08/10/2025
منکیرہ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں خاتون کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا بچے کی پیدائش
منکیرہ ۔منکیرہ میں واقع بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سنٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون امدادی رقم وصول کرنے کے لیے آئی لیکن سنٹر میں طویل انتظار اور شدید رش کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی خاتون کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس نے بچے کو جنم دیا۔
ذرائع کے مطابق سنٹر انچارج اُس وقت ڈیوائسز والوں سے روزانہ کے حساب کتاب کے چکروں میں مشغول تھا اور اسے خاتون کی حالت زار کا کوئی علم ہی نہ ہو سکا۔ انتظامی غفلت کا حال دیکھیں
عینی شاہدین کے مطابق سنٹر پر شدید ہجوم تھا اور عملے کی جانب سے کوئی فوری طبی امداد فراہم نہیں کی گئی خاتون کو موجود خواتین اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا۔ حیران کن طور پرسنٹر انچارج کو واقعے کی کوئی اطلاع نہ تھی جو کہ انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ BISP سنٹرز پر خواتین کے لیے بنیادی طبی سہولیات، پانی، سایہ دار جگہ اور مناسب بیٹھنے کا انتظام کیا جائے۔ حاملہ خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے الگ قطاریں اور ترجیحی سہولت ہونی چاہیے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔