اپنے آپ کو بد دعاء دی کہ ہم یعنی موجودہ مسلمانوں کی طرح ہو جاؤں، جو کہ افسوسناک ہے)
یہ سن کر چرواہا روانہ ہو گیا۔
راستے کی حیرت انگیز نشانیاں
چلتے ہوئے چرواہے نے تین عجیب و غریب مناظر دیکھے:
1️⃣ پہلی نشانی: اس نے ایک گائے کو اپنی ہی بچی کا دودھ پیتے دیکھا! حیران ہو کر اس نے سوچا: “سبحان الله! میں نے اس جیسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟”
2️⃣ دوسری نشانی: آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جو بوسیدہ کپڑے پہنے ہوئے تھے، مگر ان کے ہاتھوں میں سونے کی تھیلیاں بھری پڑی تھیں! چرواہے نے سوچا: “یہ بھی بڑی عجیب بات ہے، ان کے پاس سونا ہے مگر یہ پھر بھی فقیر نظر آ رہے ہیں!”
3️⃣ تیسری نشانی: کچھ اور آگے بڑھا تو ایک بہتا ہوا چشمہ نظر آیا، پیاس کی شدت میں جیسے ہی قریب پہنچا، تو بدبو نے اسے روک دیا۔ پانی کی بدبو اتنی شدید تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گیا اور حیران ہو کر بولا: “یہ کیسی بات ہے؟ بہتا ہوا پانی اور اتنا گندا؟”
حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکمت بھری وضاحت
بالآخر وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس پہنچا اور بھیڑیے کی درخواست بیان کی۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا:
“ٹھیک ہے ، میں نے اسے اجازت دی کہ وہ ایک بھیڑ چن کر کھا لے۔”
چرواہے نے عرض کیا:
“حکم بجا لاتا ہوں، مگر راستے میں تین عجیب چیزیں دیکھی ہیں، ان کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں۔”
✦ پہلی نشانی کا جواب:
“یہ آخری زمانے کی نشانی ہے۔ مائیں اپنی بیٹیوں کو فتنہ میں مبتلا کریں گی تاکہ خود فائدہ حاصل کر سکیں۔”
✦ دوسری نشانی کا جواب:
“یہ لوگ ڈاکو اور چور ہیں۔ جو مال حرام سے آتا ہے، اس میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔ آخری زمانے میں حرام کمائی عام ہو جائے گی، قناعت ختم ہو جائے گی اور برکت اٹھا لی جائے گی۔”
✦ تیسری نشانی کا جواب:
“یہ بھی آخری زمانے کے نام نہاد دیندار ہیں۔ دور سے دیکھو تو ان کا لباس دین داری کا ہوگا، مگر جب قریب جاؤ گے تاکہ کچھ سیکھ سکو، تو پاؤ گے کہ وہ دنیا اور خواہشات میں ڈوبے ہوئے ہیں۔”
یہ سن کر چرواہے نے تڑپ کر کہا:
“میں اس زمانے کے فتنے سے الـلــَّـه کی پناہ مانگتا ہوں!”
بھیڑیے کی حیران کن دیانتداری
چرواہا واپس آیا تو دیکھا کہ بھیڑیا واقعی بھیڑوں کی نگرانی کر رہا تھا۔
اس نے کہا:
“حضرت سلیمان نے تمہیں اجازت دے دی ہے کہ تم کسی بھی بھیڑ کو چن کر کھا سکتے ہو۔”
بھیڑیے نے بھیڑوں پر نظر دوڑائی اور ایک کمزور، بیمار بھیڑ کو چن لیا۔
چرواہے نے حیرت سے پوچھا:
“تم نے یہی بھیڑ کیوں چنی؟”
بھیڑیا بولا:
“کیونکہ یہ اپنے رب کی تسبیح سے غافل تھی! جو اپنے رب کے ذکر سے غافل ہو، وہ بہت بڑی آزمائش میں ہوتا ہے۔۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to All Updates:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share