09/08/2025
یہ دنیا خون کی پیاسی نہ ہوتی
کچھ تو ضرور ہونا چاہیئے تھا
جو خواب ہم نے آزادی میں دیکھا
وہ بھی منظور ہونا چاہیئے تھا
عدالت میں سچ کو جگہ ملتی
کوئی منصور ہونا چاہیئے تھا
رشوت کے بازار ٹھنڈے پڑ جاتے
عدل مشہور ہونا چاہیئے تھا
ظلمت کے اندھیروں میں بھی کبھی
توقیر چراغ بھرپور ہونا چاہیئے تھا
جو روٹی سب کے ہاتھ میں آتی
وہ دست بھر دور ہونا چاہیئے تھا
توقیر بیگ