As-SUNNAH is the FB page associated with Crescent - an Islamic journal & Idara-e-AL-HAYAT
28/08/2025
28/08/2025
28/08/2025
قرآن کے زیرِ سایہ
محمد رضی الاسلام ندوی
قرآنی موضوعات پر لکھے گئے اپنے پندرہ (15) مضامین کا مجموعہ بہ عنوان 'قرآن کے زیرِ سایہ' پیش کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے - یہ مضامین مختلف اوقات میں لکھے گئے اور رسائل و جرائد میں شائع ہوئے ۔ الحمد للہ علمی و دینی حلقوں میں انہیں خوب پذیرائی ملی ۔ بعد میں ان میں سے بعض کو کتابچوں کی شکل میں شائع کیا گیا اور ان کے کئی ایڈیشن طبع ہوئے ۔
یہ مضامین اصلاحی و تربیتی نقطۂ نظر سے لکھے گئے ہیں ۔ ان میں مسلمانوں کو مخاطب بنایا گیا ہے اور ان کو تلقین کی گئی ہے کہ احکامِ قرآن پر عمل کریں ، ورنہ قرآن پر محض ایمان رکھنا اور عمل سے بے پروا ہونا ان کے لیے خسارہ کا موجب ہو گا ، بارگاہ الہی میں ان کی باز پرس ہو گی تو ان سے کوئی جواب نہ بن پڑے گا ۔ بعض مضامین میں اسلام کے مختلف پہلوؤں پر کیے جانے والے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے اور قرآن مجید کی حقیقی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
امید ہے ، یہ مضامین اسلام کے بارے میں بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور ان کے مطالعہ سے قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہو گا ۔
میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کے اشاعتی ادارہ 'وہائٹ ڈاٹ پبلشرز' کے ذمے داروں کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اس مجموعۂ مضامین کی اشاعت کی ذمے داری لی ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کا فائدہ عام کرے اور اس کے اجر سے نوازے ، آمین یا رب العالمین -
مضامین کی فہرست درج ذیل ہے :
1 - قران مجید اور ہمارا رویہ
2 - موجودہ حالات میں قران کی رہ نمائی
3 - تکثیری معاشرہ کے لیے قرانی ہدایات
4 - قران مجید کی بعض آیات پر اعتراضات کی حقیقت
5 - قران و سنت کا باہمی ربط
6 - قرآن کا تصوّرِ انسانیت
7 - عائلی زندگی کے لیے قرآنی تعلیمات
8 - سماجی برائیوں کی روک تھام کے لیے قرانی وعیدیں
9 - قرآن مجید میں حجاب کا حکم
10 - قرآن مجید کے احکامِ وراثت
11 - امانت کا قرآنی مفہوم
12 - کام یابی اور ناکامی کا قرآنی تصوّر
13 - سنّۃ اللہ - قرآن کی روشنی میں
14 - 'آیات' کا مطالعہ قرآن کی روشنی میں
15 - قرآن مجید پر م مستشرقین کے اعتراضات
_______________________________________
نام کتاب : قرآن کے زیرِ سایہ
مصنّف : محمد رضی الاسلام ندوی
صفحات : 208 ، قیمت : 250 روپے
ناشر : وہائٹ ڈاٹ پبلشرز نئی دہلی
رابطہ :
+91- 8447622919
28/08/2025
*| نور سیرت |*
| *سیرتِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم قدم بقدم*|
*ادارہ الحیاۃ کے سلسلہ وار دروس سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم*
*قسط نمبر :*..... 01
09/08/2025
🫶
Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙
09/08/2025
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"جس نے سورہ بقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی۔"
(صحیح بخاری: 5009، صحیح مسلم: 1878)
03/03/2025
03/03/2025
*{ HADITH-e-RAMAZAN }*
*|| رمضان المبارک کی مناسبت سے خاص احادیث مبارکہ پر مشتمل ویڈیو سیریز ||*
*-- حدیث نمبر* : 03
03/03/2025
*{ HADITH-e-RAMAZAN }*
*|| رمضان المبارک کی مناسبت سے خاص احادیث مبارکہ پر مشتمل ویڈیو سیریز ||
*-- حدیث نمبر* : 02
03/03/2025
*{ HADITH-e-RAMAZAN }*
|| رمضان المبارک کی مناسبت سے خاص احادیث مبارکہ پر مشتمل ویڈیو سیریز ||
-- حدیث نمبر : 01
23/02/2025
NOOR-e-RISALAT
Hadith numbers
179---185
| ’’نورِ رسالت‘‘ | ادارہ الحیاۃ کا سلسلۂ دروسِ حدیث | ۔۔۔۔۔۔۔ شیخ جلیل احسن ندوی ؒ کی کتاب : ’’راہ عمل‘‘میں درج احادیث مبارکہ کے اُردو ترجمے پر مبنی ویڈیو سیریز | ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حدیث نمبر: 179--185
17/02/2025
NOOR-e-RISALAT
Video number
173--to--178
’’نورِ رسالت‘‘ | ادارہ الحیاۃ کا نیا سلسلۂ دروسِ حدیث | ۔۔۔۔۔۔۔ شیخ جلیل احسن ندوی ؒ کی کتاب : ’’راہ عمل‘‘میں درج احادیث مبارکہ کے اُردو ترجمے پر مبنی ویڈیو سیریز | ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حدیث نمبر* 173--178
Be the first to know and let us send you an email when As-SUNNAH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.