🔊 ایران کے پاس یونیسکو میں عالمی رجسٹریشن کے لیے 58 آثار قطار میں
📌 اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير ثقافت ادارہ ثقافتی ورثہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں متعدد آثار رجسٹر کرائے ہيں اور اس کے پاس مزید ۵۸ کیسز عارضی فہرست اور جانچ کے مراحل میں ہیں، جن میں سے اگر سالانہ ایک کیس رجسٹر ہوتا ہے تو آنے والی نصف صدی سے زیادہ عرصے کے لیے اس عالمی ادارے میں رجسٹریشن کے لئے ایران کے پاس ثقافتی ورثے موجود ہيں۔
🔊 مشہد اور کراچی کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز
📌 مشہد اور کراچی کے درمیان کیش ایئر نے اپنی ہفتے وار پرواز شروع کردی ہے
اسلام آباد – ارنا – کیش ایئر کا ایم ڈی 80 مسافر طیارہ، آج صبح مشہد مقدس سے 140 مسافر لے کر کراچی کے محمد علی جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا۔
https://ur.irna.ir/news/86238091/
17/08/2026
📡 ولایتی: امریکی گھرانوں کو اپنے حکام کی جوے بازی کی قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے
📌 بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے امریکی عوام کے لئے ٹرمپ حکومت کے ایران مخالف اقدامات کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔ولایتی: امریکی گھرانوں کو اپنے حکام کی جوے بازی کی قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے
حضرت مریم( سلام اللہ علیہا) کے یوم عروج کی تقریب اتوار 16 اگست کو تہران کے مریم مقدس چرچ میں منعقد ہوئی ۔ یہ تہوار جو'عید تبرک انگور' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ارمنی عیسائیوں کا ایک اہم تہوار ہے ۔ اس دن ارمنی عیسائی چرچ میں انگور لاتے ہیں اور مخصوص رسومات ادا کی جاتی ہیں جن کے بعد انگور تبرک کے عنوان سے حاضرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ارمنی عیسائیوں کے رواج کے مطابق جن لوگوں کی کوئی منت ہوتی ہے وہ اس تہوار سے دو یا تین دن پہلے سے روزہ رکھتے ہیں اور چرچ میں اس دن کی رسومات سے پہلے کچھ بھی کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when IRNA Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.