Noorul Wilayah

  • Home
  • Noorul Wilayah

Noorul Wilayah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Noorul Wilayah, News & Media Website, .

خدا کے نزدیک تین بہترین اعمال!قال رسول اللهؐ: اَحَبُّ الاَْعْمالِ اِلَى اللّهِ عَزَّ وَجَلَّ سُرُورٌ يُدْخِلُهُ مُؤْمِنٌ...
29/09/2025

خدا کے نزدیک تین بہترین اعمال!

قال رسول اللهؐ: اَحَبُّ الاَْعْمالِ اِلَى اللّهِ عَزَّ وَجَلَّ سُرُورٌ يُدْخِلُهُ مُؤْمِنٌ عَلى مُؤْمِنٍ، يَطْرُدُ عَنْهُ جُوعَهُ اَوْ يَكْشِفُ عَنْهُ كَرْبَهُ.

رسولِ خداؐ نے فرمایا:
خدا کے نزدیک بہترین اعمال تین ہیں: مؤمن کے دل کو خوش کرنا، اس کی بھوک کو ختم کرنا اور اس کے چہرے سے غم و اندوہ کو برطرف کرنا۔

بحارالانوار، جلد 74، صفحہ 312

VIA | Noorul Wilayah

لوگوں میں بہترین کون؟قال رسول اللهؐ: خَيرُ النّاسِ رَجُلٌ حَبَسَ نفْسَهُ في سبيلِ اللّهِ يُجاهِدُ أعْداءَهُ يَلتَمِسُ ال...
27/09/2025

لوگوں میں بہترین کون؟

قال رسول اللهؐ: خَيرُ النّاسِ رَجُلٌ حَبَسَ نفْسَهُ في سبيلِ اللّهِ يُجاهِدُ أعْداءَهُ يَلتَمِسُ المَوتَ، أوِ القَتلَ في مصافه.

رسولِ خداؐ نے فرمایا:
لوگوں میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے آپ کو راہ خدا میں وقف کر دے، خدا کے دشمنوں سے جہاد کرے اور میدان کارزار میں موت یا جان نثار کرنے کی خواہش کرے۔

مستدرک الوسائل، جلد 11، صفحہ 17

VIA | Noorul Wilayah

مقروض کو مہلت دینے کا عظیم ثوابقال رسول اللهؐ: مَن أنظَرَ مُعسِرا كانَ لَهُ علَى اللّهِ في كلِّ يَومٍ صَدَقةٌ بمِثلِ ما ...
25/09/2025

مقروض کو مہلت دینے کا عظیم ثواب

قال رسول اللهؐ: مَن أنظَرَ مُعسِرا كانَ لَهُ علَى اللّهِ في كلِّ يَومٍ صَدَقةٌ بمِثلِ ما لَهُ علَيهِ حتّى يَستَوفِيَ حَقَّهُ.

رسولِ خداؐ نے فرمایا:
جو شخص اپنے تنگدست مقروض کو مہلت دیتا ہے، خداوند ہر دن کے بدلے اتنی ہی رقم کے برابر اس کے نامۂ اعمال میں صدقہ لکھتا ہے، جب تک کہ وہ اپنا قرض واپس نہ لے لے۔

بحار الانوار، جلد 103، صفحہ 151

VIA | Noorul Wilayah

ہماری دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں؟قال الإمام الصادقؑ: اِذا ارادَ اَحدُكُم أَن یُستجابَ لَهُ فَلیُطَیّبْ كَسْبَهُ وَ لِیَ...
22/09/2025

ہماری دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں؟

قال الإمام الصادقؑ: اِذا ارادَ اَحدُكُم أَن یُستجابَ لَهُ فَلیُطَیّبْ كَسْبَهُ وَ لِیَخْرُجْ مِن مَظالِمِ الناس...

امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
اگر کسی کی دعا قبول نہیں ہو رہی ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی درآمد کو حلال اور پاک کرے اور لوگوں کے حقوق کو ادا کرے...

بحار الانوار، جلد 93، صفحہ 321

VIA | Noorul Wilayah

آئمہؑ کی نگاہ میں چور کون؟قال الإمام الصادقؑ: السُّرّاقُ ثلاثةٌ : مانعُ الزَّكاةِ ، و مُستَحِلُّ مُهُورِ النِّساءِ ، و ك...
20/09/2025

آئمہؑ کی نگاہ میں چور کون؟

قال الإمام الصادقؑ: السُّرّاقُ ثلاثةٌ : مانعُ الزَّكاةِ ، و مُستَحِلُّ مُهُورِ النِّساءِ ، و كذلكَ مَنِ استَدانَ و لَم يَنوِ قَضاءَهُ.

امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
چوروں کی تین اقسام ہیں: ایک وہ جو زکوٰۃ (اور مالی واجبات) ادا نہیں کرتا؛ دوسرا وہ جو عورتوں کے مہر کو اپنے لیے حلال سمجھتا ہے اور تیسرا وہ جو قرض لیتا ہے، لیکن اسے واپس کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

بحار الانوار، جلد 96، صفحہ 12

VIA | Noorul Wilayah

امام وقت کی ہمارے اوپرنگاہیں!قال الإمام المهدىؑ: إنّا غَيْرُ مُهْمِلينَ لِمُراعاتِكُمْ، وَلا ناسِينَ لِذِكْرِكُمْ، وَلَو...
18/09/2025

امام وقت کی ہمارے اوپرنگاہیں!

قال الإمام المهدىؑ: إنّا غَيْرُ مُهْمِلينَ لِمُراعاتِكُمْ، وَلا ناسِينَ لِذِكْرِكُمْ، وَلَوْلا ذلِك لَنَزَلَ بِكُمُ الْلأواءُ وَاصْطَلَمَكُمُ الأعْداءُ، فَاتَّقُوا اللّهَ جَلَّ جَلالُهُ.

حضرت امام مہدیؑ نے فرمایا:
بے شک ہم تمہارے متعلق کوتاہی نہیں کرتے اور نہ تمہیں فراموش کیے ہوئے ہیں؛ اگر ایسا نہ ہوتا تو تم پر سختیاں نازل ہوتیں اور تمہارے دشمن تمہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکتے۔ پس اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، جو بڑی عظمت والا ہے۔

بحار الانوار، جلد 53، صفحہ 175

VIA | Noorul Wilayah

قیامت میں سب سے عظیم عمل!قال رسول اللهؐ: ما مِن شيءٍ أثقَلُ في الميزانِ مِن حُسنِ الخلق.پیغمبرِ اسلامؐ نے فرمایا:انسان ک...
15/09/2025

قیامت میں سب سے عظیم عمل!

قال رسول اللهؐ: ما مِن شيءٍ أثقَلُ في الميزانِ مِن حُسنِ الخلق.

پیغمبرِ اسلامؐ نے فرمایا:
انسان کے (نامہ) اعمال میں خوش اخلاقی سے وزنی عمل کوئی نہیں۔

عیون أخبار الرضا، جلد 2، صفحہ 37، حدیث 98

VAI | Noorul Wilayah

13/09/2025

[ٹاک شو] نور الولایہ ٹی وی - ہفتہ وحدت | تبلیغ رسالت میں خواتین کا کردار

میزبان: محترمہ فاطمہ زہرا
مہمان: محترمہ بتول فاطمہ

اس پروگرام کے اہم مطالب:
● تبلیغ رسالت میں خواتین نے کیا کردار ادا کیا؟
● پیغمبر (ص) کی مددگار خواتین کے کردار پر روشنی ڈالیں؟
●آج کے دور میں پیامبر (ص)کی مددگار خواتین ہمارے لئے کس طرح نمونہ عمل ہیں؟

VIA | Noorul Wilayah

مؤمنین میں سب سے افضل کون؟قال رسول اللهؐ: أكمَلُ المؤمنينَ إيمانا أحْسَنُهُم خُلقا.پیغمبرِ اکرمؐ نے فرمایا:مؤمنین میں ای...
13/09/2025

مؤمنین میں سب سے افضل کون؟

قال رسول اللهؐ: أكمَلُ المؤمنينَ إيمانا أحْسَنُهُم خُلقا.

پیغمبرِ اکرمؐ نے فرمایا:
مؤمنین میں ایمان کے اعتبار سے کامل‌ ترین وہ ہے جو ان میں سب سے زیادہ خوش اخلاق ہو۔

امالی شیخ طوسی، صفحہ 140، حدیث 227

VIA | Noorul Wilayah

11/09/2025

[ٹاک شو] نور الولایہ ٹی وی - ہفتہ وحدت | سیرت رسول اکرم (ص)

میزبان: ساجد عباس
مہمان: مولانا سید عباس حسینی

اس پروگرام کے اہم مطالب:
● سیرت کی اہمیت کیا ہے اور انسانی زندگی میں اس کی کیا ضرورت ہے؟
● رسول اکرم (ص) کی انفرادی اورفردی سیرت کیا ہے ؟
● رسول اکرم (ص) کی اجتماعی و معاشرتی سیرت کیا ہے؟

VIA | Noorul Wilayah

نیکیوں کا حکم نہ دینے والا مردہ ہے!قال الاميرالمؤمنينؑ: مَن تَرَكَ إنكارَ الْمُنكَر بِقَلبِهِ ويَدِهِ ولِسانِهِ فَهُوَ م...
11/09/2025

نیکیوں کا حکم نہ دینے والا مردہ ہے!

قال الاميرالمؤمنينؑ: مَن تَرَكَ إنكارَ الْمُنكَر بِقَلبِهِ ويَدِهِ ولِسانِهِ فَهُوَ مَيِّتٌ بَينَ الْأحياءِ.

حضرت علیؑ نے فرمایا:
جو شخص اپنے دل، زبان اور عمل سے برائی کے انکار (فریضۂ نہی عن المنکر) کو چھوڑ دے تو وہ زندہ ہوتے ہوئے بھی مُردہ ہے۔

تہذیب الأحكام، جلد 6، صفحہ181

VIA | Noorul Wilayah

10/09/2025

[ٹاک شو] نور الولایہ ٹی وی - ہفتہ وحدت | سیرت امام صادقؑ

میزبان: ساجد عباس
مہمان: مولانا غلام جعفر

اس پروگرام کے اہم مطالب:
● امام صادقؑ نے کن اموی اور عباسی بادشاہ کے دور میں زندگی گزاری؟
● امام صادقؑ کے بارے میں اہل سنت کے فقہی آئمہ کیا فرماتے ہیں؟
● امام صادقؑ نے امتِ مسلمہ کو شعور دینے کے لیے کونسے اقدامات کیے ؟

VIA | Noorul Wilayah

Address


Telephone

+989026040823

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noorul Wilayah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share