Aamir Abdullah Official

Aamir Abdullah Official Quran Sharif �
Hadiths Sharif �
Education �
Islam �

12/09/2026

♥️ ❤️🌸

06/09/2026
30/08/2026

With Sadiq Rashidi – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

30/08/2026

♥️ ❤️🌸 ❤️❤️❤️🥰

23/08/2026

♥️ ❤️🌸

نہایت صدمہ انگیز اور دل خراش سانحہشیخ الحدیث حضرت مولانا محمد راشد صاحب قاسمی مہتمم دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا کے چھوٹے...
21/08/2026

نہایت صدمہ انگیز اور دل خراش سانحہ

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد راشد صاحب قاسمی مہتمم دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا کے چھوٹے بیٹے عزیزم واجد سڑک حادثے میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
اس خبر نے ہم سبھوں کے دل کو مزید جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، یہ صدمہ مرحوم کے والدین کے لئے ناقابلِ برداشت ہے،
اس موقع پر میں دعا گو ہوں کہ رب کریم مرحوم کے ساتھ اپنے کرم کا معاملہ فرمائے، اللّہ پاک سیئات سے درگزر فرمائے اور حسنات کو قبول فرمائے، حضرت شیخ صاحب اور امی جان کے لیے ذخیرۂ آخرت فرمائے، مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اللّہ پاک اس پر اجر عظیم اور نعم البدل عطا فرمائے، آمین ۔۔۔
اللّہ تعالیٰ نے ہم کو جو ایمان کی دولت سے نوازا ہے اس پر ہم اللہ تعالی کے بہت شکر گزار ہیں۔
اللّہ تعالیٰ نے ہم کو جو قرآن و حدیث کی شکل میں ہدایات دی ہیں وہ ہمارے لئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں، وہ تعلیمات اور ہدایات ایک سچے اور پکے مسلمان کو بڑی سے بڑی آزمائش اور تکالیف پر ثابت قدم رکھتی ہیں۔
اور کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ مصیبتیں اور آزمائشیں صرف کسی غلطی اور کوتاہی پر ہی آتی ہیں بلکہ یہ ایک مومن کے لیے ہمیشہ خیر کا ذریعہ بنتی ہیں اور رفع درجات میں معاون ثابت ہوتی ہیں ،
اس موقع پر میں وہی حدیث مبارکہ آپ حضرات کے سامنے بطور استحضار رکھنا چاہوں گا جسے ترمذی شریف کے حوالے سے استاذ محترم حضرت مولانا اسجد صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اس وقت بیان کیا تھا جب وہ میرے بڑے بھائی عمیر عبداللہ کی نماز جنازہ سے قبل قبرستان میں کھڑے ہوکر بیان فرمایا تھا کہ
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب بندے کا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے: کیا تم نے میرے بندے کے بچے (کی روح) کو قبض کر لیا؟ وہ عرض کرتے ہیں، جی ہاں، پھر وہ پوچھتا ہے: کیا تم نے اس کے ثمرِ قلب (جگر گوشہ کی روح) کو قبض کر لیا؟ وہ عرض کرتے ہیں، جی ہاں، اللہ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے کیا کہا تھا؟ وہ عرض کرتے ہیں، اس نے تیری حمد بیان کی اور «إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں“ پڑھا تھا، پھر اللہ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام «بَيْت الْحَمْدِ» رکھو۔“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1736]

غفر اللہ عزوجل الغفور الغفار لنا ولہ من فضلہ وکرمہ ۔

رب العالمین مغفرت کاملہ فرمائے، جنت الفردوس میں مقام کریم عطا فرمائے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے ۔
اللّہ تعالیٰ جامعہ، منتظمین جامعہ و ارباب جامعہ کی پریشانیوں کو دور فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین یارب العالمین

عامر عبداللہ ولد محمد داؤد قاسمی
فاضل جامعہ اسلامیہ دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا
Sadiq Rashidi
Aamir Abdullah Official

Address

Nuh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Abdullah Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share