tausif raza jami official

tausif raza jami official islamic natkhwan, milad aur jalson ke liye contact Karen 9798478692

09/08/2025

*رکشابندھن*
*اسلام میں بھائی بہن کے رشتے کی اصل بنیاد محبت، حسنِ سلوک اور عفت و عصمت کی حفاظت ہے، جو کسی غیر شرعی رسم کے بغیر بھی ادا کی جا سکتی ہے۔*
*رکشابندھن غیر مسلموں کا قومی شعار ہے اور کسی بھی کافر کے قومی شعار کو اختیار کرنا سخت فسق وفجور ہے۔*

09/08/2025

नबी ए अकरम (सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम) ने फ़रमाया:

जब कोई मुसलमान मुझ पर दरूद भेजता है, तो फ़रिश्ते उसके लिए तब तक दुआ करते रहते हैं,जब तक वह मुझ पर दरूद भेजता है। अब, अगर बंदा चाहे तो मुझ पर कम दरूद भेजे या ज़्यादा भेजे।

(सुनन इब्न माजा, 907)

आज का पैग़ाम
09/08/2025

आज का पैग़ाम

08/08/2025

🏁🔴🏁🔴🏁🔴🏁🔴🏁🔴

*🥀 आला हज़रत और रद्दे बिद्आत 🥀*

*♥️ पार्ट-09?↲*

*नियाज़ लंगर वगैरह लुटाना,*

💫छतों वगैरह से रोटियां, खाने की थैलियां और बिस्कुट नमकीन फेंकने वालों और लूटने वालों के बारे में इरशाद फ़रमाया: “यह ख़ैरात नहीं शुरूरी सय्येयात है और न इरादा ए वजहुल्लाह की यह सूरत है बल्कि नामवरी और दिखावे की और वो हराम है। रिज़्क़ की बेअदबी और ज़ाया करना गुनाह है”।

⚡️इन तमाम मज़कूरह बातों से यह बात रोज़े रौशन की तरह वाज़ेह हो जाती है कि इमाम अहले सुन्नत इमाम अहमद रज़ा ख़ान फ़ाज़िले बरेलवी अलैहिर्रहमा ने किस तरह मुरव्वजा उमूर व बिद्आत और खुराफ़ात का रद्दे बलीग़ किया और अवाम को मुतान्ब्बेह फ़रमाया। इमामे अहले सुन्नत ने न सिर्फ़ उम्मते मुस्लिमा के अक़ायद व नज़रियात की हिफ़ाज़त की बल्कि उन्हें एक बड़े दल दल में फंसने से भी बचाया। अल्लाह रब्बुल इज्ज़त से दुआ है शरियत मुतह्हरा पर चलने की तौफीक़ अता फ़रमाए हुज़ूरﷺ की सुन्नतों पर अमल करने की तौफ़ीक़ अता फ़रमाए। सहाबा ए इकराम जुमला अहले बेत अतहर से सच्ची मुहब्बत और इताअत करने की तौफ़ीक़ अता फ़रमाए और बिल्खुसूस हमें उन मुरव्वजा उमूरो बिद्आत और खुराफ़ात से बचने की तौफ़ीक़ अता फ़रमाए। *आमीन*

*📚 अफ़कार तीसरा हिस्सा सफ़हा 40*
👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑
*🏁 MASLAKE AALA HAZRAT 🔴

Assalamo alaikum
06/08/2025

Assalamo alaikum

06/08/2025
सुन्नत ए रसूलल्लाह
06/08/2025

सुन्नत ए रसूलल्लाह

06/08/2025

🌴چھوٹی قوالی جائز تو بڑی حرام کیوں؟🌴

تحریر :محمد زاہد علی مرکزی کالپی شریف

گذشتہ دنوں ایک مشہور قوال" چاند قادری" کو ہندوؤں کا مشہور بھجن "جئے گڑیش جئے گڑیش جئے گڑیش دیوا" گاتے ہوئے مستی بھرے انداز میں دیکھا تو خیال آیا کہ آخر یہ آج کفر و گمراہیت کے دلدل میں گرا ہے تو دھکا دینے والے لوگ کون ہیں؟ کیسے وہ اس دلدل میں پہنچا؟اور کس نے اسے یہ پلیٹ فارم مہیا کرایا؟ اور کیا وہ اس سے باہر آ پائے گا؟ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے" تعاونوا علی البر والتقوی ولا تعاونوا علي الإثم والعدوان" نیکی اور پرہیز گاری پر مدد کریں، گناہ اور سرکشی پر مدد نہ کریں. شراب کی برائی بیان کرتے ہوئے آقا علیہ السلام فرماتے ہیں. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ، قَال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:‏‏‏‏ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ عَشْرَةً عَاصِرَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَمُعْتَصِرَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَشَارِبَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَحَامِلَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَسَاقِيَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَبَائِعَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَآكِلَ ثَمَنِهَا، ‏‏‏‏‏‏وَالْمُشْتَرِي لَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَالْمُشْتَرَاةُ لَهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ هَذَا، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏وَابْنِ مَسْعُودٍ، ‏‏‏‏‏‏وَابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی وجہ سے ”دس آدمیوں پر لعنت بھیجی: اس کے نچوڑوانے والے پر، اس کے پینے والے پر، اس کے لے جانے والے پر، اس کے منگوانے والے پر، اور جس کے لیے لے جائی جائے اس پر، اس کے پلانے والے پر، اور اس کے بیچنے والے پر، اس کی قیمت کھانے والے پر، اس کو خریدنے والے پر اور جس کے لیے خریدی گئی ہو اس پر“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث انس رضی الله عنہ کی روایت سے غریب ہے، ۲- اور اسی حدیث کی طرح ابن عباس، ابن مسعود اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی مروی ہے جسے یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔
جس طرح شراب کے لانے لیجانے، پینے پلانے والے وغیرہ دس آدمیوں لعنت بھیجی ہے اسی طرح قوالی سننے، سنانے والے، اس کا انتظام کرنے والے، جواز کا چولہ پہناکر قوال بنانے والے وغیرہ وغیرہ پیر حضرات بھی گناہگار ضرور ہوں گے.

🌹 🌹 اگر جواز کا دروازہ نہ کھلتا!! 🌻

میں کتنے قوالوں کو بھجن گاتے سن چکا ہوں ایک اور مشہور قوال اسلم صابری جنکی مشہور قوالی "محمد کے شہر میں" (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے وہ بھی مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں واقع "راوت پورا دھام" میں پنڈت شری شری روی شنکر کی دعوت پر بھجن گا چکے ہیں. مثالیں اور بھی ہیں مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہ سب جو بھی ہو رہا ہے وہ سب جواز کے قائلين کی اپج ہے. جب قوال چھوٹا ہوتا ہے تو خانقاہوں میں گاتا بجاتا ہے اس میں ڈھول، باجا، سارنگی، طبلہ، ہارمونیم وغیرہ پر ہی اکتفا کرتے ہیں اور دھیرے دھیرے جب وہ بڑھ جاتے ہیں تو ساز و سامان بڑھ جاتا ہے، تام جھام بڑھ جاتا ہے اب وہ قوال بجائے خانقاہی قوالی کے اسٹیج پر قوالی گانے لگتا ہے کیونکہ خانقاہی نذرانہ اور دادو دہش میں اسے" چلّر" ہی ملتے ہیں دس، پانچ، بلکہ بسا اوقات ایک روپیہ بھی اتنا وزنی ہوتا ہے کہ چار لوگ ملکر اٹھاتے ہیں تب کہیں جاکر وہ پیر صاحب کے پاس سے ہوتے ہوئے قوال صاحب کے پاس پہنچتا ہے. اور اسٹیجی قوالی میں نوجوان دوشیزاؤں کے سامنے منٹوں میں ہزاروں روپیہ لٹاکر بیٹھ جاتے ہیں. قوال جہاں ایک رات کے ایک لاکھ روپے فیس طے کرتا ہے اسے وہیں ایک لاکھ کچھ کم و بیش انعام مل جاتا ہے. ایسے میں بڑے قوال خانقاہوں کی طرف رخ کرتے نہیں. اب اگر ایسے قوالوں کے متعلق خانقاہی افراد سے فتویٰ لیا جائے تو وہ ایسی قوالی کو حرام قرار دیتے ہیں. اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب آپ کے یہاں جائز تو وہاں کیوں حرام؟ فاسق، جاہل وہ اس وقت بھی تھا جب آپکے پاس آتا تھا اور اب بھی ہے تو کیا محض زمین سے اسٹیج پر جانے سے حرام قرار دے رہے ہیں؟ اگر ہاں تو دلیل شرعی کیا؟ کس قاعدے کے تحت ایسا حکم لگ رہا ہے؟ یا آپکے یہاں نہ آنا ہی حجت شرعیہ ہے؟ جواب مطلوب! اور اگر نہیں تو حرام کا فتویٰ کس بنا پر دیا تھا؟ یا یہاں پر بھی ہواے نفس ہی کا دخل؟ اور اگر حرام نہیں تو قوالی خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہو جواز کا حکم صادر فرمائیں، تاکہ عوام اہل سنت گناہ سے بچ سکے،اور بطور کار خیر اور بہتر انداز میں کرنے کی کوشش کرے! اور فاسق گوئیوں کی جگہ علما و حفاظ جو باشرع، با شعور، باعمل ہوتے ہیں انھیں رزق کا ایک بہترین ذریعہ معاش مل جائے. اب جو ٹیم بنے گی تو شیخ الحدیث مسند قوالی کی صدارت کے فرائض سنبھالیں ، مفتی صاحب قوال! شعراء میمنہ، میسرہ ، ڈھول، طبلہ، سارنگی، پیانو حفاظ سنبھالیں، ناظرہ خواں طلبہ بیک گراؤنڈ سے اللہ اللہ کی صدائیں بلند کریں، اور عوام ہمیشہ کی طرح سامع کیا خوبصورت منظر ہوگا.

🌴🌴لمحۂ فکریہ 🌴🌴

جس بزرگ کے آستانہ میں قوالی کے پرو گرام میں لاکھوں روپیہ سنی مسلمانوں کا خرچ ہوتا ہے اسی بزرگ کے مزار سے متصل مسجد میں نماز پڑھانے کے لیے ایک امام نہیں ہوتا،کیونکہ عرس کمیٹی نے عرس کا ٹھیکہ لیا ہے نہ کہ إمام کا. ہمارے یہاں ایک قوالی کے پروگرام میں پندرہ لاکھ خرچ ہوتے ہیں اور امام نہیں ہے! کمیٹی کو یہ بھی توفیق نہیں کہ اسی پندرہ لاکھ سے ایک لاکھ امام کے لیے مختص کردیں.
اگر قوالی جائز ہی ہے تو کیوں نہ رات بھر کے دھمال کے بعد اسی کا ایصال ثواب کردیں،صبح قرآن خوانی کی کیا ضرورت؟ اور ان نیک، صالح، متقی، پرہیز گار مہنگے قوالوں سے فاتحہ کروالیں، اگر انھیں قرآن کریم یاد نہ ہو (یقینا نہیں یاد ہوگا) تو چاروں" قل" کی جگہ چار قوالی اور ایک "رَنگ" (قوالی کے احتتام پر لازمی طور پر پڑھا جانے والا کلام) پر فاتحہ کا اختتام کریں.
نیچے چاند قادری کا ویڈیو ملاحظہ فرمائیں، کچھ لوگ اسے ڈبنگ قرار دیں گے مگر غور کرنے پر حقیقت واضح ہوجائے گی 👇👇👇👇👇

نوٹ :ہماری تحریر دھمالی قوالی پر ہے خالص سماع پر جو بزرگان دین کا طریقہ ہے اسی پر ہم بھی ہیں اور وہ سماع مجرد ہے.

05/08/2025

*اچھے سکول اور مہنگی ٹیوشن آپ کے بچوں کی اسلامی تربیت نہیں کر سکتے*

عدنان کے دو بچے تھے۔
اُسے فخر تھا کہ اُس نے اُنہیں اچھا سکول دیا، اچھا گھر دیا —
مگر وہ بھول گیا کہ اب تربیت صرف اسکول اور گھر کی چار دیواری تک نہیں رہی۔

ایک دن اُس نے بیٹے کے موبائل میں مختلف WhatsApp چینل دیکھے، جس میں ہنسی مذاق کے نام پر گندی ویڈیوز، بے حیائی اور لغویات تھیں۔

عدنان کو غصہ آیا مگر اُس کی بیوی نے کہا:
"دنیا تو ہوگی خراب — ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کیا ہے؟ ہم کیا کر سکتے ہیں؟

انگلیوں کی یہ جادو ڈبہ بچوں کے ہاتھ میں دیا ہے تو نگرانی بھی ہماری ذمہ داری ہے۔"

اُس رات عدنان نے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر اُس کے فون سے سارے غیر ضروری چینل ہٹائے۔

پھر بیٹھ کے تسلی سے اُسے سمجھایا:
"بیٹا! ہر لنک نہ کھولا کرو، ہر چینل نہ جوائن کیا کرو۔
یہ انگلیاں جہاں چاہیں لے جائیں گی — لیکن راستہ چُننا تمہارے دماغ کا کام ہے۔

اور اگر دماغ کمزور ہو تو یہ ماں باپ کی ذمے داری ہے کہ اُس کی ڈور مضبوط تھامیں!"

اُس دن عدنان کو احساس ہوا —
"زمانہ بدل گیا ہے — اب بچوں کی حفاظت دروازے بند کرنے سے نہیں، ذہن کھولنے سے ہو گی!"

📚 سبق:
آج کے دور میں ہر والدین کی ذمہ داری ہے کہ انگلیوں کے جادو ڈبے کے استعمال کو بے لگام نہ چھوڑیں —
اچھی بات سکھائیں، بُری بات روکیں — کیونکہ اب گندی باتیں پردوں کے پیچھے نہیں، موبائل کی اسکرین پر ہیں!

*تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے*

Address

Sitamarhi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when tausif raza jami official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to tausif raza jami official:

Share

Category