09/08/2025
بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے اسٹیٹ جنرل سیکریٹری چوہدری ریاض کا آج کشتواڑ پہنچنے پر شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔
شہر کی گلیوں میں پارٹی کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ نعرے بازی کی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلدستے و شال پیش کر کے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر بی جے پی کے متعدد مقامی لیڈران، کارکنان اور سماجی شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے چوہدری ریاض کی قیادت اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔
چوہدری ریاض نے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایس ٹی مورچہ کا مقصد قبائلی برادری کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔
---