Paigham MEDIA

Paigham MEDIA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Paigham MEDIA, News & Media Website, Mumbai.

ویلنٹائن ڈے کا فتنہ عروج پر معاشرے کی اصلاح وقت کی اہم ترین ضرورت!* 🖋: مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمیخادم ۔ماڈرن اسلامک اک...
14/02/2026

ویلنٹائن ڈے کا فتنہ عروج پر معاشرے کی اصلاح وقت کی اہم ترین ضرورت!*

🖋: مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمی
خادم ۔ماڈرن اسلامک اکیڈمی انعام وہار
[email protected]
_____===______
محترم قارئین :
محبت ایک پاک جذبہ ہے یہ کیوں اور کیسے ہوتی ہے ، اچھی بات تو سب کو اچھی لگتی ہے ، لیکن جب تمھیں کسی کی برُی بات بھی برُی نہ لگے تو سمجھو تمہیں اس سے’’ محبت‘‘ ہو گئی ہے ۔ راحت ہو سرور ہو یا رنج وغم ، نفع ہو یا نقصان ، ہر حال میں اپنی خواہش کو ختم کر کے محبوب کی خواہش کے سامنے سر تسلیم خم کر دینے کا نام ’’محبت‘‘ ہے ۔ محبت کی مختلف حا لتیں ہو تی ہیں ، جیسے اللہ تعالیٰ سے محبت ، رسو ل اللہ ﷺ سے محبت ، اپنے عزیزوں اور رشتے داروں سے محبت ، ماں باپ ، بہن بھائی ، بیوی بچوں سے محبت ، اپنے گھر کاروبار ، گاؤں ، شہر سے محبت ، جانوروں سے محبت ، دنیا سے محبت ، وغیرہ وغیرہ اللہ رب العزت اپنے بندوں سے محبت فر ماتا ہے قر آن مجید میں مختلف انداز میں محبت کا ذکر ہے ۔ ترجمہ : بیشک اللہ نیکو کا روں سے محبت فر ماتا ہے ۔ ( القر آن ، سورہ البقرہ :پارہ 2 ،آیت 195 ) اللہ اپنی تمام مخلوق پر مہر بان ہے اسکی صفت رحمٰن و رحیم ہے ۔ اللہ کے نیک بندے بھی اللہ سے محبت کرتے ہیں قرآن کریم میں ہے ۔ ترجمہ : اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ( ہر ایک سے بڑھ کر) اللہ سے ہی زیادہ محبت کرتے ہیں ۔ ( سورہ البقرہ پارہ 2، آیت 165، ) لفظِ ’’محبت‘‘ بہت ہی پاک و صاف ہے اور ’’محبت‘‘ دنیا کا سب سے خوبصورت جذبہ ہے لیکن مطلب پرستوں اور حوس پرستوں نے اپنی خود غرضی اور ضرورتوں کے تحت اسے گندہ اور بد نام کردیاہے ۔ غیر فطری و ناجائز کام کو بھی محبت کا نام دیتے ہیں جو سرا سر غلط ہے ۔ محبت کی خوبیوں وخرابیوں کی بہت تفصیل ہے، محبت کی سب بڑی خر ابی ما ہرین یہ بتا تے ہیں کی محبت اندھی ہو تی ہے ۔ حا لا نکہ فلسفی اور محبت کر نے والے محبت کو اند ھی نہیں مانتے ، بہر حال محبت کا الگ الگ جذ بہ ہے آ ج کا نوجوان محبت کے نام پر عیاشی کا دروازہ کھول دیا ہے جو اب رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اسی میں {VALENTINE Day} کو بھی شا مل کر لیا ہے ۔ 14 فر وری کو ویلنٹائن ڈے محبت کا دن نہیں ، حقیقت میں محبت کا یوم شہادت ہے ۔ ویلنٹائن ڈے ’’دن‘‘ کے حوالے سے ہمارے مسلم نوجوانوں کی معلو مات میں غیر معمو لی اضافہ ہوا ہے ۔ جہا ں اس کے منانے والے جوش وخروش کا مظاہرہ کر تے ہیں ، وہیں اس دن کی مخا لفت کر نے والے بھی کم نہیں ، سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ اگر ویلنٹائن ڈے ’’ دن‘‘ جیسی روایت مو جود نہ ہوتی تو کیا دنیا میں لوگ اظہا رِ محبت نہ کر تے ۔ صرف چند بے شرم نوجوان ایسے ہیں جو اس دن کو عیاشی کے حوالے سے مناتے ہیں یا منا سکنے کی طاقت رکھتے ہیں ، ایسے لوگ زیا دہ تر امیر گھروں سے تعلق رکھتے ہیں ایک غریب تو اسے برداشت {Afford} بھی نہیں کر سکتا ، ہما رے معا شرے میں کیا کوئی محبت نہیں کرتا تھا یا اب نہیں کرتا جو آج کا نو جوان ویلنٹائن ڈے منا کر دنیا کو محبت کر نا سیکھا رہا ہے ۔ آج تو تمام ٹی وی شو بے شر می کے ساتھ محبت کر نا سیکھا رہے ہیں ، اس سے بڑھکر آج جتنے گانے ہیں سب ہی بے شر می کے ساتھ محبت کا سبق دے رہے ہیں ، بلکہ لوک کہا نیاں اور آج کی ننگی وبے شرم فلمیں محبت سکھا رہی ہیں پھرکیوں ہما رانوجوان فیشن کے نام پر بے حیائی وبے شر می کے تمام ریکارڈ توڑ تا جا رہا ہے ۔ حیا نہیں زمانے کے آنکھ میں باقی - ؂ عہدِنو کے فیشنوں نے سب کے یوں بدلے ہیں رنگ دیکھ کر ان کی ادائیں ، عقل رہ جا تی ہے دنگ نت نئے انداز میں یوں محو ہیں پیرو جواں جس طرح کہ ڈولتی ہے ، ڈورسے کٹی پتنگ گھیر میں شلوار کے کوئی تو لا ئے پورا تھان آدھ گز کپڑے میں کوئی سُوٹ کو کر ڈالے تنگ وہ حیا جو کل تلک تھی مشر قی چہرے کا نُور لے اُڑی اس نِکہتِ گُل کا یہ تہذیبِ فرنگ کو ئی پھٹی جینز کو سمجھا ہے ہستی کا عروج خوا ہشِ عُر یاں نے ہے فیشن کا پایا عُذ رِ لنگ میں مخا لف تو نہیں جدت پسندی کا مگر کھا نا جائے مشرقی اقدار کو پَچھَمی پُلنگ مختصر اتناکہ سرور ، احتمال یہ بھی رہے تُند صحرا کے لیے ہوتا نہیں ہر گز کَلَنگ (کَلنگ ..ہنس) رومن کیتھو لک چرچ کے مطابق ویلنٹائن ایک نوجوان پادری تھا ، جسے سن {270ء} میں شہید محبت کر دیا گیا تھا ۔ کہتے ہیں مارکس آر ے لیئس روم کا باد شاہ تھا بادشاہ کو اپنی فوج میں اضافے کے لیے فوری طور پر فوجیوں کی ضرورت پڑ گئی تو اس نے ہر ملک میں اپنے نمائندے پھیلا دیئے تاکہ وہ اس کے لیے کنوارے نوجوانوں بھر تی کر سکیں ۔ رومی فوجی نو جوانوں نے شادیاں کر نا شروع کر دیں اطلاع شہنشاہ کو پہنچی تو اس نے شادیوں پر پا بندی نافذ کر دی ۔ ویلنٹائن پادری نے بادشاہ کے حکم کونا جا ئز قرار دے دیا ۔ خفیہ شادیاں کرانے لگا ۔ یہ بات زیادہ دیر تک چھپی نہ رہ سکی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ قید کے دوران نوجوان پادری کو داروغہ کی بیٹی سے عشق ہو گیا اس کی پاداش(سزا) میں ویلنٹا ئن پادری کا سر قلم کر دیا گیا ۔ رومن کیتھو لک چرچ 14 فر وری کو اس کا یومِ شہادت منا تاہے ، تاریخ سے نا واقفیت سے ہم کیسے کیسے گناہ کے کام کرتے ہیں عیسائی لوگ پادری کے قتل کا دن 14 فروری یومِ محبت کے نام پر مناتے ہیں ۔ اگر ہم کو محبت ہی بانٹنا ہے تو سبھی سے محبت کریں اور ہر دن کریں ، ویلنٹا ئن پادری تو دوسروں کی شادیاں کروایا کرتا تھا ، شادی کرا نا تو ثواب کا کام ہے ۔ آج مسلم معاشرے میں جہیز کی لعنت کی وجہ سے کتنی غریب بچییاں کنواری سسک رہی ہیں ماں باپ کی نیندیں حرام ہیں ۔ آیئے ہم عہد کریں سال میں کم ازکم ایک غریب کی شادی کرائیں گے ان شا ء اللہ یا کم از کم زند گی میں ایک غریب لڑ کی کی شادی کر وائیں گے اور خود بھی بغیر جہیز کی فر مائش کے شادی کریں گے ۔ خدارا ہوش میں آؤ معاشرے میں پھیلی برا ئیوں کو روکنے کی کوشش کریں نہ کی اور اس میں بڑھا وے کا سبب بن کر گنا ہوں کا انبار لیکر اللہ کے وہاں پہنچیں اللہ ہم سب کو بے حیائی کے کا موں سے بچنے کی تو فیق عطا فر مائے آ مین ثم آ مین یا رب العالمین :

*انسانیت جیت گئی: مسلم والدین نے منہ بولے ہندو بیٹے کی شادی دھوم دھام سے کرائی*
12/02/2026

*انسانیت جیت گئی: مسلم والدین نے منہ بولے ہندو بیٹے کی شادی دھوم دھام سے کرائی*

کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے بستاواڑی گاؤں میں انسانیت، محبت اور مذہبی ہم آہنگی کی ایک ایسی دل چھو لینے

ٹرین میں ایک شخص پر شناخت کی بنیاد پر حملہ، مہاراشٹرا جانے کے دوران حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ پیش آیا۔
12/02/2026

ٹرین میں ایک شخص پر شناخت کی بنیاد پر حملہ، مہاراشٹرا جانے کے دوران حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد ۔ ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر محمد عمران پر مبینہ طور پر ان پر مذہبی شناخت کی بنیاد حمل

*بڑی خبر - مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار طیارہ حادثہ میں ہلاک – حادثہ میں مزید 5 افراد کی بھی موت*
28/01/2026

*بڑی خبر - مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار طیارہ حادثہ میں ہلاک – حادثہ میں مزید 5 افراد کی بھی موت*

ممبئی _ مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار چہارشنبہ کو اُس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ جس طیارے میں سفر

Happy Republic day
26/01/2026

Happy Republic day

न कोई रंज का लम्हा किसी के पास आएख़ुदा करे कि नया साल सब को रास आए
01/01/2026

न कोई रंज का लम्हा किसी के पास आए
ख़ुदा करे कि नया साल सब को रास आए

कल मुफ़्ती शमाइल नदवी ने ज़ाहिर किया कि बड़ों से बहस में उम्र और तजुर्बों को दरकिनार नहीं किया जाता। आप सामने वाले को अपमान...
22/12/2025

कल मुफ़्ती शमाइल नदवी ने ज़ाहिर किया कि बड़ों से बहस में उम्र और तजुर्बों को दरकिनार नहीं किया जाता। आप सामने वाले को अपमानित किये बिना भी अपना तर्क रख सकते हैं । जावेद भी अल्लाह की इज़्ज़त बचा गए। फिर भी अपनी बात कह गए। ना मुफ़्ती को कठमुल्ला कहा, ना मदरसा छाप, ना कुरान को आसमानी किताब कहा । दोनों बस एक शालीन संतुलन बनाए अपनी बात कहते रहे । मेरे लिए ये दोनों ही इस डिबेट के विजेता हैं। ❤️
मैं इस मसले में नहीं जाऊंगा कि गॉड है या नहीं । मैं तो इन मुर्ग़े लड़ाने वाले सर्कस (मीडिया), आजतक जैसे चैनल, अंजना ओम कश्यप जैसे उनके गुर्गों से कहना चाहूंगा कि ज़रा देखिये!! स्वस्थ डिबेट ऐसे की जाती है। आप जावेद साब और मुफ़्ती शमाइल से इंसान होने का सलीका सीखिए। 🔥
__________________________

©Mukesh Joshi


https://www.facebook.com/share/1N9FmDGGak/

بریکنگ نیوز - کانپور میں مرکز کی مسجد کے قریب زور دار دھماکہ ؛ 6 افراد زخمی : ویڈیو دیکھیں
08/10/2025

بریکنگ نیوز - کانپور میں مرکز کی مسجد کے قریب زور دار دھماکہ ؛ 6 افراد زخمی : ویڈیو دیکھیں

اتر پردیش کے شہر کانپور میں چہارشنبہ کی شام ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ شام تقریب

20/09/2025

نسبت ہے ہمیں گنبدِ خضرا کے مکیں سےہم آنکھ ملا سکتے ہیں، جبریلِ امین سے
19/09/2025

نسبت ہے ہمیں گنبدِ خضرا کے مکیں سے
ہم آنکھ ملا سکتے ہیں، جبریلِ امین سے

18/10/2024

मुफ्ती सलमान अजहरी साहब को सुप्रीम कोर्ट से मिली जमानत, और तत्कालीन रिहाई का आदेश जारी

Address

Mumbai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paigham MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paigham MEDIA:

Share