11/10/2025
تحصیل واڑون کے عوام کا نیشنل کانفرنس قیادت سے اظہارِ تشکر
تحصیل واڑون کے عوام نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ صاحب، معاون جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر صاحب، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی صاحب اور صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے خطہ چناب کے پسماندہ طبقات کے احساسات و جذبات کی قدر کرتے ہوئے جناب سجاد احمد کچلو کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا۔
عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف خطہ چناب کو مؤثر نمائندگی حاصل ہوئی ہے بلکہ اس سے نیشنل کانفرنس کی تنظیم مزید مضبوطی اور یکجہتی کے ساتھ ابھرے گی۔
آخر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کے لیے عوام نے محبت اور عقیدت کے جذبات کا اظہار ایک خوبصورت شعر کے ذریعے کیا:
یہ منزلیں یہ راستے، میری ہر دعا تیرے واسطے
یہ سکون بھی، قرار بھی، میرا مان تیرے واسطے
کبھی غم نہ تیرے قریب ہو، تجھے ہر خوشی نصیب ہو
میری التجا تیرے واسطے، میری ہر دعا تیرے واسطے نیشنل کانفرنس مرواہ