Discover Iran

Discover Iran Iran, the land of history and culture

یزد،ایران🇮🇷💕
07/08/2025

یزد،ایران🇮🇷💕

جنوبی ایران میں واقع نمک کی دیوی"نمک کی دیوی"؛ جنوبی ایران میں واقع جزیرہ ہرمز میں قدرت کی شان و شوکت اور خاص جغرافیائی ...
07/08/2025

جنوبی ایران میں واقع نمک کی دیوی
"نمک کی دیوی"؛ جنوبی ایران میں واقع جزیرہ ہرمز میں قدرت کی شان و شوکت اور خاص جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ ساتھ سرخ مٹی کے علاوہ متنوع ارضیاتی ڈھانچے کی حامل ہے۔

"نمک کی دیوی"، جو اس خطے کے سب سے اہم پرکشش مقامات میں سے ایک ہے، اپنی رنگین تہوں کی وجہ سے سیاحوں میں مشہور ہے۔

اس پہاڑ سے بہتا نارنجی رنگ کا پانی ماحول کو ایک مسحور کن بنا دیتا ہے اور اس کی ارضیاتی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کی خوبصورتی جزیرے کی زمینی ساخت پر صدیوں کے دوران پڑنے والے قدرتی عوامل کے اثرات اور نتیجہ ہے۔ ان ہی خصوصیات کی وجہ سے صوبہ ہرمز کو ملک میں ارضیاتی تحقیق میں سب سے زیادہ دلچسپ علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

تبریز کا قالین بازارتبریز کا قالین کا تاریخی بازار، شاہراہ ریشم کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے دنیا کے اہم ترین، تاریخ بازا...
07/08/2025

تبریز کا قالین بازار
تبریز کا قالین کا تاریخی بازار، شاہراہ ریشم کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے دنیا کے اہم ترین، تاریخ بازاروں میں شمار ہوتا ہے۔ بازار مظفریہ جو تیمچہ مظفریہ کے نام سے مشہور ہے، تبریز کے تاریخی قالین بازار کا اہم ترین حصہ شمارہوتا ہے، جس کے تجار، ایران کے ہاتھ کے بنے ہوئے، آذربائیجانی قالینوں کی پروڈکشن اور برآمدات میں اہم کردارکے مالک ہیں۔ تبریز کے تاریخ قالین بازار کے دیگر اہم حصوں میں، بازار ملک، باازار میرزا شفیع، سرائے میرزا جلیل اور سرائے صادقیہ قابل ذکر ہیں۔

مشہد ریلوے اسٹیشن اسے ایک سرنگ کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو قدیم فارس کے محراب والے گیٹ ویز کے روایتی عناصر سے متاثر ہے۔ ...
07/08/2025

مشہد ریلوے اسٹیشن
اسے ایک سرنگ کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو قدیم فارس کے محراب والے گیٹ ویز کے روایتی عناصر سے متاثر ہے۔

ایران کی مہارلو جھیل کے اوپر پروازمہارلو ایران کی ایک ایسی جھیل ہے کہ موسم گرما کے اواخر میں اس کا بڑا حصہ خشک رہتا ہے ا...
02/08/2025

ایران کی مہارلو جھیل کے اوپر پرواز
مہارلو ایران کی ایک ایسی جھیل ہے کہ موسم گرما کے اواخر میں اس کا بڑا حصہ خشک رہتا ہے اورخزاں نیز موسم سرما میں بارش سے دوبارہ جل تھل ہوجاتی ہے۔ یہ جھیل ایران کے جنوب میں واقع ہے اس کے ساحلوں پر بڑی تعداد میں فلامنگو اور دیگر انواع و اقسام کے پرندے رہتے ہیں ۔ اس جھیل کی یہ تصاویر پیرا گلائیڈر سے اور بعض تصاویر تین ہزار میٹر سے زیادہ کی بلندی سے لی گئی ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ڈاکٹر پزشکیان نے آج ہفتہ کو پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے...
02/08/2025

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
ڈاکٹر پزشکیان نے آج ہفتہ کو پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے پہلے دن لاہور کے شاہی قلعے کے مقام پر حاضری دی۔ انہوں نے معاصر پاکستانی شاعر اور فلسفی علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کا ہار چڑھا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ فاتحہ خوانی کے بعد انہوں نے اس مقام کی یادگاری کتاب پر دستخط بھی کیے۔

Islamabad,Pakistan is ready to welcome President of Iran Dr Masoud Pezeshkiyan🇮🇷💖🇵🇰
02/08/2025

Islamabad,Pakistan is ready to welcome President of Iran Dr Masoud Pezeshkiyan🇮🇷💖🇵🇰

ضحاک قلعہایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع "ضحاک" تاریخی قلعہ، سورمہ لی پہاڑوں کے بیچ واقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس...
02/08/2025

ضحاک قلعہ
ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع "ضحاک" تاریخی قلعہ، سورمہ لی پہاڑوں کے بیچ واقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی تاریخ اسلام سے قبل اشکانی اور ساسانی دور سلطنت میں ہوئی تھی۔ اس کی وسعت 10 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس کا ایک چارطاق کا حصہ محفوظ رہ گیا ہے۔ موسم بہار اس علاقے کی سیر کا بہترین وقت قرار دیا جاتا ہے۔

Zahhak Castle Zahhak Castle is a historical castle located in the East Azerbaijan Province of Iran, nestled in the Surma-e-Li Mountains. It is said to have been built during the pre-Islamic Parthian and Sasanian periods. It covers an area of 10 square kilometers and only one of its four towers has been preserved. Spring is considered the best time to visit this area.

عزین ہاؤس کاشان، ایران. ایک خوبصورتی سے بحال شدہ تاریخی گھر ہے، جو اپنے مستند ماحول اور خوبصورت ڈیزائن کے لیے جانا جاتا ...
02/08/2025

عزین ہاؤس کاشان، ایران.
ایک خوبصورتی سے بحال شدہ تاریخی گھر ہے، جو اپنے مستند ماحول اور خوبصورت ڈیزائن کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی تزئین و آرائش کی گئی تھی اور فی الحال اسے ایک ٹیلیئر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو اس کی تعمیراتی
توجہ اور تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Azin House is a beautifully restored historical house in Kashan, Iran, known for its authentic atmosphere and elegant design. It was renovated and is currently used as an atelier, showcasing its architectural charm and historical significance.

تہران، ایران میں ایک ہوٹل۔ اس کی تعمیر پچھلی صدیوں کے انداز سے متاثر تھی۔A hotel in Tehran,Iran.It was destined inspired...
02/08/2025

تہران، ایران میں ایک ہوٹل۔
اس کی تعمیر پچھلی صدیوں کے انداز سے متاثر تھی۔
A hotel in Tehran,Iran.
It was destined inspired by the style of previous centuries.

فندقلو جنگلایران کے شمال مغرب میں واقع صوبہ اردبیل میں "فندق لو" جنگلی علاقہ جو علاقے کے ایکو سسٹم میں اہم کردار ادا کرت...
01/08/2025

فندقلو جنگل
ایران کے شمال مغرب میں واقع صوبہ اردبیل میں "فندق لو" جنگلی علاقہ جو علاقے کے ایکو سسٹم میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے علاوہ لاتعداد سیاحوں کو بھی اپنی جانب کھینچ لاتا ہے۔

Fandiqlo Forest The "Fandiqlo" forest area in Ardabil Province, located in the northwest of Iran, plays an important role in the region's ecosystem and also attracts countless tourists.

اونٹوں کا حمام، جزیرہ قشمایرانی جزیرے قشم کے سھیلی گاؤں میں گرمی کے دنوں میں اونٹوں کو سمندری پانی سے نہلانا مقامی کمیون...
01/08/2025

اونٹوں کا حمام، جزیرہ قشم
ایرانی جزیرے قشم کے سھیلی گاؤں میں گرمی کے دنوں میں اونٹوں کو سمندری پانی سے نہلانا مقامی کمیونٹی کی قدیم روایات میں سے ایک ہے۔

Camel Bath, Qeshm Island In the coastal village of Qeshm, Iran, bathing camels in seawater is one of the ancient traditions of the local community during the hot summer days.

Address

Tehran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Iran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share