دین و دنیا

دین و دنیا only Islamic post

18/08/2025

بونیر اور سوات کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھے کیے جارہے ہیں

دیتے وقت یہ ضرور دیکھئیے کہ آپ کی امانت کسی ایسے ہاتھ میں جائے جو اسے صحیح طریقے سے آگے پہنچائے 🔊

18/08/2025

سوات کے لوگ پہاڑوں جتنے مضبوط ہیں، مگر آج ان کے دکھ پہاڑوں سے بھی بھاری ہیں

آئیے ان کا سہارا بنیں، کیونکہ سوات کا دکھ … پورے پاکستان
کا دکھ ہے 😰💔

18/08/2025

یاد رکھو! سیلاب میں ملنے والا سامان مالِ غنیمت نہیں… یہ مظلوم متاثرین کی امانت ہے، اور شریعت تمہیں پابند کرتی ہے کہ ایک سال تک اس کو اصل مالک تک پہنچاؤ

18/08/2025

*سیلاب میں پکڑے ہوئے سامان کا حکم*

سیلاب میں بہنے والی اشیاء اٹھانے کے بعد اس کو مالک تک پہنچانے کی کوشش کرنا ضروری ہے اوراس کی تشہیر کرنا ضروری ہے، جس جگہ سے وہ چیزملی ہے وہاں بھی اعلان کرایا جائے اور اجتماع کے مواقع پر بھی اعلان کرایا جائے، جہاں جہاں مالک کے ملنے کا احتمال ہو یہاں تک کہ غالب گمان ہوجائے کہ اب مالک کے ملنے کی امید نہیں ہے تو ایسی صورت میں مالک کی طرف سے غریبوں کو صدقہ کردیا جائے اور اگر اٹھانے والا خود غریب ہو تو و ہ بھی استعمال کرسکتا ہے۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند

18/08/2025

ایک آدمی ایک دانشمند کے پاس اپنی پریشانی لے کر گیا اور کہا:

"اے دانشمند، میں اپنی بیوی، چھ بچوں، ماں اور ساس کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتا ہوں، میں کیا کروں؟"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک گدھا خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"

آدمی دو دن بعد واپس آیا اور کہا:
"اے دانشمند، صورتحال اور خراب ہوگئی ہے۔"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک بھیڑ خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"

آدمی واپس آیا اور اس کا چہرہ زرد تھا، اس نے کہا:
"صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک مرغی خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"

آدمی واپس آیا اور خودکشی کے قریب تھا...

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور گدھا بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"

آدمی واپس آیا اور کہا:
"صورتحال تھوڑی بہتر ہوگئی ہے۔"

پھر دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور بھیڑ بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"

آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب سب ٹھیک ہے۔"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور مرغی بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"

آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب میں بہترین حال میں ہوں، دل سے شکریہ!"

اس طرح دنیا کے سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاتا ہے...
وہ آپ کو نئی مشکلات پیدا کرکے اصل مسئلے کو بھولنے پر مجبور کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنے مسائل پر اللہ کا شکر ادا کریں اور ان کے احسان مند رہیں۔۔۔۔

18/08/2025

ہم بضد ہیں کہ دریا کے کناروں اور اس کی حدود میں عمارتیں کھڑی کریں گے،
اور دریا بضد ہے کہ کبھی جلد تو کبھی دیر سے اپنی حدود کو واپس لے کر ہی رہوں گا۔
نتیجہ ہمیشہ دریا کی جیت ہی نکلتی ہے، ہم بار بار یہ منظر دیکھتے بھی ہیں، مگر پھر بھی سبق نہیں سیکھتے۔
دریا اور سیلاب ہمارے مال اور جانوں کو زبردستی نہیں بہا لے جاتے،بلکہ ہم خود اپنی ضد اور غفلت سے دریا کی حدود میں اتر کر اپنی جانیں اور اموال اس کے سپرد کر دیتے ہیں۔

18/08/2025

🌧️ مختلف علاقوں ایک بار پھر بارشیں جاری
🔔 دریاوں اور ندیوں کے کنارے سے دور رہے، حفاظتی اقدامات اٹھائیں اور خود کو محفوظ رکھیں۔

18/08/2025

اسلام و علیکم

ہجری کیلنڈربرائے سال 1447ھنوٹ : شرعی لحاظ سے اصل مدار چاند کر نظر آنے پر ہے یہ حسابی کیلنڈر اپنے مشاہدات اور مختلف عالمی...
28/06/2025

ہجری کیلنڈر
برائے سال 1447ھ

نوٹ : شرعی لحاظ سے اصل مدار چاند کر نظر آنے پر ہے یہ حسابی کیلنڈر اپنے مشاہدات اور مختلف عالمی معیارات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے ۔۔

بشکریہ : شعبہ فلکیات ، جامعۃ الرشید، کراچی

28/06/2025

عالمی شوری کے ساتھی اور کوئٹہ کے امیر ڈاکٹر روح الله صاحب کوئٹہ والے انتقال کرگئے
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

05/06/2025

住所

Minato, Tokyo

ウェブサイト

アラート

دین و دنیاがニュースとプロモを投稿した時に最初に知って当社にメールを送信する最初の人になりましょう。あなたのメールアドレスはその他の目的には使用されず、いつでもサブスクリプションを解除することができます。

事業に問い合わせをする

دین و دنیاにメッセージを送信:

共有する