Jamiat Ulama i Bihar

Jamiat Ulama i Bihar جمیعۃ علماء بہار

مشاورتی اجلاس کا مقصد ملی مسائل کو حل کرنا ہے: مولانا محمود مدنیجمعیۃ علماء بہار کا دوسرا صوبائی ششماہی مشاورتی اجلاس چا...
24/06/2025

مشاورتی اجلاس کا مقصد ملی مسائل کو حل کرنا ہے: مولانا محمود مدنی

جمعیۃ علماء بہار کا دوسرا صوبائی ششماہی مشاورتی اجلاس چار نشستوں میں منعقد

ضلعی صدور و نظماء سمیت مدعوین خصوصی کی شرکت، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

پٹنہ 24/ جون

ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے متحرک اور فعال تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی صوبائی شاخ جمعیۃ علماء بہار کا دوسرا صوبائی ششماہی مشاورتی اجلاس گذشتہ دنوں پٹنہ کے ہوٹل K.L.7 میں چار نشستوں میں منعقد ہوا، مجموعی طور پر اجلاس کی صدارت صدر جمعیۃ علماء بہار حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے فرمائی، جس میں انھوں نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا: کہ ہم اپنے تمام ضلعی صدور و نظماء اور مدعوین خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنھوں نے اپنے تمام تر مصروفیات کو ترک کے یہاں حاضر ہوئے اور اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کیا،آپ نے کہا کہ جمعیۃ علماء خیر الناس من ینفع الناس کے تقاضے پر عمل کرتی ہےاور یہ جماعت بزرگوں کی قائم کردہ جماعت ہے جو روز اول سے ہی اپنے مشن اور مقصد پر قائم ہے_
اجلاس کی نظامت جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری اور جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے انجام دیا_
مہمان خصوصی کی حیثیت سے قائد جمعیۃ،صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم شریک ہوئےاور کلیدی خطاب فرمایا،انھوں نےکہا: کہ اس طرح کے مشاورتی اجلاس کا مقصد ہے کہ ہم اپنی پریشانیوں اور مسائل کو سمجھیں اور اس کو حل کرنے کی کوشش کریں، آج ملک میں تبدیلیاں بڑی تیزی کے ساتھ آرہی ہیں اسلئےایسے موقع پر تنظیم سے جڑے لوگوں کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ ملی مسائل کو کیسے حل کیا جائے؟ قوم و ملت کے مسائل اور پریشانیوں کو قوم کے رہنما اور تنظیم سے جڑے افراد ہی حل کر سکتے ہیں،کیونکہ ان کے پاس مضبوط لائحہ عمل ہوتا ہے اور جمعیۃ علماء ہند ایسے کاموں کو بخوبی انجام دیتی ہے_
مزید صدر محترم نے ضلعی صدور و نظماء سے خطاب کرتے ہوئےکہا: کہ جمعیۃ کے کاموں کو زمینی سطح پر مضبوطی کے ساتھ کریں،جب ہم زمین پر مضبوط رہیں گے تو ہماری تنظیم بھی مضبوط رہےگی،آپ نے مختلف شعبہ جات کا ذکر کرتے ہوئے کام کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا_
واضح ہو کہ یہ اجلاس چار نشستوں پر مشتمل تھا،بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری نشست کی صدارت حضرت مولانا غیاث الدین صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء کشن گنج، قاری شہرت قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء بہار، مفتی اطہر القاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء بہار نے کیں،جبکہ چوتھی اور آخری نشست کی صدارت ناظم عمومی جمعیتہ علماء ہند حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے فامائی_
جمعیۃ علما بہار کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء ہر میدان میں فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے،اور صوبہ بہار کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران جمعیۃ کے کاموں کو مزید مضبوط اور منظم طریقے سے کام کرنے کیلئے پر عزم ہے_
اس کے بعد صوبہ بہار کے ضلعی صدور و نظماء نے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی-
دینی تعلیمی بورڈ کے تعلق سے جناب مولانا خالد قاسمی گیاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند نے پریزنٹیشن کے ذریعہ معلومات فراہم کیں،تحفظ مدارس کا پرزینٹیشن مولانا آصف انور ندوی نے پیش کیا،جبکہ جن وکاس سیوا اور جمعیۃ اسٹڈی سینٹر پر پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے مولانا محمد سلمان قاسمی آرگنائزر جمعیتہ علماء بہار نے قیمتی معلومات فراہم کیں- جمعیۃ علماء کے شعبۃ جات کا تعارف اور سالانہ کیلنڈر کے تعلق سے پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار نے بتایا کہ جمعیتہ کے صدور و نظماء ودیگر ذمہ داران سالانہ کیلنڈر کے حساب سے ہی اپنی میٹنگوں کا انعقاد کریں اور اسکی رپورٹ صوبائی دفتر کو ارسال کرں_
اسی طرح ممبر سازی و طریقہ کار اور جیم سے متعلق پریزنٹیشن مولانا خالد قاسمی گیاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ہند، تحفظ اوقاف کا پریزنٹیشن مولانا محمد رضوان صاحب قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء بہار،جمعیۃ یوتھ کلب پر پریزنٹیشن مولانا شمس تبریز رحمانی اور ملت فنڈ سے متعلق پریزنٹیشن مفتی اطہر القاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء بہار نے پیش کیے_
صوبائی ششماہی مشاورتی اجلاس میں تحفظ مدارس اور تحفظ اوقاف پر غور و خوض کیا گیا اور یہ باتیں سامنے آئیں کہ جب جب مسلم پرسنل لا بورڈ تحفظ اوقاف کیلئے آواز دےگی ہم لوگ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے_
تحریک اصلاح معاشرہ جمعیتہ علماء ہند کا ایک اہم شعبہ ہے، جس کے تحت ملک کے طول وعرض میں اصلاحی کمیٹیاں قایم ہیں، جس کا اہم مقصد ہے کہ سماج و معاشرہ میں پھیلی برائیوں اور خرافات کے سد باب کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ایک صالح پاکیزہ معاشرہ کی کی تشکیل کیلئے ہم سب کوشش کریں_
صوبائی ششماہی اجلاس میں مولانا ذاکر حسین قاسمی خازن جمعیۃ علماء بہار، مولانا معظم علی بیگوسرائے،مولانا پرویز صاحب مظاہری، الحاج خالد نجمی، قاری محمد سرفراز عالم کھگڑیا، مولانا غیاث الدین صاحب، مولانا خالد انور کشن گنج، مفتی ابوذر قاسمی،مولانا نور اللہ صاحب مدھوبنی، مولانا ابوصالح پورنیہ، مولانا مرشد عالم قاسمی پورنیہ،مولانا زبیر عاصم، مولانا ولی اللہ، مفتی محفوظ الرحمن سیوان، مولانا شہرت، مولانا مظفر آفاق جہان آباد، مفتی نظر الباری دربھنگہ، مولانا اظہار عالم قاسمی پٹنہ، مولانا سیف الاسلام قاسمی سپول،مولانا اظہارالحق صاحب، مولانا آصف جمیل، حافظ فردوس مدنی ویشالی، مولانا زین الحق قاسمی،مولانا فیضان احمد ندوی،مولانا ممتاز رحمانی، مولانا امتیاز عالم قاسمی پورنیہ، مولانا شمس تبریز رحمانی، مولانا ریحان سمستی پور، مفتی فیاض قاسمی سیتا مڑھی،مولانا نہال احمد چمپارن، مولانا عظمت اللہ گیا، مولانا قصر الاسلام، حافط رضوان گوپال گنج، مولانا عبد اللہ بخاری مونگیر، مولانا ظفر عالم، قاری آفتاب چھپرہ، مولانا آصف انور ندوی بھاگلپور سمیت صوبہ بہار کے ضلعی صدور و نظماء اور مدعوین خصوصی شریک ہوئے،اخیر میں ناظم عمومی جمعیتہ علماء ہند حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم کا اصلاح قلب کے تعلق سے اہم اور پرمغز خطاب ہوا اور مولانا غیاث الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء کشن گنج کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا ۔

29/03/2025

مسلمانوں کی ایک بڑی تنظیم امارت شرعیہ میں پولیس کا گھیراؤ کیا وقف بل کی مخالفت کرنا مہنگا ثابت ہوا؟



26/03/2025

وقف ترمیمی بل ہم مسلمانوں کو منظور نہیں
We Reject Waqf Amendment Bill 2024




चलो चलो पटना चलो !विक्फ संशोधन बिल 2024 के खिलाफ धरना प्रदर्शन के लिए धरना स्थल गर्दनीबाग पटना चलो............
25/03/2025

चलो चलो पटना चलो !
विक्फ संशोधन बिल 2024 के खिलाफ धरना प्रदर्शन के लिए धरना स्थल गर्दनीबाग पटना चलो............

پٹنہ چلو !وقف ترمیمی بل کے خلاف دھرنا کے لئے ۔
23/03/2025

پٹنہ چلو !
وقف ترمیمی بل کے خلاف دھرنا کے لئے ۔




17/03/2025

Maulana Mahmood Madni Sb


17/03/2025

वक़्फ़ एक्ट में संशोधन संविधान पर हमला है: मौलाना महमूद असअद मदनी

थोड़ी तकलीफ-ए-रसन, फिर थोड़ी सी तकलीफ-ए-दार
उसके बाद ऐ दोस्तों, आराम ही आराम है.....





جمعیۃ علماء بہار👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
05/01/2025

جمعیۃ علماء بہار
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇




ذمہ داران مدارس متوجہ ہوں !👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇             Jamiat Ulama-i-Hind Jamiat Ulama-i-Hind News
04/01/2025

ذمہ داران مدارس متوجہ ہوں !
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇







Jamiat Ulama-i-Hind
Jamiat Ulama-i-Hind News

जमीअत ने पूर्व प्रधानमंत्री डॉ. मनमोहन सिंह के निधन पर गहरा दुख वयक्त कियानई दिल्ली, 27 दिसंबर 2024। जमीअत उलमा-ए-हिंद क...
27/12/2024

जमीअत ने पूर्व प्रधानमंत्री डॉ. मनमोहन सिंह के निधन पर गहरा दुख वयक्त किया

नई दिल्ली, 27 दिसंबर 2024। जमीअत उलमा-ए-हिंद के अध्यक्ष मौलाना महमूद असद मदनी ने पूर्व प्रधानमंत्री डॉ. मनमोहन सिंह के निधन पर गहरा दुख वयक्त किया है और इसे देश के लिए बड़ी क्षति बताया है। मौलाना मदनी ने अपने शोक संदेश में कहा कि डॉ. मनमोहन सिंह ने एक विख्यात अर्थशास्त्री, सक्षम राजनीतिज्ञ और प्रतिष्ठित नेता के रूप में देश के विकास और स्थिरता में बहुमूल्य सेवाएं प्रदान की हैं। उनके नेतृत्व में देश में न केवल आर्थिक सुधारों की नींव रखी गई, बल्कि शांति, विकास और सभी के लिए न्याय की मजबूत परंपरा को बढ़ावा मिला।*

*मौलाना मदनी ने कहा कि उन्होंने अपने निर्विवाद व्यक्तित्व, सहिष्णुता और जनसेवा की भावना से एक मिसाल कायम की। वह राजनीति में शिष्टता और सिद्धांतों पर अडिग रहने वाले एक आदर्श व्यक्ति थे, जिनकी कमी हमेशा महसूस की जाएगी। उनके जमीअत उलमा-ए-हिंद के नेतृत्व विशेषकर फिदा-ए-मिल्लत मौलाना सैयद असद मदनी से विशेष संबंध थे। संसद सदस्य के रूप में हजरत फिदा-ए-मिल्लत के साथी भी रहे। इस नाचीज के साथ भी आत्मीयता रखते थे। जमीअत उलमा-ए-हिंद की मांग पर उन्होंने सच्चर कमेटी का गठन किया और सच्चर समिति के कुछ महत्वपूर्ण सुझावों को लागू करने का भी प्रयास किया। उनके निधन पर जमीअत उलमा-ए-हिंद उनके परिवार और उनके सभी चाहने वालों के प्रति हार्दिक संवेदना व्यक्त करती है।



Jamiat Ulama-i-Hind
Jamiat Ulama-I-Surat
Jamiat Ulama-i-Hind News
Jamiat Youth Club
Jamiat ulama thane

جمعیۃ علماء بہار کا یک روزہ صوبائی مشاورتی اجلاس جاری...
18/12/2024

جمعیۃ علماء بہار کا یک روزہ صوبائی مشاورتی اجلاس جاری...


Jamia Ulama i Hind
27/11/2024

Jamia Ulama i Hind

Address

Patna
800007

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama i Bihar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamiat Ulama i Bihar:

Share