22/07/2025
A literary event was organised by Bazmi Sher o Adab Shumale Kashmir at Dak Bungalow Sopore town.The event was based on Fiction & Poetry Symposium.
بزم شعروادب شمالی کشمیر اور کشمیر مرکینٹائل کواپریٹیو بنک کے اشتراک سے ڈاک بنگلہ سوپور میں ایک ادبی مجلس کا انعقاد کیا گیا جو کہ دو نشستوں پر مشتمل رہی. پہلی محفل نثری ادب کے تعلق سے منعقد کی گئی جبکہ دوسری نشست میں ایک مشاعرہ منعقد ہوا.
محفل کا آغاذ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے فرائض جناب ریاض ہاکباری صاحب نے انجام دئے جس کے بعد نعت شریف جناب محمد سیئد مسعودی صاحب نے پیش کیا.
نشست کے آغاذ میں بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کے روح رواں صدر جناب یوسف صمیم نے صدارتی کلمات پیش کئے جس میں انہوں نے ادبی مجالس کے انعقاد کے پیچھے کا مقصد ظاہر فرمایا.
محفل کے صدارت جناب فیاض تلگامی صاحب نے کی جبکہ صفحہ سامعین میں جناب عبد الخالق شمس صاحب,جناب رشید کانسپوری صاحب, جناب غلام رسول وگے صاحب اور مقبول فیروزی صاحب شامل رہے.
پہلی نشست میں نامور افسانہ نگار محترمہ رافعہ ولی نے اپنا افسانہ پڑھا اور جناب رشید آفاق صاحب نے جناب مرحوم رحیم سوپوری کی حیات و خدمات پر مقالہ پیش کیا. اس کے بعد مقالہ اور افسانے کی رو سے تاثربت پیش کئے گئے اور سیر حاصل بحث ہوئی. محفل میں اچھی تعداد میں شعراء و ادباء نے شرکت کی. پہلی نشست کی نظامت وادی کے نامور براڈکاسٹر اور قلمکار جناب شبنم وجپوری صاحب نے کی.
دوسری نشست میں ایک عالی شان مشاعرہ پیش کیا گیا جس کی نظامت کا فریضہ بزم کے جنرل سیکریٹری جناب مدثر مرچال نے انجام دیا. مشاعرے میں جن شعراء نے اپنا کلام پڑا ان کے اسمائے گرامی یوں ہیں;
جناب رمیض رشک,جناب مشتاق سیمپوری, جناب گل تنویر,جناب تنہا مشتاق, جناب جی ایم ذاہد, جناب شبنم وجپوری, جناب یوسف صمیم, جناب ریاض ربانی, جناب ریاض ہاکباری, جناب رشید کانسپوری, جناب عبدل خالق شمس, جناب عابد اشرف, جناب رشید روشن, جناب نذیر طالب, جناب رشید آفاق ,جناب شہزاد منظور,جناب محی الدین دلاور, جناب حسن ذرین,جناب حسن درویش,جناب شاہد مظفر, جناب مجید شہباز وغیرہ.
اختتام پر کشمیر مرکینٹائل کواپریٹیو بنک کے ام ڈی جناب فیاض احمد صاحب نے تحریک شکرانہ پیش کیا.