Jamia Quasimul Uloom Patna

Jamia Quasimul Uloom Patna جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ

اخبارات کے تراشے
25/04/2025

اخبارات کے تراشے

20/04/2025

جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ میں تعلیمی سال کا آغاز

بانئ جامعہ حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی کا طلبہ کے درمیان اہم خطاب

رمضان سے قبل عام طور پر مدارس میں تعطیل عام ہوتی ہے،طلبہ اپنے گاؤں اور گھر چلے جاتے ہیں؛ لیکن جامعہ ہٰذا 25 رمضان تک کھلا رہتا ہے اور تعلیمی سلسلہ بھی جاری رہتا ہے، حسب معمول امسال بھی جامعہ قاسم العلوم میں 25 رمضان کو چھٹی ہوئی اور تقریباً سبھی طلبہ اپنے اپنے گاؤں چلے گئےتھے، تعطیل ختم ہوتے ہی11/شوال المکرم کو جامعہ ہٰذا کھل گیا اور قدیم و جدید طلبہ کے داخلے کی کارروائی کے بعد مورخہ 18/ شوال المکرم سے باضابطہ تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا، اس سے قبل جامعہ ہذا کے بانی و مہتمم اور جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے اساتذہ اور طلباء کے بیچ اہم خطاب فرمایا اورقدیم و جدید طلبہ کو نصیحت کرتے ہوۓ کہا:آپ طلبہ عزیز خوش نصیب ہیں کہ پروردگار عالم نے علم دین کے حصول کے لیے آپ حضرات کا انتخاب فرمایاہے، اسلئےآپ خوب محنت کریں اور لا یعنی چیزوں سے اجتناب کرتے ہوئے اپنا پورا وقت حصول تعلیم میں لگائیں،اساتذہ اور کتابوں کا احترام کریں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں-
مزید حضرت مہتمم صاحب نے کہا: آپ حضرات کو علم حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا ہے، آپ دینی اور عصری دونوں علوم پر پر محنت کریں، آپ کے جامعہ قاسم العلوم میں عصری علوم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، ہندی،انگلش،حساب،جی کے وغیرہ پڑھانے کیلئے چار ماسٹر مامور ہیں-
واضح ہو کہ جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ صوبہ بہار کا ایک اقامتی اور دینی تعلیمی ادارہ ہے، جوحفظ قرآن کیلئے معیاری اور مثالی ادارہ شمار کیا جاتا ہے، جس کی بنیاد 7/ مارچ 2021 کو جامع مسجد تریپولیہ پٹنہ میں مجاہد ملت حضرت اقدس الحاج مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کے دست مبارک سے رکھی گئی اور چار بچوں سے تعلیم کا آغاز کیا گیا، الحمدللہ اس قلیل مدت میں جامعہ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے، جامعہ میں درجہ دینیات، حفظ اور مکتب میں 313/ طلبہ و طالبات 19/ اساتذہ و ملازمین اور ماسٹر حضرات کی نگرانی میں دینی اور عصری علوم حاصل کرنے میں مصروف ہیں، 150/ طلباء کے طعام و قیام کا انتظام منجانب ادارہ کیا جاتا ہے- جامعہ ہٰذا میں شہری بچوں کے دینی تعلیم کیلئے باضابطہ طور پر مکتب کا نظام قائم ہے، جس میں قریب 100/ سے زائد بچے، بچیاں مغرب تا عشاء تعلیم حاصل کرتے ہیں-
جامعہ ہذا ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں دینی علوم کے ساتھ عصری علوم بھی باضابطہ طور پر پڑھائے جاتے ہیں،اوراس کیلئے بانی جامعہ نے اول دن سے چار ماہر اور تجربہ کار ماسٹر حضرات کا بھی انتخاب کر رکھا ہے،جس کے ذریعےانگلش، ہندی، حساب وغیرہ کی اچھی تعلیم دی جاتی ہے،جامعہ قاسم العلوم سے اب تک شہر پٹنہ کے علاوہ بہار جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع جیسے بھاگلپور، مظفرپور، سمستی پور، ویشالی، حاجی پور، ارریہ، پورنیہ،بیگوسرائے، کھگڑیا، نالندہ، دربھنگہ، گیا، سیتا مڑھی، بیتیا، چمپارن اور گریڈیہ، ہزاری باغ وغیرہ کے تقریباً 100 سے زائد طلباء نے حفظ قرآنِ کریم مکمل کیا اور یہاں سے فیض یابی حاصل کی، جبکہ گذشتہ سال جامعہ میں عظیم الشان جلسہ دستار بندی کا بھی انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں قائد محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند و دیگر اکابرین کی شرکت ہوئی تھی اور ستر بچوں کے سروں پر دستار رکھی گئی تھی،جامعہ میں تقریباً بہار کے ہر اضلاع کے بچے یہاں رہ کر تعلیم حاصل کرکے اپنی علمی تشنگی بجھاتے ہیں_
مزید خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ گزشتہ سال سے جامعہ ہٰذا میں حفظ پلس کا بھی شعبہ قائم ہے، جس میں صرف حافظ طلبہ کو میٹرک کی تیاری کرائی جاتی ہے اور یہ آگے کی تعلیم حاصل کر کے اپنے مستقبل کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں-
موقع پر جامعہ کے صدر مدرس جناب مولانا ذاکر حسین صاحب قاسمی ، مولانا عبدالجبار صاحب قاسمی، مولانا سالم، مولانا اظہار عالم قاسمی، مولانا سلمان قاسمی، قاری انور قاسمی، قاری قمر الزماں قاسمی، قاری اسامہ جعفری، حافظ محمد یاسر، حافظ نیازالدین، حافظ محمد کاشف ماسٹر ابرار،ماسٹر ثاقب،ماسٹر ساجد، ماسٹر معراج اور مولانا فیروز عالم قاسمی سمیت جامعہ کے تمام اساتذہ وطلبا شریک رہے،اور بانی جامعہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا_




جامعہ قاسم العلوم تریپو لیہ عالم گنج پٹنہ میں افطار کے وقت کا خوشنما منظر ۔
05/03/2025

جامعہ قاسم العلوم تریپو لیہ عالم گنج پٹنہ میں افطار کے وقت کا خوشنما منظر ۔


الحمدللہ!جامعہ قاسم العلوم تریپو لیہ عالم گنج پٹنہ حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی بانی و مہتمم جا معہ ہذا و جنرل سکریٹ...
26/02/2025

الحمدللہ!
جامعہ قاسم العلوم تریپو لیہ عالم گنج پٹنہ
حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی بانی و مہتمم جا معہ ہذا و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کی سرپرستی میں آپ حضرات کی توجہات سے جامعہ ترقی کی طرف گامزن ہے، بحمد للہ فی الوقت درجہ حفظ دینیات اور مکتب میں (313) طلبہ و طالبات 19 / اساتذہ و ملازمین کی نگرانی میں دینی اور عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں ، 150/ طلبہ کے طعام و قیام کا انتظام منجانب اداری کیا جاتاہے ۔
آپ حضرات سے گذارش ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پرصدقات،زکوٰۃ و دیگر عطیات کے ذریعہ تعاون فرماکر اداری کو مزید مضبوط و مستحکم بنائیں، اگر کوئی نمائندہ نہ پہونچ سکے تو براہ راست اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی رقم بھیج سکتے ہیں۔
والسلام
محمد یاسر
خادم جامعہ قاسم العلوم تریپو لیہ عالم گنج پٹنہ
9431015726
7004829341

👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼आप हजरात से खुसूसी शिरकत की दरखास्त है।
30/01/2025

👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼
आप हजरात से खुसूसी शिरकत की दरखास्त है।



Address

Patna

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Quasimul Uloom Patna posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share