saad mazhar

saad mazhar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from saad mazhar, Mumbai.

31/01/2026
16/07/2025

Surah of The Month SMART MAKTAB Mira Road

22/03/2022

مکمل ویڈیو دیکھیں یوٹیوب پر
Watch Complete video on YouTube

06/01/2022

CCTV FOTAGE

دار العلوم عزیز یہ میرا روڈ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا شرافت حسین صاحب پر قاتلانہ حملہ.

دار العلوم عزیز یہ میرا روڈ  کے شیخ الحدیث حضرت مولانا شرافت حسین صاحب پر قاتلانہ حملہدوستوںکیا ہوا بدھ کی رات یعنی کے پ...
06/01/2022

دار العلوم عزیز یہ میرا روڈ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا شرافت حسین صاحب پر قاتلانہ حملہ

دوستوں
کیا ہوا بدھ کی رات یعنی کے پانچ تاریخ کی رات کو
یہ جاننے سے پہلے یہ بھی جاننا زیادہ ضروری ہے کہ کون ہیں حضرت مولانا شرافت صاحب دامت برکاتہم ؟

حضرت کی عمر 49 سال ہے اور حضرت تقریباً تیس سالوں سے دارالعلوم عزیزیہ (نیانگر میرا روڈ) میں مدرس ہیں۔ اور بطورِ صدر المدرسین 20 بیس سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔اور علاوہ ازیں ذکر کی اور نوجوانوں کی اصلاح کی مجالس بھی منعقد کرتے ہیں۔
حضرت کا قیام پوری فیملی کے ساتھ میرا روڈ میں ہی ہے۔

اب میں آپ کو بتاؤں کہ کیا ہوا بدھ کی رات کو
حضرت نے عشاء کی نماز عزیزیہ مسجد میں ادا کی اور حضرت کی اسی رات مسجد عمر کے پاس میں ایک شادی ہال میں دعوت تھی۔

چنانچہ حضرت اپنی بلڈنگ کے نیچے آنے کے بعد کچھ کتابیں ایک طالب علم کے ذریعے گھر پہنچوا دیں اور حضرت دعوت کے لیے جانے لگے۔
حضرت کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے دعوت میں جانے سے انکار کیا تھا۔ کہا تھا کہ میں نہیں جاؤں گا اس لیے کہ میری طبیعت خراب ہے۔ تو اس وجہ سے میں نے ان کے لئے کھانا تیار کیا ہوا تھا جب کھانے کا وقت ہوگیا اور حضرت گھر نہیں آئے تو مجھے گھبراہٹ سی محسوس ہوئی اور میں نے فوراً کال لگائی تو پتہ چلا کہ دعوت میں جا رہے ہیں۔

بیک روڈ عمر مسجد کے پاس حضرت جا رہے تھے کی ایک نوجوان جس کا نام عبدالرزاق ہے جو حضرت کی مجلس میں آیا بھی کرتا ہے اس نے حضرت کی ٹانگ میں ٹانگ پھنسا کر گرا دیا۔حضرت منہ کے بل گر گئے اور پھر اس نوجوان نے ایک نوکیلے پتھر سے حضرت کے سر پر ایک دو تین نہیں بلکہ کل 12 سے زائد وار کیے۔
جس کے نتیجے میں حضرت کا سر پھٹ گیا دو سے زائد دانت جبڑے کے ساتھ نکل گئے، ایک آنکھ کافی شدید زخمی ہوئی،ناک کے اطراف میں شدید چوٹ لگی اور حضرت پورے خون سے لت پت ہوگئے۔
جب تک لوگوں نے دیکھا کافی دیر ہو چکی تھی وہاں پر موجود لوگوں نے اس نوجوان کو پکڑ لیا۔
حضرت کے جسم سے خون بہتا رہا۔وہیں پر ایک طالب علم نے جب حضرت کو خون میں لت پت دیکھا تو فوراً اٹھا کر رکشے میں بیٹھایا اور مدرسہ عزیزیہ کے اساتذہ کو مطلع کیا۔
بعدہُ حضرت کو فوراً تنور ہاسپیٹل لے جایا گیا ڈاکٹر تنور نے دیکھا اور حضرت کو آئ-سی-یو میں ایڈمیٹ کر دیا گیا۔ علاج شروع ہوگیا۔تقریباً دو گھنٹے کے کامیاب اوپریشن کے بعد پتہ چلا کہ حضرت کو کل 42 بیالیس ٹاکے لگے ہیں۔ اور چوٹ نا قابلِ دید ہے۔
ڈاکٹر کے مشورے سے آنکھ کے علاج کے لیے پلس ہوسپیٹل سے MRI کرانے کے بعد بقیہ علاج کے لیے بھکتی ویدانت ہاسپیٹل لے جایا گیا۔
جب کہ عبدالرزاق کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا ہے اور جانچ پڑتال چالو ہے۔
ساتھ ہی عبدالرزاق کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ یہ دماغی اعتبار سے درست نہیں ہے اور ڈاکٹرز کی فائل بھی ہمارے پاس موجود ہے۔
جب کہ حضرت کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ اگر وہ دماغی اعتبار سے درست نہیں ہے تو میرے ہی والد صاحب پر کیوں حملہ کیا؟

اور اس کے دماغی اعتبار سے درست نہ ہونے پر بہت سے سوالات کھڑے ہوتے ہیں جیسے کہ

*اگر وہ پاگل ہے تو گھر والوں نے اس کو اکیلا کیوں چھوڑا؟
*اگر وہ پاگل ہے تو موبائل کا استعمال وہ کیسے جانتا ہے اور اس کے پاس پرسنل موبائل کیوں کر ہے؟
*اگر وہ پاگل ہے تو حضرت پر ہی کیوں وار کیا جبکہ اس کے اپنے اہل خانہ پر کبھی وار نہیں کیا اور نہ ہی کسی اور پر؟
*اگر وہ پاگل ہے تو ایک دو وار بہت تھا لیکن 12 سے زائد وار کیوں کیے؟

یہ سب سوالات لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ ضرور یہ سازش تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت کو بری طرح زخمی کر دیا گیا۔
اس واقعے کے بعد موقع واردات پر میں خود گیا جہاں پر کافی خون بہا پڑا تھا۔اسی خون میں لت پت حضرت کے دو دانت جبڑے کے ساتھ لگے ہوئے بھی ملے ہیں۔ پولیس کی پوری ٹیم تفتیش میں لگی ہے۔
فورینسک رپورٹ کے لیے بلڈ سیمپل، جس پتھر سے حملہ کیا گیا وہ پتھر، کپڑا اور موقع واردات پر پائی گئی دیگر چیزیں لے لی گئی ہے۔

اخیر میں آپ سبھی سے خصوصی دعاء کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت کو شفاء کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ نصیب فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

18/11/2021

کمنٹس میں بچوں کی حوصلہ افزائی ضرور فرمائیں۔

17/11/2021

استادِ محترم کی شان میں بہترین تحفہ۔

13/11/2021
12/07/2021
09/07/2021

لاک ڈاؤن کے وقت کا جہاں پر لوگ غلط استعمال کر رہے ہیں وہیں پر کچھ لوگ صحیح استعمال کرکے اپنا نام روشن کر رہے ہیں جی ہاں میں بات کر رہا ہوں * انجینئرنگ کے فائنل ایٹر کے اسٹوڈنٹ حافظ شیخ زبیر بشیرہ کے بارے میں جنہوں نے صرف دو مہینے میں پورا قرآن حفظ کر لیا اور ایک ریکارڈ قائم کردیا۔

Lockdown k period ka jaha pr log galat istemaal kar rahe hain wahi pe kuch log sahi istemaal kar k apna naam roshan kar rahe hain

Ji haa mai Baat kar raha hu *Engineering ke final year ke student Hafiz Shaikh Zubair Bashir* k baare me Jinhone sirf 2 mahine me pura Quran hifz kar liya.

Address

Mumbai

Telephone

+918419931393

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when saad mazhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to saad mazhar:

Share