14/12/2025
شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ❤️
زمین سے زیادہ آسمان پر شُہرت
جنّتی صحابی حضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ایک بارحضرتِ جبریلِ امین (علیہ السلام)بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضر ہوئے اور ایک کونے میں بیٹھ گئے ،
حضرت ِابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ وہاں سےگُزرے توجبریل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کیا :
’’یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ ابو قحافہ کے بیٹے ہیں۔ ؟
توآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا :
’’اے جبریل! کیا تم آسمان میں رہنے والے اِنہیں پہچانتے ہو؟‘‘
حضرتِ جبریلِ امین(علیہ السلام) نےعرض کیا :
’’اُس رب کی قسم جس نے آپ کوسچا نبی بنا کر بھیجا ہے!
ابوبکر زمین کی بَہ نسبت آسمانوں میں زیادہ مشہور ہیں
اور آسمانوں میں اُن کا نام ’’حلیم‘‘ہے۔ ‘‘
(الریاض النضرۃ ، ج۱ ، ص۸۲)