Al-Kitab Foundation

  • Home
  • Al-Kitab Foundation

Al-Kitab Foundation الکتاب فاؤنڈیشن دینی درسی اور ادبی کتابیں گھر بیٹھے حاصل کرنےکےلئےرابطہ کریں واٹسپ نمبر 8340586502 This has added to the causes of decline of Muslim Ummah.
(2)

AL-KITAB FOUNDATION: AN INTRODUCTION
The Muslim community, undoubtedly, is going through a very sensitive, tough and trying day. The ever-changing situations and misfortunes of the time have pushed them into economic and academic backwardness that is beyond imagination. On the other hand, the Western ideology and its system of education and tarbiyat have successfully exploited the media to leave a

negative impact on the gullible Muslim society. The situation is very sorrowful. An overall evaluation of Muslims' condition reveals that they are not only far backward economically but their religious situation too is abysmal. Their detachment from religion brings tears to the eyes. Consequently, Muslim society is increasingly becoming a cradle of new evils and inventions in deen. Any further delay in taking practical steps to have uneducated Muslims attached to religious and contemporary education and the unchecked explosive condition of the society will leave negative effects that will muddy the whole society. Interestingly, everyone complains about evils of the society and the abysmal educational and economic conditions of Muslims. But it is heartbreaking that so far no collective steps have been taken in search for a solution. No satisfactory efforts were made either on district or state or national level, in this regard. None can deny that presently there is lack of religious schools (madaris)—an important sources of propagation of education—in Nawada district. And most of the madaris present, unfortunately, do not seem heading seriously towards their stated basic goals nor are they preparing people who fit for the changing time. As a result, a major part of our population is either illiterate or has been attaining education in the institutions where they are taught to sell their religion and culture. These are the troubling conditions and feelings that urged some youth of Nawada district to instigate a movement in the shape of a strong academic institution through which not only that religions education and tarbiyat will be promoted but contemporary and technical education will also be imparted. They believe it would eliminate illiteracy and unemployment from the society. It was under this feeling that AL-KITAB FOUNDATION was established some months before. By the grace of Allah the institution has been registered under the Society Registered Act 1860 of India. Important Goals Of AL-KITAB FOUNDATION
The aims with which AL-KITAB FOUNDATION was established are as:


1. To try the maximum for maintaining unity among Muslims on the sole concept of Islamic Brotherhood
2. To explore the resources for human welfare
3. To pave way towards a life based on moral and social values
4. To facilitate the society with education required by the situation; establishing religious schools, colleges and arranging for education for elders
5. To guide illiterate and backward sections of the society and try to uplift them
6. To remain aware of the conditions the students of colleges and schools face and to provide facilities to the skilled and smart students
7. To prepare schemes for promoting makatib and propagate technological education
8. To exert efforts for promotion of Urdu, Arabic and Persian languages
9. To provide with valuable suggestions regarding employment to the unemployed lots and make them aware about the government facilities for them
10. To provide the poor with resources for treatment and build hospitals
11. To build libraries and publishing houses
12. To protect Waqf lands
13. To plan for achieving these aims and act accordingly


AL KITAB FOUNDATION has been founded with the sole aim of creation of awareness about education and its propagation, social reforms, unity of the Muslim community, national integrity and human welfare. It includes among its priorities establishing of schools and madaris to equip children, coming from poor Muslim societies educationally and economically backward, with both religious and contemporary education. It also gives equal importance to imparting higher education to Muslim girls and boys. The Foundation does not have enough resources required to accomplish these goals. The institution is in urgent need of a vast land, approximately three acres, for a Masjid, a Madrasa and a school. We plan to start a madrasa of Hifz and Nazera that will provide with free and standard fooding and lodging facilities to the students. We have started a school....
If the Foundation continues getting logical and financial support from the well wishers it can achieve its goal of bringing economic and academic revolution in the backward rural areas. We put our trust in Allah. We request you to help us accomplish these dreams and also ask your friends and dear ones to contribute their share to the Foundation. Give Us Financial and Moral Support And We Will Give You A Dignified and Educated Society


You can help the Foundation in these ways:
Lifetime (honourary) membership of the Foundation: Rs. 5,000
Annual Membership of the Foundation: Rs. 1,000
Monthly Membership of the Foundation: Rs. 100
Average monthly salary of a teacher: Rs. 4,000
Monthly expenses over a student: Rs. 800


You can also help us through Zakat, Sadaqah and other forms of Charity like skin of Qurbani, Ushr and endowing land & religious books to the Foundation. Besides, you can donate bricks, stones, cement and iron sticks for construction purposes. You can also help us by remembering us in your prayers and by offering us any suggestion regarding education and management. If Allah wills, we will use each penny donated by you in its right place and in promotion of education. We will take it seriously that we use Zakat amount only where it is allowed Islamically. Management Committee


Al Kitab Foundation
At+Post Sihin Distt. Nawada-805103 (BIHAR) INDIA
Mob: +91 9934266250 Email: [email protected]

قرآن مجید - کتابِ ہدایتمحمد رضی الاسلام ندویDr. Muhammad Raziul Islam Nadvi         الحمد للہ ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی...
03/11/2025

قرآن مجید - کتابِ ہدایت

محمد رضی الاسلام ندوی
Dr. Muhammad Raziul Islam Nadvi

الحمد للہ ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ میں جاری دعوت القرآن پروجکٹ کے تحت پہلی کتاب 'قرآن مجید - کتابِ ہدایت' منظرِ عام پر آگئی ہے - یہ پروجکٹ پروفیسر مسعود احمد کی سرپرستی اور مالی تعاون سے چل رہا ہے - اس کتاب کی تصنیف مولانا محمد عمر اسلم اصلاحی نے کی ہے - اس کا ابھی کل مدرسۃ الاصلاح ، سرائے میر ، اعظم گڑھ میں اجرا عمل میں آیا ہے -

مولانا محمد عمر اسلم اصلاحی مدرسۃ الاصلاح کے موقّر استاد ، وہاں کے شیخ التفسیر ، معروف مصنّف اور خطیب ہیں - مدرسہ کے ترجمان سہ ماہی نظام القرآن کے مدیر ہیں - اسلامیات و قرآنیات پر ایک درجن سے زائد کتابیں ان کے قلم سے نکلی ہیں - ان میں قرآن مجید بہ حیثیت ماخذِ سیرت ، معاشرتی اصلاح قرآن کی روشنی میں ، قرآن پر اعتراضات کا جائزہ اور قرآن مجید کا طریقۂ تدریس خصوصیت سے قابلِ ذکر ہیں - ماضی قریب میں مولانا امین احسن اصلاحی کی مشہور تفسیر 'تدبرِ قرآن' کی ان کی کی ہوئی تلخیص دو جلدوں میں البلاغ پبلی کیشنز نئی دہلی سے شائع ہوئی ہے -

زیر نظر کتاب میں قرآن مجید بہ حیثیت کتابِ ہدایت بحث کی گئی ہے - ابتدا میں مصنف نے قرآن مجید کا تعارف کرایا ہے ، پھر بتایا ہے کہ اس کے مخاطب کون کون ہیں : عام انسان ، اہل ایمان ، کم زور ایمان والے ، منافق اور بنو إسرائيل - اس کے بعد بیان کیا ہے کہ ان گروہوں سے قرآن کے خطاب کے کیا اہم موضوعات رہے ہیں؟ پھر قرآن کی سماجی ، معاشی اور سیاسی تعلیمات پر روشنی ڈالی ہے - آخر میں قرآن مجید سے تعلق پر اظہارِ خیال کیا ہے - انھوں نے زور دے کر یہ بات کہی ہے کہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنا چاہیے - انھوں نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ قرآن فہمی کے حلقے قائم کیے جائیں اور درسِ قرآن کی محفلیں آراستہ کی جائیں - ان کا کہنا ہے کہ قرآنی تعلیمات کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ کرکے پیش کیا جانا ضروری ہے -

اس کتاب میں قرآنی تعلیمات کا خلاصہ پیش کردیا گیا ہے اور قرآن سے مسلمانوں کے تعلق میں اضافہ کیسے کیا جائے؟ اس کی تدابیر بیان کی گئی ہیں -

صفحات : 272 ، قیمت : 300 روپے
رابطہ: الکتاب فاؤنڈیشن
واٹسپ: 8340586502

03/11/2025

اسکول، مدارس اور ادارے والے کلنڈر ڈائری کےلئے بھی ہم سے ہول سیل قیمت پر حاصل کرنےکےلئے رابطہ کریں
نیز کلنڈر پر اپنے ادارے کا نام پتہ بھی لکھواسکتے ہیں
موبائل: 8340586502

03/11/2025
اسکول، مدارس اور ادارے والے کلنڈر ڈائری کےلئے بھی ہم سے ہول سیل قیمت پر حاصل   کرنےکےلئے رابطہ کریں نیز کلنڈر پر اپنے اد...
03/11/2025

اسکول، مدارس اور ادارے والے کلنڈر ڈائری کےلئے بھی ہم سے ہول سیل قیمت پر حاصل کرنےکےلئے رابطہ کریں
نیز کلنڈر پر اپنے ادارے کا نام پتہ بھی لکھواسکتے ہیں
موبائل: 083405 86502

02/11/2025

ہندوستان میں کاسٹ سسٹم - تاریخی ، ثقافتی اور معاصر منظر نامہ

محمد رضی الاسلام ندوی

آج صبح جماعت اسلامی ہند ، حلقہ دہلی کے تحقیقی ادارے 'انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈی اینڈ ریسرچ نئی دہلی (ISRD) کی جانب سے منعقدہ توسیعی خطبات کے پروگرام میں شرکت کا موقع ملا - امیر حلقہ محترم سلیم اللہ خاں نے خواہش کی کہ میں اس پروگرام کی صدارت کروں مجھے چنانچہ ان کی خواہش کی تعمیل کرنی پڑی -

حلقہ دہلی کا یہ تحقیقی ادارہ علمی و فکری اور سماجی موضوعات پر لیکچرس کا اہتمام کرتا ہے - اس نے ہندوستانی سماج کا فہم حاصل کرنے کے لیے لیکچر سیریز کا آغاز کیا ہے ، تاکہ ان کے ذریعے ہندوستانی سماج کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے ، باشندگانِ ملک کے سماجی ، مذہبی ، لسانی ، ثقافتی اور طبقاتی تنوّع کے بارے میں وابستگانِ جماعت کو علم حاصل ہو اور دعوتی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہنے والوں کی علمی اور عملی تریبت ہو ۔

یہ پروگرام جماعت اسلامی ہند کیمپس میں واقع اسکالر اسکول کے کانفرنس ہال میں واقع ہوا - نظامت برادر عزیز محمد اسعد فلاحی نے کی - محمد آصف اقبال صاحب نے انسٹی ٹیوٹ کا تعارف کرایا - امیر حلقہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے - پہلا لیکچر 'ہندوستان میں ذات پات کے نظام کا تاریخی ، ثقافتی اور موجودہ منظرنامہ' کے عنوان پر ڈاکٹر پردیپ شِنڈے اسسٹنٹ پروفیسر اسکول آف سوشل سائنس JNU نے پیش پہلا لیکچر 'ہندوستان میں ذات پات کے نظام کا تاریخی ، ثقافتی اور موجودہ منظرنامہ' کے عنوان پر ڈاکٹر پردیپ شِنڈے اسسٹنٹ پروفیسر اسکول آف سوشل سائنس JNU نے پیش کیا - انھوں نے فرمایا کہ ہندوستان میں انگریزوں نے کاسٹ سسٹم کو تقویت دی - انھوں نے ہندومت کے ورن سسٹم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذات پات کا نظام اس سے مختلف ہے - ہر ورن میں کئی ذاتیں ہیں - انھوں نے یہ بھی کہا کہ ذات پات اور اونچ نیچ کا تصور تمام مذاہب میں ، حتّی کہ اسلام میں بھی پایا جاتا ہے - انھوں نے دلتوں پر مظالم کے بہت سے واقعات بیان کیے اور ملک و بیرونِ ملک میں Anti cast مہمات کا تذکرہ کیا ، لیکن یہ بھی بتایا کہ انہیں کوئی خاص کام یابی نہیں مل سکی ہے - ذات پات کے نظام کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟ اس پر ان کی طرف سے کوئی رہ نمائی نہیں ملی -

دوسرا لیکچر پروفیسر شَشِی شیکھر سنگھ ستیاوتی کالج دہلی یونی ورسٹی کا ' ہندوستان میں دلت برادری اور ملک کے سماجی و ثقافتی تنوّع پر اس کے اثرات' کے عنوان پر ہوا - موصوف نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ ذات پات ہندوستانی سماج میں ایک حقیقت ہے - انھوں نے فرمایا کہ مذہب تبدیل کیا جاسکتا ہے (جیسا کہ امبیڈکر نے کہا تھا : میں ہندو پیدا ہوا ہوں ، لیکن ہندو کی حیثیت سے نہیں مروں گا ، چنانچہ انھوں نے بودھ دھرم قبول کرلیا) ، لیکن ذات کو نہیں بدلا جاسکتا - انھوں نے فرمایا کہ ذات پات کا نظام تعلیم کے فروغ ، شہریت پسندی اور معاشی استحکام کی وجہ سے کچھ کم زور ہوا ہے ، دوسری طرف ملک کے حکم راں اور سیاست داں اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے اسے بڑھاوا دے رہے ہیں - ششی شیکھر صاحب نے منوسمرتی کے ذات پات کے نظام کا تذکرہ کیا اور اسے بالکل نامعقول بتایا - انھوں نے فرمایا کہ جاتی واد کا مظاہرہ عام طور سے شادی بیاہ کے موقع پر ہوتا ہے - انھوں نے یہ بھی کہا کہ صرف Anti cast قوانین بنانے سے mindset نہیں بدلے گا ، اس کے لیے بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے - آخر میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ بین مذہبی شادیوں کو رواج دینے سے ذات پات پر مبنی نظام کم زور ہوسکتا ہے -

صدارتی کلمات میں میں نے ایسے پروگراموں کے انعقاد کو وقت کی ضرورت بتایا اور جماعت کے دہلی حلقے کے ذمے داروں کو مبارک باد پیش کی - دعوتی مقصد سے مخاطبین کے مذاہب ، نظریات ، تہذیب و ثقافت ، رہن سہن ، عادات و اطوار اور سوچنے سمجھنے کے انداز کو جاننا ضروری ہے - میں نے اس کا بھی اظہار کیا کہ مہمان مقررین کے لیکچرس سے دلت سماج کے منظر نامے کے بارے میں بہت سی اہم باتیں معلوم ہوئیں - لیکن یہ بھی صراحت کی کہ ان کی بعض باتوں سے مجھے اتفاق نہیں ہے -

بین مذہبی شادیوں کے بارے میں میں نے عرض کیا کہ اگرچہ اس کا رواج پہلے بھی رہا ہے اور اب بھی اس کا چلن ہے ، لیکن اسلامی نقطۂ نظر سے یہ جائز نہیں ہے - اسلام کسی بھی مسلمان مرد اور عورت کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ دوسرے مذہب کی عورت یا مرد سے نکاح کرے - جن لوگوں نے نکاح کیے ہیں انھوں نے اسلامی احکام کی خلاف ورزی کی ہے -

میں نے کہا کہ ذات پات کے سسٹم کو ختم کرنے کی بات کرنے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کی جڑیں کہاں تک پیوست ہیں؟ کینسر کے مریض کا علاج چند درد کش گولیوں اور چند زخموں پر مرہم پٹی سے نہیں ہوسکتا ہے - اونچ نیچ کا تصور ورن ووستھا کے نظام پر مبنی ہے - اسے مذہب کی حمایت حاصل ہے اور ہزاروں برس سے اس پر عمل ہورہا ہے ، اس لیے اس تصور پر ضرب لگائے بغیر اس کا مداوا ممکن نہیں -

میں نے اسلامی تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی - میں نے کہا : اسلام کی بنیاد وحدتِ الہ پر ہے - جب پیدا کرنے والا ایک ہے تو انسانوں کے درمیان بھی بھید بھاؤ ، اونچ نیچ نہیں ہوسکتی - قرآن مجید میں تمام انسانوں کو ایک ماں باپ سے پیدا کیے جانے کی صراحت ہے - (النساء :1 ، الحجرات : 13) اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے : عربی کو عجمی پر ، عجمی کو عربی پر ، گورے کو کالے پر، کالے کو گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے، اگر کسی کو کسی پر فضیلت ہوسکتی ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد پر -

میں نے عرض کیا کہ اسلام کی مساوات کی تعلیم دنیا کے جن حصوں میں پہنچی وہاں کے باشندوں کو اس نے متاثر کیا اور وہ جوق در جوق اسلام میں داخل ہوگئے ، لیکن بعد میں اسلام کی یہ تعلیم گدلا گئی اور اس کے ماننے والوں میں بھی اونچ نیچ اور اشرف و ارزل کے تصورات پیدا ہوگئے -

میں نے عرض کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ذات پات اور اونچ نیچ کے تصورات مسلمانوں میں بھی پائے جاتے ہیں ، لیکن فرق یہ ہے کہ اس کی کوئی مذہبی بنیاد نہیں ہے ، ہندوستان میں صدیوں ہندو مت کے ماننے والوں کے درمیان رہنے کی بنا پر ان کے اثرات کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ، جب ہندوؤں میں اس کی مذہبی بنیاد موجود ہے - منوسمرتی میں انسانوں کو 4 طبقات تقسیم کیا گیا ہے -

بعد میں کھانے پر ششی شیکھر صاحب نے مجھے مخاطب کرکے کہا کہ منوسمرتی مذہبی کتاب نہیں ہے ، بلکہ قانون کی کتاب ہے ، مذہبی کتاب رِگ وید میں ذات پات کی کوئی بات نہیں کہی گئی ہے -

02/11/2025

مدرسہ اصلاح کے پروگرام کی ابھی ایک ایک کلپ نظر سے گزری ۔ اس میں گڈو جمالی صاحب ایک بڑی اچھی بات کہہ رہے تھے ۔

ان کی بیوی کہتی تھی کہ بیٹیاں ہیں، کچھ سونا خرید کے رکھو ، کام آئے گا ۔ گڈو کہتے ہیں کئی بار یہ سننے کے بعد ہم نے بیوی کو سمجھایا کہ اتنی چھوٹی بات کیوں کرتی ہو ، جس نے بیٹیاں دی ہیں اس نے قسمت بھی لکھ دی ہے ، کچھ کرنا ہی ہے تو تعلیم دے کر بیٹیوں کو اس مقام تک پہنچاؤ جہاں ان سب چیزوں کی کوئی اہمیت ہی نہ رہ جائے ۔

بات اچھی لگی اس لیے نقل کر دی ۔

ط۔ ایوبی

02/11/2025

🌿 عوامی اپیل 🌿

معہد الکتاب والسنہ، سیہن (نوادہ، بہار)
الکتاب فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام ایک دینی و اقامتی ادارہ ہے، جہاں درجنوں طلبہ دینِ متین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس معہد کا ماہانہ خرچ تقریباً ایک لاکھ روپے ہے،
جس میں سے تقریباً ساٹھ ہزار روپے اساتذہ کی تنخواہوں پر،
اور باقی رقم مطبخ، طلبہ کے قیام و طعام، اور دیگر ضروریات پر خرچ ہوتی ہے۔

یہ تمام اخراجات عوامی تعاون سے پورے ہوتے ہیں۔
جو بھائی سو، دو سو، پانچ سو یا ہزار روپے بھی تعاون کرتے ہیں،
انہی کی محنت اور خلوص سے یہ دینی قافلہ رواں دواں ہے۔

مدرسہ میں فیس نہایت معمولی ہے —
بیشتر طلبہ مفت تعلیم اور کھانے کی سہولت حاصل کرتے ہیں۔
صرف چند بچوں سے مختصر خرچ لیا جاتا ہے۔

لہٰذا آپ تمام اہلِ خیر و اصحابِ ثروت سے خصوصی گزارش ہے کہ
ہر مہینے اپنی استطاعت کے مطابق
معہد الکتاب والسنہ، سیہن کی مدد ضرور فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔
جزاکم اللہ خیراً
نوشادزبیرملک
مہتمم: معہدالکتاب والسنہ، سیہن، نوادہ، بہار
9934266250 GPay, PhonePay, Paytm No
معہدالکتاب والسنّہ Al-Kitab Foundation Naushad Zubair Malick

شب و روز ڈائری سال 2026 اردوالحمد للہ شب وروز ڈائری شائع ہوگئی ہے اردو کی سب سے بہترین ڈائری* اہم دینی معلومات* اہم دعائ...
01/11/2025

شب و روز ڈائری سال 2026 اردو

الحمد للہ شب وروز ڈائری شائع ہوگئی ہے

اردو کی سب سے بہترین ڈائری

* اہم دینی معلومات
* اہم دعائیں
* خطبہ جمعہ و نکاح
* مسلم ممبران پارلیمنٹ کےفون نمبر
* مختلف اہم معلومات سے مالا مال
* ہر صفحے پر قرآن و حدیث کے احکامات
* سبق آموز اشعار
* اقوال زریں
یہ صرف ایک ڈائری نہیں ہے معلومات کا ایک خزانہ ہے.
قیمت مع ڈاک خرچ صرف 350
دو یا دو سے زیادہ طلب کرنے پر قیمت 300 روپے اور ڈاک خرچ !

اپنے لیے منگوائیے
پڑوسیوں کو دیجیے
رشتے داروں تک پہنچائیے

جلدی کیجیے

ایسا نہ ہوکہ ختم ہوجائے اور پھر آپ کو ایک سال انتظار کرنا پڑے
جلد رابطہ کیجیے👇

رابطہ کریں:- الکتاب فاؤنڈیشن Al-Kitab Foundation
واٹسپ: 083405 86502

Order Now👇🏻

ابھی آرڈر بُک کروائیں اور پورے ہندوستان میں گھر بیٹھے حاصل کریں!

واہٹس ایپ لنک کے ذریعے بھی آرڈر کر سکتے ہیں👇
https://wa.me/message/TYNP6ODBDDPJF1

واٹسپ چینل کو فالو کریں!
https://whatsapp.com/channel/0029VaAeAcSBPzjPmCjW4K0h

الکتاب فاؤنڈیشن کے واٹسپ گروپ کو جوائن کریں!

https://chat.whatsapp.com/EBsNf8Dd5Kg9R6WIfguhd0

تاریخ ادب اردو قیمت 600 رابطہ: الکتاب فاؤنڈیشن واٹسپ: 083405 86502
01/11/2025

تاریخ ادب اردو
قیمت 600
رابطہ: الکتاب فاؤنڈیشن
واٹسپ: 083405 86502

01/11/2025

"الکتاب پبلک اسکول" میں پڑھنے والے تمام طلباء کی ماہانہ فیس لگ گئی ہے۔
لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ براہِ کرم اپنے بچوں کی فیس اسکول آکر جمع کر دیں،
تاکہ آئندہ تعلیم میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

حکم پرنسپل:
نوشاد زبیر ملک (9934266250)
ایم۔ڈی۔ اکبر علی (6202608920)

01/11/2025

نفسیاتی صحت
جدید نقطۂ نظر اور اسلامی رہنمائی

مصنف: ایس امین الحسن

انسان جیسے جیسے باہر کی دنیا میں مہذب سے مہذب ترین ہوتا جا رہا ہے، اس کی داخلی دنیا اتنی ہی بے ہنگم اور پریشان ہوتی جا رہی ہے۔ یہ مسائل نئے نہیں ہیں، البتہ ان کے مظاہر بدلتی دنیا کے ساتھ بدل جاتے ہیں۔ اس وقت ہمارے معاشرے کا اگر بہت احتیاط سے بھی شمار کیا جائے، ہر دوسرا فرد نفسیاتی مسائل (Mental health) سے دو چار ہے۔ وجوہات مختلف نوعیت کی ہو سکتی ہیں، حل شاید صرف دو طریقے کے ہو سکتے ہیں۔ ایک مادی اور دوسرا روحانی۔ کسی ایک کا کلی اثبات اور دوسرے کا کلی انکار کرنا عقل مندی کی نشانی نہیں ہے۔ اسی مطمحِ نظر کو واضح کرتے ہوئے یہ کتاب جناب امین الحسن صاحب نے تصنیف فرمائی ہے۔
کتاب کی طباعت بہت عمدہ ہے، سر ورق جاذب نظر ہے اور وزن بہت کم۔ قیمت اتنی، جتنی آپ کو گراں نہ گزرے۔
قیمت: 200 روہے

نوٹ: کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
Al-Kitab Foundation 083405 86502 fans

تبصرہ ~ ثاقب

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Kitab Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Kitab Foundation:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share