25/07/2026
صحافی عمردراز گوندل نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہاہے کہ تجربہ کار حکومت کے تجربے جاری ! اپنے کسانوں کا بھٹہ بٹھایا گندم خریداری نہیں کی کہ ڈی ریگولیٹ کر رہے ہیں ۔ کسان کا منافع تو دور اسکا فصل پر اپنی جیب سے کیا خرچ بھی پورا واپس نہیں آیا جس پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے ۔ ڈھول پیٹے گئے کہ گردشی قرضہ اور قومی خزانے پر بوجھ ختم کردیا ہے گندم سیزن ختم ہوئے ابھی چار مہینے نہیں ہوئے تو ماشااللہ اب اسی قومی خزانے سے خرچ کرکے کسی اور ملک کے کسان کی گندم خریدی جائے گی تاکہ انکے ہاں تو خوشحالی ہو ۔ ڈالرز میں بین الاقوامی منڈی سے کروڑوں ڈالرز میں گندم خریدی جائے گی کیونکہ زرمبادلہ زخائر جو وافر ہیں الحمداللہ تجربہ سر چڑھ کر بول رہا ہے !