Munir ツ

Munir ツ Freelancer

ایک شخص گلی سے گزر رہا تھا کسی نے اس کا قیمتی سامان چھین لیا اور اسے بری طرح سے پیٹ ڈالا....اس کے سر سے خون بہنے لگا اور...
21/09/2025

ایک شخص گلی سے گزر رہا تھا کسی نے اس کا قیمتی سامان چھین لیا اور اسے بری طرح سے پیٹ ڈالا....

اس کے سر سے خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا اتنے میں ایک ماہر نفسیات کا وہاں سے گزر ہوا۔

اس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اوہ! جس نے بھی یہ سب کیا ہے اسے یقیناً مدد کی ضرورت ہے۔

جنگِ عظیم جاری تھی، ایک کسان کو آرمی نے دشمن فوج کے ساتھ روابط کے شُبے میں گرفتار کرلیا. کچھ عرصے بعد کسان کو جیل میں اُ...
02/09/2025

جنگِ عظیم جاری تھی، ایک کسان کو آرمی نے دشمن فوج کے ساتھ روابط کے شُبے میں گرفتار کرلیا.
کچھ عرصے بعد کسان کو جیل میں اُس کی بیوی کا خط موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ ” تم تو جیل میں ہو، آلو کی کاشت کا موسم نِکلا جا رہا ہے مگر میں کھیتوں کی کھدائی نہیں کرسکتی، تم ادھر ہوتے، اور کھیت میں ہل چلاتے تو میں آلو کاشت کرلیتی.“
کسان نے جواباً لکھا کہ ” کھیتوں کو ہرگز نہ چھیڑنا کیونکہ میں نے وہاں اسلحہ دبا رکھا ہے.“
چند دن بعد بیوی کا دوسرا خط آیا جس میں اُس نے لکھا تھا کہ ” تمہارا خط ملنے کے اگلے ہی دن فوجی آئے تھے، انہوں نے کھیتوں کا کونا کونا کھود دیا ہے مگر انہیں تو اسلحہ نہیں ملا، اب میں کیا کروں؟ “
شوہر نے جواب میں لکھا ” آلو کاشت کرلو”
(منقُول)

شہید صحافی مریم ابو دقہ کی اپنے اکلوتے بیٹے کے نام وصیتغیث، میری جان کے ٹکڑے، میرے دل کی دھڑکن میں تم سے یہ وعدہ لینا چا...
28/08/2025

شہید صحافی مریم ابو دقہ کی اپنے اکلوتے بیٹے کے نام وصیت

غیث، میری جان کے ٹکڑے، میرے دل کی دھڑکن میں تم سے یہ وعدہ لینا چاہتی ہوں کہ تم میرے لیے کبھی آنسو نہ بہانا، تاکہ میں خوش رہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ تم مجھے خود پر فخر محسوس کراؤ۔ میں چاہتی ہوں کہ تم سب سے زیادہ ذہین بنو اور اپنی پوری صلاحیتوں کو پہچانو اور ایک کامیاب تاجر بنو، میرے پیارے۔ میں چاہتی ہوں کہ تم مجھے کبھی نہ بھولو، میرے عزیز، میں نے تمہیں خوش رکھنے اور تمہیں سکون پہنچانے کے لیے سب کچھ کیا۔ میں نے یہ سب تمہارے لیے کیا۔ اور جب تم بڑے ہو کر شادی کرو اور تمہارے ہاں بیٹی پیدا ہو تو اس کا نام میرے نام پر مریم رکھنا۔ تم میری محبت ہو، میرا دل ہو، میرا سہارا ہو، میری روح ہو اور میرے وہ بیٹے ہو جس پر مجھے بہت فخر ہے اور جسے سن کر میں ہمیشہ خوش ہوتی ہوں۔ خدارا غیث، اپنی نمازیں کبھی نہ چھوڑنا، اپنی نمازیں کبھی نہ چھوڑنا۔
تمہاری ماں، مریم۔

27/08/2025

یارو یہ سنو

ما ز مرگِ خود نمی ترسیم امّا ایں بلاست
کز تماشائے بتاں محروم می باید شدن

غزالی مشہدی

ہمیں اپنی موت کا بالکل بھی کوئی ڈر خوف نہیں ہے، ہاں مگر یہ مسئلہ ضرور ہے کہ ہم خوبصورت لوگوں کے دیدار سے محروم ہو جائیں گے۔

اردگرد کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے موبائل نکال کر ویڈیوز بناتے رہے کسی میں اس بے شرم کو روکنے کی جرت نہیں ہوئی کوئی 1بھی ہ...
26/08/2025

اردگرد کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے موبائل نکال کر ویڈیوز بناتے رہے کسی میں اس بے شرم کو روکنے کی جرت نہیں ہوئی کوئی 1بھی ہمت کر لیتا تو 2 سگے بھائیوں کی جان بچ جاتی

بدقسمتی سے ہم قوم بننا نہیں چاہ ریے ہجوم میں یہ سب ہی ہوتا ہے اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

18/08/2025

ماذا لو أخبرتك أن الحديث معك يشفي كل ما في قلبي.

کیا ہوگا اگر میں نے آپ کو بتایا کہ آپ سے بات کرنے سے میرے دل کی ہر چیز ٹھیک ہوجاتی ہے۔♥

British-Pakistani student Mahnoor Cheema has made academic history, earning top distinctions in over 24 A-level subjects...
15/08/2025

British-Pakistani student Mahnoor Cheema has made academic history, earning top distinctions in over 24 A-level subjects and breaking four world records. Admitted to Oxford University to study medicine, Mahnoor had already made headlines in 2023 by passing 34 GCSE O-level subjects — the highest ever in the UK. In 2021, a Mensa test measured her IQ at 161, surpassing Albert Einstein.

Source:

14/08/2025
جب میں اخبار فروش کو یہ پکارتے ہوئے سنتا تھا :"وطن" تین روپے... "انقلاب" دو روپے..." عرب" سوا روپے... "عوام"  ایک روپے.....
14/08/2025

جب میں اخبار فروش کو یہ پکارتے ہوئے سنتا تھا :
"وطن" تین روپے...
"انقلاب" دو روپے...
" عرب" سوا روپے...
"عوام" ایک روپے...
تو میں یہی سمجھتا تھا کہ وہ اخباروں کی قیمتیں بتا رہا ہے...!

‏"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباک...
13/08/2025

‏"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی نہیں کرو گے، اور مخصوص مقامات سے سڑک پار کرو گے۔ تمہیں سیکیورٹی کا شعور اتنا ہوگا کہ اگر تمہاری کھڑکی کے سامنے سے بلی بھی چوری ہو جائے تو پولیس کو اطلاع دو گے۔

تم گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھو گے اور بچے کے لیے پچھلی سیٹ پر کرسی رکھو گے۔ تم قطار میں کھڑے رہو گے چاہے وہ ایک کلومیٹر لمبی کیوں نہ ہو۔ جب تمہیں یورپی شہریت ملے گی اور تم اپنے نمائندے کا انتخاب کرو گے، تو اس کی تاریخ، ماضی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں تحقیق کرو گے۔ تم کبھی بھی کسی کرپٹ بد دیانت بندے کا انتخاب نہیں کرو گے اگر تم یہ سب اپنی ملک میں کرتے تو شاید تمہیں ہجرت کر کے سپین اٹلی فرانس ڈنمارک انگلیڈ یا امریکہ جانے کی ضرورت نہ پڑتی۔

Address

Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Munir ツ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share