19/08/2026
جعفر ابن علی النقی ــــ جو امام حسن عسکری کے بھائی اور امام مھدی کا چچا تھا وہ خود کو امام حسن عسکری ع کا جانشین سمجھ رھا تھا لیکن امام حسن عسکری کی شہادت کے بعد جعفر نے حضرت مہدی علیہ السلام کو تین مرتبہ دیکھا امام زمان اس وقت صرف پانچ سال کے تھے:
1- پہلی بار، جب وہ امام عسکری علیہ السلام کے پاک جسم پر نماز پڑھنا چاہ رہا تھا، اچانک حضرت مہدی علیہ السلام ظاہر ہوئے اور اس کا لباس پکڑ کر کھینچا اور فرمایا:
«تنح يا عم! أنا أولي بالصلاة علي أبي»
یعنی: عمو! پیچھے ہٹو، کیونکہ میں اپنے والد پر نماز پڑھنے کے لیے سب سے زیادہ مستحق ہوں۔
اکمال الدین، ص 475 ـــ بحار الانوار، ج 52، ص 67
2- دوسری بار، جب جعفر نے دعویٰ کیا کہ وہ امام عسکری علیہ السلام کا وارث ہے اور ان کی املاک پر حق رکھتا ہے، حضرت مہدی علیہ السلام اُس مقام سے ظاہر ہوئے جس کا جعفر کو علم نہیں تھا اور اُس سے کہا:
«يا جعفر! مالک تتعرض في حقوقي؟!»
یعنی: جعفر! تجھے کیا حق ہے کہ میری حقوق میں دخل اندازی کرے؟
اور پھر جب حیرت اور خوف نے جعفر کو گھیر لیا، حضرت اُس کی نظر سے غائب ہو گئے۔
اکمال الدین، ج 3، ص 424 ـــــ بحار الانوار، ج 52، ص 42
3- تیسری ملاقات اس وقت ہوئی جب حضرت عسکری علیہ السلام کی وصیت کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ ان کا پاک جسم اسی گھر میں دفن کیا جائے جہاں امام ہادی علیہ السلام مدفون ہیں۔ جعفر آگے بڑھا اور رکاوٹ ڈال کر کہا: «یہ گھر میرا ہے اور یہاں دفن نہیں ہونا چاہیے۔»
اس موقع پر حضرت مہدی علیہ السلام ظاہر ہوئے اور فرمایا:
«يا جعفر!... أدارک هي؟!»
یعنی: جعفر! کیا واقعی یہ گھر تمہارا ہے؟
اور پھر وہ اُس کی نظر سے غائب ہو گئے اور جعفر نے دوبارہ انہیں نہیں دیکھا۔
اکمال الدین، ج 3، ص 442 ــــــ بحار الانوار، ج 52، ص 42