20/12/2025
اللہ کی مدد ہمیشہ ایسی نہیں ہوتی کہ آپ کے سامنے کھڑا بڑا سا پہاڑ اچانک راستے سے ہٹ جائے اللہ کی مدد بعض اوقات ایسی ہوتی ہے کہ پہاڑ آپ کے سامنے ہی کھڑا رہتا ہے مگر آپ کو پہاڑ چڑھنے کی طاقت دے دی جاتی ہے۔
اللہ کی مدد ہمیشہ ایسی نہیں ہوتی کہ آپ کی مشکل سرے سے ختم ہو جائے اللہ کی مدد بعض اوقات ایسی بھی ہوتی ہے کہ مشکل وہیں کی وہیں رہتی ہے مگر آپ کو اتنا مضبوط بنا دیا جاتا ہے کہ آپ کو مشکل محسوس ہی نہیں ہوتی آپ کو صبر عطا کر دیا جاتا ہے۔