Majlis Tahaffuz Khatam e Nubuwwat Foundation Uttrakhand

Majlis Tahaffuz Khatam e Nubuwwat Foundation Uttrakhand مشن تحفظ ختم نبوت
قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں عقیدۂ ختم نبوت کی اشاعت، علمی رہنمائی اور عوامی آگاہی کے لیے ایک کاوش۔
Tahaffuz Khatam e Nubuwwat

31/07/2026

مسابقہ سیرت النبی کی اختتامی نشست میں
رد الحاد پر نمایاں خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیت
حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی دامت برکاتہم العالیہ کی تشریف آوری
جامعہ زینبیہ للبنات بیڑپور کلیر شریف روڑکی ہریدوار اتراکھنڈ

20/05/2026

*السلام عليكم ورحمة الله وبركاته*

*خوشخبری* *مبارک ہو الحمد للہ فتنۂ عبد الرشید خوریجی دہلی کا ہوا سد باب*

*تحریر* : *20 مئی بروز بدھ 2 بجے شب*
*محمد قاسم بجنوری جیت پور دہلی*

گزشتہ کئی سالوں سے دہلی کے مشہور علاقہ خوریجی کی مکی مسجد میں ایک فتنہ دھیرے دھیرے بڑھ رہا تھا اس فتنہ پر آپ نے مفصل تحریریں پڑھی ہوں گی جن کا خلاصہ یہ ہے کہ عبد الرشید نامی ایک شخص جو پیشہ سے انجینئر ہے دیکھنے میں باشرع ہے مکی مسجد دہلی میں اپنی ایک نئی جماعت تشکیل دیکر کام کررہا ہے جس جماعت کا ایک مخصوص لباس یعنی کالی پگڑی اور جبہ ہے بظاہر یہ جماعت صوم و صلاۃ کی پابند ہے مگر عقائد کے اعتبار سے باطل ہے اس طرح سے کہ 17 مئی کو عبد الرشید اپنے بیان میں کہتا ہے کہ مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا خلیفہ اور دنیا کا بادشاہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ جو اس بات کو تسلیم نہ کرے وہ کافر ہے وغیرہ وغیرہ
تو آج دہلی کے موقر علماء کا ایک وفد مکی مسجد پہنچا اور مفتی گلزار دہلوی نے براہ راست اس سے مکالمہ کی شکل میں بات شروع کی دونوں کے ہاتھ میں مائک تھے سیکڑوں لوگوں کا مجمع تھا بظاہر مناظرہ کی صورت تھی جس میں اس کے سو سے زائد مریدین بھی اپنے مخصوص لباس میں موجود تھے بمشکل دس منٹ اس نے بات کی اور لاجواب ہوکر راہ فرار اختیار کرگیا اس کے بعد دہلی کے چند ذمہ دارعلماء کرام جن میں *مفتی ذکاوت حسین شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ دہلی قاری عارف صاحب نائب صدر جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی مولانا آصف محمود صاحب مفتی وسیم صاحب مولانا عبد الخالق صاحب مفتی اسعد سلیم صاحب مفتی اویس صاحب مفتی سلیم صاحب مفتی شاکر صاحب مفتی گلزار صاحب مفتی قاسم جیت پور دہلی* اور بھی بہت سے علماء کرام مکی مسجد پہنچے جہاں پولیس بھی موجود تھی اور علاقہ کے لوگوں نے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی اور سب نے عہد کیا کہ اب اس مسجد میں عبد الرشید کے فتنہ کی کوئی بھی سرگرمی عمل میں نہیں آئے گی انشاء اللہ اور عبد الرشید کی مخصوص کرسی کو مسجد سے نکال دیا گیا ہے
مفتی وسیم صاحب قاسمی امام و خطیب چوپال والی مسجد خوریجی دہلی کے گھر پر عشائیہ تناول فرمانے کے بعد ساجد بھائی ملک جہانگر آباد مقیم خوریجی دہلی کے گھر پر ناشتہ کرکے رات کے تقریباً ایک بجے سب علماء کرام خوریجی سے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کی ہر قسم کے فتنہ سے حفاظت فرمائے آمین یا رب العالمین

01/05/2026

شمالی ھند کی قدیم ترین دینی درسگاہ جامعہ حسینیہ مصطفیٰ آباد مرغوبپور ہریدوار اتراکھنڈ میں مشکوۃ شریف کے افتتاحی مجلس میں

عبارت خوانی کرتے ہوے جامعہ کے شیخ حضرت الاستاذ مولانا محمد سلمان صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ

20/12/2025

آج کا دن تاریخی دن ہے
آج اہلِ حق کی ترجمانی کرتے ہوئے امت کے ایک شیر آج کے فاتح حضرت مفتی شمائل ندوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے حق کا جھنڈا گاڑ دیا ہے
اور باطل پر کپکپی طاری کی ہے
مناظرے کے بعد ترجمانِ دیوبند ، حضرت مفتی یاسر ندیم الواجدی صاحب مخاطب ہیں

Address

Roorkee
Roorkee
247668

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Majlis Tahaffuz Khatam e Nubuwwat Foundation Uttrakhand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share