
03/07/2025
قرض سے مکتی اسکیم
جے کے بینک نے معیادمیں 2 ماہ کی توسیع کی
سرینگر //3جولائی/ ٹی ای این / جموں و کشمیر بینک نے اپنی خصوصی ”قرض سے مکتی“ ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم کی آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اب یکم ستمبر 2025 تک کی مہلت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی براہ راست درخواست پر کیا گیا، جسے کاروباری طبقے کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔چیمبر نے اس بروقت اقدام پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، چیف سیکریٹری اتل ڈولو اور جے کے بینک کے ایم ڈی و سی ای او امتابھ چٹرجی کا شکریہ ادا کیا ہے۔کے سی سی آئی کے مطابق 22 اپریل کو پہلگام واقعے کے بعد وادی میں سیاحت، تجارت اور کاروبار شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں کئی کاروباری افراد مقررہ 30 جون کی ڈیڈلائن تک بقایاجات ادا کرنے سے قاصر رہے، حالانکہ انہوں نے مارچ 31 تک اسکیم میں اندراج کرا لیا تھا۔اس پس منظر میں اسکیم کی مدت میں توسیع سے متاثرہ کاروباری طبقے کو وقتی ریلیف اور مالی بحالی کا موقع ملے گا۔چیمبر نے جے کے بینک کی ا±س یقین دہانی کی بھی تعریف کی جس میں مستقبل قریب میں ایک نئی ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم متعارف کرانے کی بات کی گئی ہے جس کا دائرہ کار بڑا اور ایم ایس ایم ای رہنما اصولوں سے ہم آہنگ ہوگا۔چیمبر نے ا±مید ظاہر کی کہ یہ نئی اسکیم ا±ن قرض داروں کے لیے ریلیف لائے گی جو موجودہ اسکیم کے تحت فائدہ حاصل نہ کر سکے۔ادارے نے بینک کے اس فیصلے کو مقامی کاروباری طبقے کے ساتھ یکجہتی اور حساسیت کی علامت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں قریبی تعاون کی امید ظاہر کی۔