Asaf Travel Diaries

  • Home
  • Asaf Travel Diaries

Asaf Travel Diaries Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asaf Travel Diaries, Digital creator, Kashmir, .
(1)

🌍 Exploring the Villages and Culture journey at a time
📸 Capturing memories, not just places
🧭 Travel | Culture | Adventure
📍 New destinations, new stories
✨ Asaf Travel Diaries

“Bringing Back the 80s Vibes 😎🔥 How’s the look?”
11/09/2026

“Bringing Back the 80s Vibes 😎🔥 How’s the look?”

یومِ اساتذہ کے اس خوبصورت موقع پر میرے پیارے طالبِ علم کی طرف سے ملنے والی محبت، عزت اور یہ خوبصورت تحفہ میرے لیے بے حد ...
05/09/2026

یومِ اساتذہ کے اس خوبصورت موقع پر میرے پیارے طالبِ علم کی طرف سے ملنے والی محبت، عزت اور یہ خوبصورت تحفہ میرے لیے بے حد قیمتی ہے۔ ❤️
ایک استاد کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی اور اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ اس کے شاگرد اسے محبت، احترام اور خلوص سے یاد کریں۔ آپ کی یہ چھوٹی سی کوشش میرے دل میں ہمیشہ ایک خوبصورت یاد بن کر رہے گی۔ 🎁✨
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیاب، نیک اور بااخلاق انسان بنائے اور آپ کے مستقبل کو روشن فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️

29/08/2026

Night camping and kabbadi at Sargali

29/08/2026

Towards sargali for one day trekking and night camping ⛺️

یومِ آزادی — 15 اگست 🇮🇳آزادی صرف ایک لفظ نہیں، بلکہ اُن بے شمار قربانیوں کی داستان ہے جن کے بدلے ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ...
15/08/2026

یومِ آزادی — 15 اگست 🇮🇳

آزادی صرف ایک لفظ نہیں، بلکہ اُن بے شمار قربانیوں کی داستان ہے جن کے بدلے ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔
آئیے آج عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کی ترقی، امن، اتحاد اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

وطن سے محبت ہمارے دلوں کی پہچان ہے،
اور ترنگا ہماری شان ہے۔ 🇮🇳

یومِ آزادی مبارک!
اللہ ہمارے وطن کو ہمیشہ امن، اتحاد اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🇮🇳

“Salute to the Spirit of India 🇮🇳
11/08/2026

“Salute to the Spirit of India 🇮🇳

ترَاگ… جہاں آج بھی میرا بچپن سانس لیتا ہےسرگلی سے ذرا نیچے ایک مشہور چشمہ ہے، جسے ترَاگ کہا جاتا ہے۔  آج جب میں اس جگہ پ...
09/08/2026

ترَاگ… جہاں آج بھی میرا بچپن سانس لیتا ہے

سرگلی سے ذرا نیچے ایک مشہور چشمہ ہے، جسے ترَاگ کہا جاتا ہے۔ آج جب میں اس جگہ پہنچا اور یہاں کچھ دیر بیٹھا، تو بے ساختہ مجھے اپنا وہ بچپن یاد آ گیا… وہ دن، وہ وقت، وہ یادیں، جو شاید وقت گزرنے کے باوجود دل سے کبھی نہیں جاتیں۔

مجھے یاد ہے جب میں چھٹی یا ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ اُس وقت زندگی آج کی طرح آسان اور سہولتوں سے بھرپور نہیں تھی۔ نہ اسکول میں مڈ ڈے میل ہوتا تھا، نہ ہمارے ساتھ کھانا ہوتا تھا۔ صبح گھر سے کھانا کھا کر نکلتے اور پھر شام کو واپس گھر پہنچ کر ہی دوبارہ کھانا نصیب ہوتا تھا۔

ہم صبح سویرے ادھواری سے اسکول کے لیے نکلتے، سارا دن پڑھائی کرتے اور چھٹی ہوتے ہی ہماری پہلی کوشش یہی ہوتی کہ جلد از جلد اپنے گھر پہنچیں۔ ہمیں معلوم ہوتا تھا کہ راستہ لمبا ہے، اس لیے ذرا سی دیر بھی ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوتی تھی۔

اور پھر ایک اور ذمہ داری ہمارا انتظار کر رہی ہوتی تھی…

اس زمانے میں ہمیں سر پر گاگر ( مٹکا ) بھر کر پانی سرگلی ٹاپ تک پہنچانا پڑتا تھا۔ کبھی ہم ڈگوان سے پانی لاتے اور جب وہاں پانی دستیاب نہ ہوتا تو اسی ترَاگ پر آتے، یہاں بیٹھتے، پانی بھرتے اور پھر اسے اپنے سروں پر اٹھا کر سرگلی کی طرف روانہ ہو جاتے۔

وہ بھی کیا زمانہ تھا!

نہ موبائل فون تھے، نہ سوشل میڈیا، نہ آج جیسی سہولتیں… لیکن پھر بھی زندگی میں ایک عجیب سا سکون تھا۔ تھکن بہت ہوتی تھی، مگر اُس تھکن میں بھی خوشی تھی۔ دوست ساتھ ہوتے تھے، راستے اپنے ہوتے تھے اور ہر دن ایک نئی یاد بن جاتا تھا۔

آج جب میں اسی ترَاگ کے پاس بیٹھا تو اچانک ایسا لگا جیسے وقت نے ایک لمحے کے لیے پیچھے کا سفر کر لیا ہو۔ آنکھوں کے سامنے وہی چھٹی اور ساتویں جماعت کے دن آ گئے… وہی راستے، وہی پانی، وہی سرگلی، وہی بچپن اور وہی ہم۔

فرق صرف اتنا ہے کہ وہ وقت گزر گیا، ہم بڑے ہو گئے، مگر یادیں آج بھی وہیں کھڑی ہیں۔

اسی جگہ بیٹھ کر میں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنی یہ یاد آپ لوگوں تک بھی پہنچاؤں، تاکہ شاید میری طرح آپ میں سے کسی کو بھی اپنا وہ گزرا ہوا بچپن یاد آ جائے۔ ❤️

😭 ایک معصوم کلی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے…صرف 4 سالہ علیزہ، جس کی آنکھوں میں ابھی ہزاروں خواب تھے، آج خون کے کینسر ...
29/07/2026

😭 ایک معصوم کلی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے…
صرف 4 سالہ علیزہ، جس کی آنکھوں میں ابھی ہزاروں خواب تھے، آج خون کے کینسر (Relapse Pre-B Cell ALL) جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی ہے۔ اس عمر میں جہاں بچوں کے ہاتھوں میں کھلونے ہونے چاہئیں، وہاں اس ننھی جان کے ہاتھوں میں ڈرِپس اور انجیکشن ہیں۔
اس کی مسکراہٹ کو زندہ رکھنے کے لیے فوری علاج اور دو کیموتھراپی سائیکلز درکار ہیں، جن کی لاگت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔ ایک غریب خاندان کے لیے یہ رقم جمع کرنا ناممکن ہے۔
آپ کی تھوڑی سی مدد، کسی ماں کی گود اجڑنے سے بچا سکتی ہے۔
آپ کی ایک دعا، ایک عطیہ، یا صرف ایک شیئر بھی اس معصوم کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔
آئیے انسانیت کا ثبوت دیں۔ آج اگر ہم اس بچی کے کام نہ آئے تو شاید کل ہمیں یہی موقع دوبارہ نہ ملے۔
اللہ تعالیٰ ننھی علیزہ کو مکمل شفا عطا فرمائے، اس کے والدین کو صبر عطا فرمائے، اور ہر مدد کرنے والے کے رزق، عمر اور صحت میں بے پناہ برکت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲💔
"کسی ایک جان کو بچانا، پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے۔" (القرآن)
براہِ کرم اس اپیل کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ شاید آپ کی ایک شیئر ہی علیزہ کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن جائے۔

Friendship Above the Clouds ☁️🏔️💙
23/07/2026

Friendship Above the Clouds ☁️🏔️💙

Address

Kashmir

Telephone

+916005278143

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asaf Travel Diaries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share