Nida e Haque Mustafa Sheikh Aliyavi

  • Home
  • Nida e Haque Mustafa Sheikh Aliyavi

Nida e Haque Mustafa Sheikh Aliyavi Hello doston ! Mai is page me Quran o hadees ki baten aur Deen e Islam ke ahkam o masael , Quran ki tilawat per videos upload karta hun ,

23/07/2024



18/07/2024

بندوں کے خطاؤں کو مٹانے اور درجات کو بلند کرنے والے تین اعمال صالحہ ۔

١- مشقتوں کے باوجود مکمل وضوء کرنا۔
٢- مسجد کی طرف جانے میں کثرت سے قدم اٹھانا۔
٣۔ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ۔

دلیل

وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ ﷺ قَالَ : أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلىٰ مَا يَمْحُو اللّٰهُ بِهِ الْخَطَايَا ، وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟ قَالُوا : بَلىٰ يَا رَسُولَ اللّٰهِ ! قَالَ : إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلى الْمَكَارِهٖ ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلى المَسَاجِدِ، وَاِنْتِظَارُ الصَّلاةِ بَعْدَ الصَّلاةِ ، فَذٰلِكُمُ الرِّبَاطُ فَذٰلِكُمُ الرِّبَاطُ . ( رَوَاه مسلم )

ابو ھریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا ، کیا میں تمہیں ایسے اعمال نہ بتلاؤں جن کی وجہ سے الله تعالٰی خطاؤں کو مٹاتا ہے اور درجات کو بلند کرتا ہے ؟ صحابہ نے عرض کیا ، کیوں نہیں یا رسول الله (ضرور بتلایے) آپ ﷺ نے فرمایا : مشقتوں کے باوجود مکمل وضوء کرنا ، مسجد کی طرف جانے میں کثرت سے قدم اٹھانا ، ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ، پس یہی رباط ہے ( محاذ جنگ پر پڑاؤ ) پس یہی رباط ہے ۔

20/05/2024
01/01/2024


31/12/2023

-us-SalihinHadeesNo:07

28/12/2023

Riyad-us-Salihin Hadees No 06 || ُالثُّلُثُ وَالثُّلُث كَثِيْرٌ اَوْ كَبِيْر

23/12/2023

Riyad-us-Salihin Hadees No 05
لَكَ مَا نَوَيْتَ يَا يَزِيْدُ وَ لَكَ مَا أَ خَذْتَ يَا مَعْنُ

21/12/2023

Riyad-us-Salihin Hadees No 04

11/12/2023

?

10/12/2023

خانۂ کعبہ پر چڑھائی کرنے کی نیت سے ایک لشکر نکلے گا۔
درس حدیث : کتاب : ریاض الصالحین للنووی
حدیث نمبر 02 ۔ وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُؤلُ اللّٰهِ ﷺ : يَغْزُوْ جَيْشُ الْكَعْبَةَ فَإِذَا كَانُوْا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ. قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ كَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ وَفِيْهِمْ أَسْوَاقُهِمْ وَمَنْ لَّيْسَ مِنْهُمْ ؟ قَالَ : يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ، ثُمَّ يُبْعَثُوْنَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ. ( مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا کہ خانۂ کعبہ پر چڑھائی کرنے کی نیت سے ایک لشکر نکلے گا اور جب وہ لشکر کسی چٹیل میدان میں پہنچے گا تو اس لشکر کے اول و آخر سب کے سب زمین میں دھنسا دیے جائیں گے ۔ عائشہ رضی الله عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے پوچھا یا رسول اللهﷺ ان کے اول و آخر سب کے سب زمین میں کیسے دھنسا دے جائیں گے ؟ حالانکہ ان میں اہل سوق یعنی بازار کے لوگ بھی ہوں گے اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہیں یعنی کہ خانۂ کعبہ پر چڑھائی کرنے کی نیت ان کی نہیں ہوگی تو سب کے سب زمین میں کیسے دھنسا دیے جائیں گے تو الله کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ ان کے اول و آخر سب کے سب زمین میں دھنسا دے جائیں گے اور پھر انہیں قیامت کے دن اپنی اپنی نیتوں پر اٹھایے جائیں گے۔

فوائد :
1 ۔ خانۂ کعبہ پر چڑھائی کرنے کی نیت سے یہ جو لشکر نکلے گا یہ کونسا لشکر ہے ؟ اور کب نکلے گا ؟ اس کا علم صرف الله کو ہے. یہ ایک الله کے رسول ﷺ کی پیش گوئی ہے جن کے واقع اور سچ ہونے پر ایمان رکھنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے ۔

2 ۔ خانۂ کعبہ پر چڑھائی کرنے کی نیت سے یہ جو لشکر نکلے گا یہ کتنا بڑا ظالم و جابر ہوگا ؟ اور اس کی نیت کتنا ناپاک اور بری نیت ہوگی ؟ کہ خانۂ کعبہ جو الله کا گھر ہے جس گھر کی تمام مساجد میں سب سے زیادہ فضیلت ہے اس گھر پر چڑھائی کرنے کی نیت نکلے گا چڑھائی تو نہیں کر پائے گا لیکن چڑھائی کرنے کی نیت سے ہی نکلے گا خانۂ کعبہ تک پہنچنے سے پہلے ہی جب وہ لشکر راستے میں کسی چٹیل میدان میں پہنچے گا تو عذاب کے طور پر اس لشکر کے اول و آخر سب کے سب زمین میں دھنسا دیے جائیں گے۔ نیت جتنی بری ہوگی اور اس کا عمل جتنا برا ہوگا اس کا انجام اتنا ہی خطرناک اور بھیانک ہوگا۔ بری نیت کا برا انجام ۔ خانۂ کعبہ جو الله کا گھر ہے جس گھر کی سب سے زیادہ فضیلت ہے اس گھر پر چڑھائی کرنے کا ارادہ کرنا کتنا گھناؤنا اور ناپاک ارادہ ہے. اس بری نیت اور عمل کی وجہ سے الله تعالیٰ اس لشکر کے اول و آخر سب کو عذاب کے طور پر زمین میں دھنسا دے گا ۔

3 ۔ برے لوگوں کی صحبت اور ہم نشینی نہایت ہی خطرناک اور تباہ کن ہے، برائی کی وجہ سے ، بری نیت اور برے عمل کی وجہ سے برے لوگوں پر عذاب آتا ہے اور اس عذاب میں وہ لوگ بھی گرفتار ہو جاتے ہیں جو بذات خود برے تو نہیں ہوتے لیکن برے لوگوں کی صحبت ہوتی ہے، اس لیے برے لوگوں کی صحبت سے بچنا اور برائیوں کو اپنے گھر اور سماج سے نیکیوں کے ذریعے سے ختم کرنا ضروری ہے ۔

4 ۔ ہر شخص کو قیامت کے دن اپنی اپنی نیتوں پر اٹھایا جایے گا، جس کی موت جس نیت پر ہوگی اسی نیت پر اسے اٹھایا جایے گا یعنی کہ جس کی موت نیک نیتی پر ہوگی تو قیامت کے دن اسے نیک نیتی پر ہی اٹھایا جایے گا اور جس کی موت بری نیت پر ہوگی تو قیامت کے دن اسے بری نیت پر ہی اٹھایا جایے گا ۔ اس لیے کہیں بھی رہیں دل میں برائ کرنے کا ارادہ نہ ہو ، گناہ کرنے کا ارادہ نہ ہو ، الله کی نافرمانی کرنے کا ارادہ نہ ہو ، ایسا کام کرنے کا ارادہ نہ ہو جس سے الله تعالیٰ ناراض ہو جائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ دل میں برائ کرنے کا ارادہ ہے ، گناہ کرنے کا ارادہ ہے ، الله کی نافرمانی کرنے کا ارادہ ہے ، ایسا کام کرنے کا ارادہ ہے جس سے الله تعالیٰ ناراض ہو جایے اور اسی برے ارادے پر ہی موت آجایے تو اس کا انجام کتنا خطرناک اور بھیانک ہوگا کہ قیامت کے دن اسے اس کے برے ارادے کے ساتھ ہی اٹھایا جایے گا۔ اس لیے نیت ہمیشہ برائیوں سے پاک ہو اور دل میں ہمیشہ نیک عمل کرنے کا ارادہ ہو ۔

مصطفیٰ بن مسلم شیخ، دَامِنْ بِشَنْ پُوْرِی
صاحب گنج، جھارکھنڈ

06/11/2023

Buri Niyat Aur Bure Amal Ke Anjam

Address

Md Mustafa, S/O Muslim Shekh, Damin Bishanpur, Bishanpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nida e Haque Mustafa Sheikh Aliyavi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nida e Haque Mustafa Sheikh Aliyavi:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share