P T I Italy Venice

P T I Italy Venice Welcome P T I workers and Lovers

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور اپنے وکلاء کے ساتھ گفتگو:- 29 اکتوبر 2024‏”واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں جس نے ب...
29/10/2024

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور اپنے وکلاء کے ساتھ گفتگو:
- 29 اکتوبر 2024

‏”واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں جس نے بھی چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے اس نے آئینِ پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے۔

‏مجھے جِس طرح پنجرے میں بند رکھ کر ذہنی اذیت دی گئی یہ بُہت ہی نیچ اور افسوسناک حرکت ہے، جانوروں سے بدتر سلوک کیا گیا،سیل کی بجلی پانچ دن تک بند رکھی گئی، سیل میں گُھپ اندھیرا رکھا گیا، 10 دن تک سیل سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، کئی ہفتے تک میرے ڈاکٹرز، فیملی اور وکلا کو ملنے پر پابندی لگائی گئی، یہ سختیاں اور ٹارچر کرکے مجھے توڑنا چاہتے ہیں مگر میں اِس ظلم کے باوجود پاکستانی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ڈٹا رہوں گا۔

‏نواز شریف کو پاکستان کے مستقبل اور پاکستانیوں کے مفاد اور بہتری سے کوئی سروکار نہیں، کیونکہ اِسکے پیسے ، جائیداد سب باہِر ہے، یہ پاکستان میں صرف اور صرف لوٹ مار کے لئے ہی آتے ہیں اور پھر اپنے وطن واپس لوٹ جاتے ہیں، جب یہ وزیراعظم تھا تو 22 دفعہ برطانیہ گیا تھا اب تو ویسے بھی یہ بارہواں کھلاڑی ہے، اس لئے اپنے وطن واپس سدھار گیا ہے۔

‏انتظار پنجوتھہ کے اغوا پر شدید تشویش ہے، یہ جبری گمشدگی میری ذات سے مخاصمت کا شاخسانہ ہے، مُلک میں مکمل لاقانونیت کا راج ہے، میرے فوکل پرسن کے اغوا کو 21 دن ہو گئے، اُسکا قصور کیا ہے؟ افسوس ہے کہ عدالتیں بھی خاموش ہیں۔”

‏“میرے پاکستانیو، احتجاج آپ کا جمہوری اور آئینی حق ہے!‏آزادی کبھی بھی پلیٹ پر رکھ کر کوئی نہیں دیتا، آزادی کے لیے جدوجہد...
14/10/2024

‏“میرے پاکستانیو، احتجاج آپ کا جمہوری اور آئینی حق ہے!

‏آزادی کبھی بھی پلیٹ پر رکھ کر کوئی نہیں دیتا، آزادی کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے!”

‏- عمران خان

09/10/2024

پشتون تحفظ مومنٹ کے امن جرگہ پر حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں !!

پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے !!
ریاست ہوش کے ناخن لیں !!

پاکستان میں عدلیہ کی آزادی، آئین کے تحفظ، جمہوریت کی بقا اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے 2 اکتوبر، بروز بدھ میانوالی، فی...
01/10/2024

پاکستان میں عدلیہ کی آزادی، آئین کے تحفظ، جمہوریت کی بقا اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے 2 اکتوبر، بروز بدھ میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں پاکستانی پُرامن احتجاج کریں گے!

‏اس بیکری نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے 🕺
26/09/2024

‏اس بیکری نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے 🕺

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام؛۱- قابض مافیا اور اس کے ہینڈلرز ملکی مفاد سے قطع نظر صرف اپنی ...
15/09/2024

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام؛

۱-
قابض مافیا اور اس کے ہینڈلرز ملکی مفاد سے قطع نظر صرف اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عدلیہ کی آزادی پر حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ملک میں تمام اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایک سپریم کورٹ بچا ہے جوقوم کی آخری امید اور سہارا ہے۔ قوم کی اس آخری امید کو آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایک مرتبہ پھر من پسند شخص کو ایکسٹینشن دینے کے لیے پورے ادارے اور ملک کے نظام کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی فراڈ کی شفاف تحقیقات سے بچ نکلنے کے لیے نئی آئینی ترامیم کی ذریعے قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کی کوشش کی جا رہی۔ ۲۰ سے کم سیٹیں جیتنے والی نون لیگ عدلیہ پر بالکل اسی طرز کا حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس طرح مسلم لیگ ن کی حکومت نے 1997 میں ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا۔ فرق صرف یہ ہے کہ اب کی بار حملہ عدلیہ کے اختیارات سلب کرکے کیا جا رہا ہے۔

لیکن میں آج ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پوری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے۔ عوامی مینڈیٹ سے عاری فارم 47 کی حکومت نے اگر آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو اپنے تابع کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم جانتی ہے کہ عدلیہ کی حفاظت کیسے کرنی ہے۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ہم کسی صورت اس کو قبول نہیں کریں گے ۔ آئینی عدالت کا جو شوشہ انہوں نے چھوڑا ہے اس پر میں یہ واضح کر دوں کہ پاکستان تحریک انصاف ہر صورت ملک کی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ ہم ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیں گے۔

۲-
مجھ پر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی ٹویٹ کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے تو ساتھ میں ان کو چاہیے کہ یہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بھی قوم کو پڑھ کر سنا دیں۔اگر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پر عمل کر لیا جاتا تو پاکستان میں کبھی مارشل لا نہ لگتا۔ اس وقت بھی ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست نہیں بلکہ کٹھ پتلیوں کی طرح چند اشخاص کے اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی جا رہی ہے۔

یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں۔سپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا ہے۔آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ سے آج تک کسی کو نہیں اٹھایا گیا۔ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچا لیا۔شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا ثابت شدہ کیس تھا۔منی لانڈرنگ کے کیس کے علاوہ شہباز شریف ، نواز شریف اور اسحاق ڈار پر تمام کیسز پرانے تھے۔ ہمارے دور میں رانا ثنا اللہ پر اے این ایف نے کیس بنایا تھا۔ ہمیں کیا پتہ تھا کہ رانا ثنا اللہ سے منشیات پکڑی گئی ہے ۔ اے این ایف کا سربراہ میجر جنرل تھا۔میں نے اے این ایف کے سربراہ کو بلایا اور اس سے پوچھا تھا۔ اس نے آ کر کابینہ کو بریفنگ دی تھی اور رانا ثنا اللہ کے کیس سے متعلق ثبوت پیش کیے تھے ۔ انھوں نے ہی ہمیں بتایا تھا کہ رانا ثنا اللہ سے منشیات پکڑی گئی ہے ۔ ہم سے پہلے کسی میں جرات نہیں تھی کہ ان کو بلا کر کابینہ کے سامنے اپنے ہی مخالفین کے بارے میں یہ سوال پوچھا جائے کہ آپ نے ان پر منشیات کا یہ کیس کیوں بنایا۔۔صحافی مطیع اللہ جان کو جب اٹھایا گیا تھا تو اس کو میں نے چھڑوایا۔

۳-
جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ اجازت ملے یا نہ ملے، 21 ستمبر کو ہم ہر صورت لاہور میں جلسہ کریں گے۔ اسلام آباد میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر اسکے باوجود لوگ نکلے۔ پنجاب کیا پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے جو ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ہم پارٹی کو سٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ میں اپنی قوم اور پارٹی کو کہہ رہا ہوں کہ تیاری کریں۔ جو بھی ہوگا اس کا ذمہ دار موجودہ رجیم ہو گا۔

جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔میں جیل میں سوا سال سے ناحق قید ہوں کیا یہ کوئی قربانی نہیں؟ میں لا اله الا الله پر یقین رکھتا ہوں۔ میں جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہوں لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔ قوم سے بھی کہتا ہوں کہ ان کی غلامی ہرگز قبول نہیں کرنی۔

06/09/2024
بانی تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۱-اپنی قوم کو ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ وزیر آباد اور...
26/08/2024

بانی تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام

۱-
اپنی قوم کو ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس واقعات میں مجھے قتل کرنے کی دو مرتبہ کوشش کی گئی تھی۔ وزیر آباد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آئی ایس آئی نے چوری کی، جہاں مجھ پر حملہ ہوا، وہاں کا کنٹرول رات کو آئی ایس آئی نے سنبھال لیا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ بوکھلا کر انہوں نے جیل میں سختی بڑھا دی ہے۔ میرے ساتھ تعینات عملہ، جو چیک کرتا تھا کہ کھانے میں زہر تو نہیں، کو چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا ہے۔ مجھے جس سیل میں رکھا ہے وہ اوون کی طرح گرم ہے، اس لیے پسینہ آتا ہے مگر ان تکالیف کے باوجود میں کوئی ریلیف نہیں چاہتا۔ جیل کے مجھ سے متعلقہ تمام انتظامی امور آئی آیس آئی کنٹرول کرتی ہے۔ دوبارہ کہہ رہا ہوں مجھے کچھ ہوا تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ذمہ دار ہوں گے۔
بشری بیگم کے کمرے میں بھی چوہے ہیں، جب نماز پڑھتی ہے تو چوہے گرتے ہیں، 3 مہینے سے چوہوں کے بارے میں شکایت کررہی ہے، اب عدالت کو آگاہ کیا ہے۔

۲- جلسہ ملتوی کرنے کی وجہ پہلے ہی بیان کر چکا ہوں۔ اس کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ساری حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے، میں تو ان کی خبر تک نہیں پڑھتا۔ میرا اسٹیبلیشمینٹ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر ان سے بات ہوگی تو صرف ملک اور آئین کے لیے ہوگی۔

۳- جیسے اسرائیل، فلسطین کو کہہ رہا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بھول جائیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ میں فراڈ الیکشن کو بھول جاؤں! امن وامان انصاف سے آتا ہے، مشرقی پاکستان والے انصاف مانگ رہے تھے، ہمارے خلاف نہیں تھے، آپ جس قومی مفاہمت کی بات کررہے ہیں اس سے قبل انصاف تو کریں، صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوسکتی ہیں انسان نہیں۔ بنگلہ دیش میں کیا ہوا، آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیف سب وزیراعظم کے تھے، مگر عوام نکلی تو اپنا حق حاصل کرلیا۔ یورپ کو یکھیں اس نے کتنے فوجی آپریشن کیے۔ آپ جو مرضی کرلیں، 8 فروری کو آپ کا بیانیہ قوم نے مسترد کردیا۔ لوگ آرمی سے پیار کرتے ہیں، کیونکہ وہ ہمیں تحفظ دیتے ہیں۔ 8 فروری کے الیکشن سے قبل، 9 مئی کی آڑ میں عوام پر فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، اس آپریشن میں ہم پر تشدد کیا گیا، ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گی، لیکن عوام نے اپنی رائے کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ہر بیانیے کو مسترد کیا۔

۴-
دوسری جانب فارم 47 کی حکومت مسلط کردی، جنہیں اداروں میں اصلاحات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے صرف قرض لئے، جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ تمام اثاثے بیرون ملک ہونے کے باعث، انہیں پاکستان کی ترقی یا تنزلی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پروفیشنلز ملک چھوڑ کر جارہے ہیں جس سے بیروزگاری اور مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے۔ شوکت خانم کے CEO نے بتایا کہ پروفیشنلز کے باہر جانے سے ادارہ چلانے میں مشکل ہورہی ہے۔ منصوبہ بندی اور اصلاحات صرف مینڈیٹ والی حکومت کرسکتی ہے۔ اگر عوام تنقید کرے تو یہ ڈیجیٹل دہشتگرد بنا دیتے ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بند ہوئی تو عوام نے احتجاج کیا انہیں یہ تنقید برداشت نہیں، اب عوام اپنی مشکلات کی شکایت نہ کرے، ان سب مسائل کا ذمہ دار بھی قوم ایک خاص ادارے کو سمجھتی ہے۔ مجھے ملک کی فکر ہے میرا جینا مرنا پاکستان ہے ، میرا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں، میں زرداری نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں کرسکتا، میری اپیل ہے کہ فوج ہم سب کی ہے ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے، جو ہو رہا ہے یہ خودکشی ہے۔

۵-
محسن نقوی نے دبئی میں بیوی کے نام پر پانچ ملین ڈالر کی مالیت کی جائیداد بنا رکھی ہے۔ یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا، کیا قابلیت ہے اسکی؟ کرکٹ تباہ کرچکا ہے، ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں۔ پنجاب پولیس کو تحریک انصاف کے پیچھے لگا دیا ہے، جس سے چور اور ڈکیت اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ وہ اب پولیس کو ہی شہید اور اغوا کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ سفارشی محسن نقوی 2008 کا نیب زدہ ہے۔
کرکٹ واحد کھیل ہے جسے پوری قوم ٹی وی پر بڑی دلچسپی سے دیکھتی ہے، طاقتوروں نے اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے، ایک سفارشی کو لا کر کرکٹ بھی تباہ کردی۔ پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ ورلڈ کپ میں پہلی چار اور T 20 کی 8 ٹیموں میں تک میں جگہ نہ بنا سکے۔ اور پھر کل بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ میں بری طرح شکست کھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ اڑھائی سال قبل اسی ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اڑھائی سال میں ایسا کیا ہوا کہ اتنی تنزلی کا شکار ہوچکی ہے کہ گے آج بنگلہ دیش سے بھی دس وکٹوں سے ہار گئے، اس سب کیوجہ سے سارا نزلہ ایک ادارے پر گر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے  پیغام ۱- کل ختم نبوت کے حساس معاملے کے حوالے سے دینی جماعتوں کے اسلام آباد میں...
24/08/2024

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام

۱- کل ختم نبوت کے حساس معاملے کے حوالے سے دینی جماعتوں کے اسلام آباد میں احتجاج کا امکان تھا، جس کے نتیجے میں تصادم کا خدشہ تھا اسی لیے اسلام آباد میں اپنا جلسہ ملتوی کیا۔ اگر گزشتہ روز جلسہ کرتے تو سازشیوں کی جانب سے ایک اور 9 مئی ہونے کا خدشہ تھا جبکہ یہ سامنے ہے کہ ابھی تک پہلے والے نو مئی کی جوڈیشل انکوائری بھی نہیں کروائی گئی۔ ساری پارٹی بالخصوص ورکرز کو جلسہ ملتوی ہونے کا رنج اور غصہ ہے۔ میں بھی سمجھتا ہوں کہ یہ جلسہ ہونا چاہیے تھا، لیکن معاملے کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جسے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی۔ میں نے اسلام آباد کا جلسہ آخری مرتبہ ملتوی کیا ہے۔ 8 ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ اب جو مرضی ہو جائے ہر ضلعے میں جلسہ کریں گے۔

۲-
نواز شریف کا بیک پیک لندن کے لیے تیار ہے، صرف ضروری سامان اٹھانا ہے۔ میں نے کسی فارم 47 کی حکومت سے کوئی بات چیت کی، نہ کروں گا۔ جب بھی ان کو خدشہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہوئی ہے ان کو فوری طور پر 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن یاد آ جاتا ہے۔ یہ سب چیف جسٹس فائز عیسی کی ایکسٹینشن کے لیے ہو رہا ہے۔ اس وقت انکی دو گیمز جاری ہیں: اگر یہ فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ دے سکے تو پھر سینیارٹی پر اثر انداز ہو کر اندر سے اپنا بندہ لائیں گے۔ یہ دونوں صورتیں نا قابل قبول ہیں۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

۳-
میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، میں نے زیرو سے پارٹی شروع کی اور 28 سال سے آئین کے اندر رہ کر جدوجہد کر رہا ہوں۔ الحمدللہ عوام میں اس قدر مقبولیت ہے کہ مجھے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں! میری پارٹی کو آٹھ فروری کو 180 سے زیادہ سیٹیں ملیں۔

فیض حمید کا ٹرائل، ملٹری کے کسی اندرونی معاملہ کیوجہ سے ہے تو اپنے ملٹری قوانین کے تحت جو چاہے کریں مگر ۹ مئی کو فیض حمید سے مل کر سازش کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ اور اس سے بھی مضحکہ خیز یہ امر ہے کہ یہ ٹرائل بھی اوپن نہیں کیا جا رہا۔ اگر 9 مئی میں فیض ملوث تھا تو اس کا اوپن ٹرائل ہو کیونکہ نہ یہ ملٹری کا اندرونی معاملہ ہے نہ ہی خفیہ انٹرنیشنل معاملہ ہے۔ ⁠

۹ مئی کا الزام ہم پر لگا ہوا اور ہم ہی یہ چاہ رہے ہیں کہ اس کا اوپن ٹرائل ہو اور اس پر میری پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جسے فائز عیسی دبا کر بیٹھا ہوا ہے۔ اگر کمیشن بن جائے اور دو چیزوں کا تعین ہو جائے کہ مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اغوا کا حکم کس نے دیا تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو کس نے چرایا تھا تو ۹ مئی کا معاملہ فوری حل جائے گا۔

اگر حمود الرحمن رپورٹ پر عمل ہوجاتا تو ملک میں 3 مارشل لاء نہ لگتے اور نہ ہی آج غیر اعلانیہ جزوی مارشل لاء نافذ ہوتا بلکہ آج ملک میں جمہوریت ہوتی۔

۴- رجیم چینج کے بعد ہماری پارٹی کے لوگوں کو پیغام دیا گیا کہ ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹا دیں گے، اسی لئے چند لوگ ان کے ساتھ چلے گئے اور تحریک انصاف کے خلاف پریس کانفرنس کی۔ میں لا الہ الا اللہ کا ماننے والا ہوں۔ کامل یقین ہے کہ عزت اور ذلت اللہ دیتا ہے اور آج بھی میں اس آزمائش پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اور صبر سے کام لیتا ہوں، کیونکہ اس آزمائش کو اللہ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ جب آپ مشکل میں ہوتے ہیں تو یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہوتا ہے، اللہ نے قران میں صبر کا درس دیا ہے، اللہ فرماتا ہے کہ مشکل وقت، آپ کی آزمائش ہے اور مجھے پتہ ہے کہ میں اللہ کی مرضی سے جیل میں ہوں کیونکہ اللہ نے یہ میرے لئے ایسے ہی لکھا ہوا تھا۔ اس کامل ایمان کا تقاضا ہے کہ نہ میں گھبرایا ہوں نہ میری قوم گھبرائے۔ ہم اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری و ساری رکھیں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔ اب پوری قوم ۸ ستمبر کے جلسے کی تیاری کرے اور اسے کامیاب بنائے۔

ناحق قید کا ایک سال!
04/08/2024

ناحق قید کا ایک سال!

😞
03/08/2024

😞

Indirizzo

Venice

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando P T I Italy Venice pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Condividi

Digitare