23/10/2025
میرے چین والے پروفیسر کی نصیحت
جب میں نے چین سے ماسٹر مکمل کیا تو آخری ملاقات میں میرے سپروائزر نے ایک نصیحت کی جو آج بھی میرے ذہن میں تازہ ہے۔
انہوں نے کہا
"احمر، تم اپنی زندگی کی ساری مصروفیات اور ترجیحات کو پیچھے رکھ کر پی ایچ ڈی ضرور کرنا، اور کوشش کرنا کہ مغرب سے کرو۔ تمہارے بہت سے دوست نوکریاں کریں گے، تم سے زیادہ پیسہ کمائیں گے، مگر پی ایچ ڈی کے ساتھ جو تمہیں علمی نکھار، بین الاقوامی ایکسپوژر اور آخر میں جو اطمینان ملے گا، وہ کسی تنخواہ سے نہیں مل سکتا۔"
ان کی نصیحت کے بعد میں نے پی ایچ ڈی کے لیے کام شروع کیا۔ میرے دوستوں نے نوکریاں کر لیں، کچھ یوکے میں دوبارہ ماسٹر کرنے چلے گئے۔ میں نے جدوجہد جاری رکھی اور ایک دن آیا جب مجھے EU Horizon کا فنڈڈ پروجیکٹ ملا جو 16 یورپی ممالک سے سپانسرڈ تھا۔ اس پروجیکٹ میں میں نے فن لینڈ، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، اسپین، نیدرلینڈز، فرانس، سوئٹزرلینڈ میں وقت گزارا۔ کانفرنسز کے لیے اور بھی یورپی ممالک جانے کا موقع ملا۔
میرے وہی دوست جو شروع میں زیادہ پیسہ کما رہے تھے، دو سال بعد تھک گئے اور جو یوکے ماسٹر کرنے گئے تھے، آج ڈیلیوری، سیکیورٹی اور ویئرہاؤس کی نوکریاں کر رہے ہیں۔
شروع میں انہیں سب کچھ فیسینیٹنگ لگا، مگر انہوں نے پی ایچ ڈی کی اہمیت کو نظرانداز کیا۔ اب وہ سب فنڈڈ پروجیکٹس کے لیے اپلائی کرتے ہیں، مگر سخت مقابلے کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
اعلیٰ تعلیم بمقابلہ نوکری:
نوکری فوری آمدنی دیتی ہے، مگر اعلیٰ تعلیم لمبے عرصے کی کامیابی، عزت اور علم کی طاقت دیتی ہے۔ نوکری وقتی سکون دیتی ہے، مگر علم زندگی بدل دیتا ہے۔
نتیجہ:
وقتی فائدے کے بجائے پائیدار کامیابی کا انتخاب کریں۔