Hidayat Publishers & Distributors

Hidayat Publishers & Distributors Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hidayat Publishers & Distributors, Publisher, F-155, Flat-204, Hidayat Apartment, Shaheen Bagh.

ہدایت پبلشرز کی تازہ پیشکش “تذکرۂ فقیہات” کا ایک عمدہ تعارف!
03/09/2026

ہدایت پبلشرز کی تازہ پیشکش “تذکرۂ فقیہات” کا ایک عمدہ تعارف!

ہدایت پبلشرز، نئی دہلی سے سیرت پر شائع ہونے والی چند اہم کتابیں:سیرت پیغمبر اسلام (علامہ محمد غزالی)محمد۔ اخلاق اور کردا...
28/08/2026

ہدایت پبلشرز، نئی دہلی سے سیرت پر شائع ہونے والی چند اہم کتابیں:

سیرت پیغمبر اسلام (علامہ محمد غزالی)

محمد۔ اخلاق اور کردار (ڈاکٹر عادل صلاحی)

جوانی حضور کی (پروفیسر اختر حسین عزمی)

عصر حاضر میں اسوہ رسول کی معنویت (مولانا محمد سعود عالم قاسمی)

محبت رسول اور اس کے تقاضے (مولانا ولی اللہ سعیدی)

مطالعہ سیرت (سید سعادت اللہ حسینی)

پیارے نبی۔ مہر ومحبت جس کی شان (مولانا محمد عنایت اللہ اسد سبحانی)

حضرت محمد (ہندی) (مولانا محمد عنایت اللہ سبحانی/طلحہ منان)

رسائل من النبی (ادہم شرقاوی) ۔ اردو وانگریزی

سیرت کے قدیم ماخذ (مولانا محمد عنایت اللہ سبحانی)

کتب سیرت میں سیرت النبی کا مقام (مولانا محمد عنایت اللہ سبحانی)

سیرت سوالات وجوابات اردو (مولانا محمد رضی الاسلام ندوی)

سیرت سوالات وجوابات ہندی (مولانا محمد رضی الاسلام ندوی)

محمد۔ سیرت پاک کا روحانی اور تربیتی مطالعہ (سید حسین نصر)

کتابیں حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں:
9891051676

مطالعہ سیرت کا ایک خاص پہلو!بعض احباب کہتے ہیں کہ سیرت پر جتنی بھی کتابیں پڑھ لو، اور جتنی بھی تقریریں سن لو، ایسا لگتا ...
22/08/2026

مطالعہ سیرت کا ایک خاص پہلو!

بعض احباب کہتے ہیں کہ سیرت پر جتنی بھی کتابیں پڑھ لو، اور جتنی بھی تقریریں سن لو، ایسا لگتا ہے کہ عملی رہنمائی کا پہلو دبا ہوا ہے!

بعض دوسرے احباب کہتے ہیں کہ سیرت پر بڑی بڑی مہمات منالو، جشن آمد رسول کے جلوس میں شرکت کرلو، اور بڑے بڑے پروگرامس میں شریک ہوجاؤ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ عملی رہنمائی کے نام پر کچھ بھی حاصل نہیں ہوا!

میں ان احباب سے کہتا ہوں کہ سیرت کا عام اور رائج انداز واقعات کے بیان کا ہوتا ہے، کچھ لوگ اس کے لیے سادہ اندازہ اختیار کرتے ہیں اور کچھ انوکھا انداز، لیکن پیش نظر عام طور پر سیرت کے مختلف مراحل میں درپیش واقعات کا بیان ہی ہوتا ہے!
سیرت کی کتابوں میں عملی رہنمائی کا پہلو عام طور پر نظرانداز ہوجاتا ہے، یا سرے سے پیش نظر ہوتا ہی نہیں!

عربی زبان میں فقہ السیرۃ کے نام سے جو سلسلہ شروع ہوا، اس میں اس پہلو پر خاص زور دیا گیا ہے، علامہ غزالی کی فقہ السیرۃ (اردو ترجمہ: سیرت پیغمبر اسلام)، سعید رمضان بوطی کی فقہ السیرۃ (اردو ترجمہ: سیرت رسول، دروس اور نصائح) اور رشید کہوس کی فقہ السیرۃ النبویۃ اس باب میں اہم اور قابل قدر کتابیں ہیں!

ادہم شرقاوی کی کتاب “رسائل من النبی” اس باب میں بہت ہی مختلف کتاب ہے، اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور کردار کی روشنی میں نئی نسل کو عملی رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بقول سید سعادت اللہ حسینی، امیر جماعت اسلامی ہند، یہ کتاب سیرت پاک کی رہنمائی میں انسانوں کے جذبات کی تربیت کرنے والی کتاب ہے!

شائقین اور احباب کے لیے میرا مشورہ ہے کہ ادہم شرقاوی کی یہ کتاب آج ہی حاصل کریں، اور اس کے ذریعے اپنی عملی زندگی میں ایک تبدیلی اور انقلاب لانے کی کوشش کریں!
یہ کتاب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، ہدایت پبلشرز نئی دہلی سے شائع ہوئی ہے!
ہندوستان بھر کے تمام ہی معروف مکتبات پر دستیاب ہے!

رابطہ کریں: 9891051676

رسائل سیریز اب انگریزی زبان میں بھی دستیاب ہے!ہدایت کے قارئین کے لیے ایک بڑی خوش خبری یہ ہے کہ رسائل سیریز کا اردو کے بع...
17/08/2026

رسائل سیریز اب انگریزی زبان میں بھی دستیاب ہے!

ہدایت کے قارئین کے لیے ایک بڑی خوش خبری یہ ہے کہ رسائل سیریز کا اردو کے بعد اب انگریزی ترجمہ بھی منظرعام پر آگیا ہے!

رسائل من القرآن، رسائل من النبی اور رسائل من الصحابہ!

یہ سیریز قاری کے اندر اسلام کا گہرا شعور پیدا کرتی ہے!
قرآن مجید سے عملی وابستگی پیدا کرتی ہے!
سیرت نبوی سے سچی محبت پیدا کرتی ہے!
اور صحابہ کرام سے گہرا اور جذباتی تعلق قائم کرتی ہے!

یہ سریز دینی اسرار سے واقف کراتی ہے!
دینی حکمتوں کا شعور پیدا کرتی ہے!
اور دینی جذبات کی آبیاری کرتی ہے!

یہ سیریز فکر کی بھی تربیت کرتی ہے!
جذبات کی بھی تربیت کرتی ہے!
اور کردار بھی سنوارتی ہے!

ہر فرد کو اس سیریز کا ایک بار ضرور مطالعہ کرنا چاہیے!
لڑکوں کو بھی، لڑکیوں کو بھی!
بڑوں کو بھی، بزرگوں کو بھی، نوجوانوں کو بھی!
اسکول کے ٹیچر کو بھی، یونیورسٹی کے پروفیسر کو بھی، مسجد کے امام کو بھی!
ہر گھر کی کتاب، ہر مسجد کی کتاب، ہر لائبریری کی کتاب!

ناشر: ہدایت پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس، نئی دہلی
رابطہ کریں: 9891051676

تقوی کے سایے میں!کشمیر کتاب میلے میں پہلے ہی دوسرے دن ہماری ملاقات وادئ کشمیر کے ایک بزرگ سے ہوئی، جو اپنی تنقیدی تحریرو...
14/08/2026

تقوی کے سایے میں!

کشمیر کتاب میلے میں پہلے ہی دوسرے دن ہماری ملاقات وادئ کشمیر کے ایک بزرگ سے ہوئی، جو اپنی تنقیدی تحریروں اور اپنی تنقیدی اپروچ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ موصوف ہمیشہ کی طرح بہت ہی محبت اور خلوص سے ملے، اور ہماری نئی کتابوں میں سے دو کتابیں “تقوی کے سایے میں” (مصنف: محمد اکمل فلاحی) اور “حضرت عثمان ذوالنورین” (مصنف: مولانا محمد عنایت اللہ اسد سبحانی) خریداری کے لیے پسند فرمائیں اور لے کر چلے گئے!

دو دن بعد پھر ملاقات ہوئی تو فرمانے لگے دونوں کتابیں پسند آئیں، البتہ “تقوی کے سایے میں” بہت ہی شاندار، عملی رہنمائی کرنے والی اور فکر انگیز کتاب ہے، اگر یہ کتاب مجھے میرے عہدِ شباب میں مل جاتی تو میری زندگی کچھ اور ہی ہوتی!

اور پھر موصوف نے اس کتاب کا وہاں پر اپنے حلقہ احباب میں اور اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر تعارف کرایا، چنانچہ کتاب میلے کے دوران ہی دو بڑے کارٹون کتابیں دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہوگئیں، بلکہ بہت سے شائقین کو کتاب لیے بغیر ہمارا کارڈ لے کر واپس جانا پڑا، کہ بعد میں بذریعہ پوسٹ اس کو منگوالیں گے!

اس کتاب کے تعلق سے یہ محض ایک قاری کا احساس اور محض ایک قاری کا تاثر نہیں ہے، اس کتاب کو جس نے بھی پڑھا، اس نے بہت ہی اچھے تاثرات کا اظہار کیا، عمومی تاثر یہ ہے کہ اس کتاب میں عملی رہنمائی کا پہلو ابھرا ہوا ہے، انداز بہت موثر ہے اور باتیں بہت فکرانگیز ہیں!

مجھے یہ کہنے میں ذرا بھی تامل نہیں کہ اردو زبان میں اپنے موضوع پر یہ ایک بہت ہی منفرد اور انوکھی کتاب ہے!

کتاب کی تفصیلات:
نام کتاب: تقوی کے سایے میں
مصنف: محمد اکمل فلاحی
صفحات: 256
قیمت: 300 روپے
ناشر: ہدایت پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس، نئی دہلی
رابطہ کے لیے وہاٹس اپ: 9891051676

محمد صلی اللہ علیہ وسلم؛ اخلاق اور کردارعالمی شہرت یافتہ مصنف اور سیرت نگار ڈاکٹر عادل صلاحی کی اس کتاب کا ترجمہ جناب تن...
14/08/2026

محمد صلی اللہ علیہ وسلم؛ اخلاق اور کردار

عالمی شہرت یافتہ مصنف اور سیرت نگار ڈاکٹر عادل صلاحی کی اس کتاب کا ترجمہ جناب تنویر آفاقی صاحب نے کیا ہے!
یہ کتاب سیرت کے باب میں ایک اہم اضافہ ہے!
نئی نسل اور جدید تعلیم یافتہ طبقے کو سامنے رکھتے ہوئے عادل صلاحی نے اسلام کا بہترین تعارف پیش کیا ہے!
سیرت کی یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے!
اس کتاب میں اسلام کا بہترین تعارف بھی ہے!
سیرت پاک کا انوکھا بیان بھی ہے!
سیرت پاک کے اہم ترین واقعات کا بھرپور تجزیہ بھی ہے!
سیرت کے اہم اور بنیادی خدوخال کا تعارف بھی ہے!
سیرت کی رہنمائی میں تعمیر ہونے والی شخصیت اور معاشرت کا خاکہ بھی ہے!
اور سیرت پاک پر اٹھنے والے بہت سے جدید وقدیم سوالات کا تشفی بخش جواب بھی ہے!

صفحات: 448
قیمت: 450 روپے
ناشر: ہدایت پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس، نئی دہلی
وہاٹس اپ نمبر: 9891051676

فقہ اسلامی کے معمارعالمی شہرت یافتہ مصنف ڈاکٹر عادل صلاحی کی اس کتاب کا ترجمہ برادر عبدالقوی عادل نے کیا ہے!یہ فقہ اسلام...
14/08/2026

فقہ اسلامی کے معمار

عالمی شہرت یافتہ مصنف ڈاکٹر عادل صلاحی کی اس کتاب کا ترجمہ برادر عبدالقوی عادل نے کیا ہے!
یہ فقہ اسلامی کا بہترین تعارف ہے!
بارہ نمایاں ائمہ فقہ کا شاندار تذکرہ ہے!
فقہ اسلامی کے اہم اور نمایاں مکاتب فکر (اسکولس آف تھاٹ) کا انوکھا تجزیہ ہے!
اس کتاب کے مطالعہ سے ذہن میں وسعت اور کشادگی پیدا ہوتی ہے!
اچھا فقہی ذوق پیدا ہوتا ہے!
فقہی اختلافات کی صحیح نوعیت اور اصل حقیقت کا اندازہ ہوتا ہے!
اور فقہی اختلافات کے سلسلے میں مطلوبہ رویے کا درس حاصل ہوتا ہے!

صفحات: 208
قیمت: 250 روپے
ناشر: ہدایت پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس، نئی دہلی
وہاٹس اپ نمبر: 9891051676

Address

F-155, Flat-204, Hidayat Apartment
Shaheen Bagh
110025

Telephone

+919891051676

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hidayat Publishers & Distributors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category