Tableegh islam

Tableegh islam Tableegh islam, Minatoの連絡先情報、マップ、方向、お問い合わせフォーム、営業時間、サービス、評価、写真、動画、お知らせ。

دورہ کراچی  شیخ صاحب دامت برکاتہم العالیہ بیانات کی ترتیب برائے کراچی ۔۔1۔۔۔. بروز منگل 01 ستمبر۔۔ بعد نماز عصر  مقام جا...
30/08/2026

دورہ کراچی
شیخ صاحب دامت برکاتہم العالیہ
بیانات کی ترتیب برائے کراچی ۔۔
1۔۔۔. بروز منگل 01 ستمبر۔۔ بعد نماز عصر
مقام جامع مسجد سبحانیہ جمشید روڈ کراچی

2. بروز بدھ 02 ستمبر
وقت۔۔۔ بعد نماز مغرب
مقام مسجد شفیق الرحمن سائمہ الیٹ ولا نزد مین میڈیکل سکیم 33 کراچی

3 بروز جمعرات 3ستمبر
وقت بعد نماز عشاء
مقام مرکزی خانقاہ امدادیہ حسنیہ بہار کالونی مرزا آدم خان روڈ لیاری کراچی

Makkah view 🕋A Rare Astronomical Eventat 6:09 AM, Jupiter will align directly above the Holy Kaaba  and you can see it w...
19/08/2026

Makkah view 🕋
A Rare Astronomical Event
at 6:09 AM, Jupiter will align directly above the Holy Kaaba and you can see it with the naked eye.
— Jeddah Astronomy

19/08/2026

*زنــدگــی تــیــرے فــیــصــلــے بــہــت ســخــت نــکــلــے۔*🥀🥺❤️‍🩹
> *Waji* ✨🖤

میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اب کسی سے الجھنا نہیں ہے  میں اکثر ہی اپنے کانوں سے اپنی برائیاں اور چغلیاں سنتا ہوں لیکن خاموش...
19/08/2026

میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اب کسی سے الجھنا نہیں ہے میں اکثر ہی اپنے کانوں سے اپنی برائیاں اور چغلیاں سنتا ہوں لیکن خاموش ہوکر چپ چاپ چلا جاتا ہوں ۔
پھر وہی انسان جب مجھ سے میرے ساتھ مخلص ہونے کا دعویٰ کر رہا ہوتا ہے تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ کیسے لوگ اپنے چہرے پہ منافقت کا لبادہ اوڑھے ہمیں پاگل سمجھ رہے ہوتے ہیں ؟؟؟
خیر جانے دیتے ہیں ۔ بس مجھے اتنا علم ہے کہ میں نے کسی کے بارے میں غلط نہیں کہنا ۔۔۔۔ مجھے بدلہ نہیں لینا ۔۔۔۔۔ بس میں اپنا دماغی سکون چاہتا ہوں

میں برا ہوں مانتا ہوں لیکن ان اچھے لوگوں کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا جو کسی کی تکالیف بڑھانے کا سبب بنتے ہیں ۔
اگر میں کسی کا اچھا نہیں کرسکتا تو اس کا برا بھی نہیں چاہتا

بس اتنا چاہتا ہوں کہ جو سکون ہم اپنے لیئے تلاش کر رہے ہیں وہ دوسرے کو بھی دیں
اور اگر گہرائی سے سوچوں تو اس سب میں مجھے اپنے رب کی ایک عظیم حکمت نظر آتی ہے۔

اللہ تعالیٰ جب اپنے بندے کو کسی بڑے روحانی اور ذہنی نقصان سے بچانا چاہتا ہے، تو اس کے سامنے لوگوں کے اصل چہرے بے نقاب کر دیتا ہے۔ وہ ہمیں سنوا دیتا ہے تاکہ ہم دھوکے میں نہ رہیں، اور پھر ہمیں خاموش رہنے کی توفیق دیتا ہے تاکہ ہمارا اپنا سکون برباد نہ ہو۔

الجھنے سے دل کا سکون چھن جاتا ہے، اور خاموشی سے صبر کا وہ درجہ ملتا ہے جسے اللہ پسند فرماتا ہے۔ منافقوں کی باتوں پر بدلہ نہ لینا اور ان کے لیے بھی شر نہ چاہنا بزدلی نہیں، بلکہ اللہ کی رضا کے لیے اپنے نفس کو مارنا ہے۔ جب دنیا والے ہمیں پاگل سمجھ رہے ہوتے ہیں، تب ہمارا رب ہمارے درجے بلند کر رہا ہوتا ہے کیونکہ وہ انسان کی نیت اور اس کی بے زبانی کا دکھ سب سے بہتر سمجھتا ہے۔

وہ کہتے ہیں ناں
زندگانی کا دکھ سمجھتے ہو
رائیگانی کا دکھ سمجھتے ہو
جس میں راجہ نہیں ہے رانی کا
اس کہانی کا دکھ سمجھتے ہو
لاکھ چاہیں یہ مل نہیں سکتے
آگ پانی کا دکھ سمجھتے ہو
عمر کچی ہو جسم بوڑھا ہو
اس جوانی کا دکھ سمجھتے ہو
مجھکو حسرت سے دیکھنے والوں
بے زبانی کا دکھ سمجھتے ہو.

29/07/2026
18/07/2026

آج ایک قریبی دوست اپنی مسز کے ساتھ مسجد نبوی موجود تھا اس کی کال آئی کہ بھائی ارجنٹ کچھ کریں آپ کی بھابھی پہلی دفعہ آئیں ہیں اور انہوں نے ریاض الجنت جانا ہے
اب ان کے پاس وقت ہی آج کا تھا میں نے ایک فی میل سے ریکویسٹ کی کہ آپ پرمٹ دے دیں کل آپ کو وزٹ دے دوں گا وہ مان گئیں کیونکہ ان کی فیملی کے ساتھ پرمٹ میں نے بنا کر دیئے تھے اور وہ اپنی بزرگ والدہ کے ساتھ وہیل چیئر پہ پہلے جاچکی تھیں ۔
خیر صبح نو بجے کا پرمٹ تھا دوست کی مسز لائن میں لگ گئیں تھوڑی دیر بعد ان کا شکریہ کا ایس ایم ایس آیا کہ آپ کی بھابھی چلی گئیں ہیں اور کہا کہ پرمٹ بھی چیک نہیں ہوا ۔
اس کے بعد میں اپنے کام میں مشغول ہوگیا اچانک واٹس ایپ پہ گروپ کال آئی کہ بھائی انہوں نے لائن سے نکال دیا
میں حیران کیا وجہ بنی بعد میں پتا چلا پرمٹ ایکسپائر ہوگیا ۔
اس کے بعد اس کے شوہر نے کسی دوست کے ذمے لگایا وہ مجھے کال کرتے رہے میں بائیک پہ تھا جب میں آنلائن ہوا تو وہ آف لائن ہوگئے ۔
آج اس خاتون کا بلاوا نہیں تھا ورنہ آج تک ایسا نہیں ہوا ۔۔۔۔۔ خیر بار بار عرض کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی بس ﷲ بچائے عمرہ پہ آتے ہیں تو پتا نہیں ہوتا کہ ریاض الجنت کیا ہے ؟ جب دیکھتے ہیں کہ لوگ لائن میں لگے ہوئے ہیں تب ان کو معلوم ہوتا ہے کہ اچھا یہ تو جنت کا ٹکڑا ہے ۔
تب بھاگ دوڑ کرتے ہیں ایپ بناتے ہیں لیکن رش کی وجہ سے سلاٹ نہیں ملتے سیکھتے نہیں ہیں غلطیاں کرکے ایپ بلاک کرلیتے ہیں

بار بار کہتا ہوں کہ جانے سے پہلے ساری تیاری مکمل کریں بار بار ایپ کو اوپن کرکے دیکھا کریں اگر آپ کا سات دن کا مدینہ میں قیام ہے تو سات دن میں کوئی بھی ٹائم ملے بک کرلیں سمجھ نہ آئے پیج پہ موجود اسسٹنٹ سے پوچھ لیں وہ سمجھا دے گا

لیکن ہمیں یاد وہاں جاکر آتا ہے پھر خالی ہاتھ آتے ہیں اور روتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ؟
تو جناب عالیٰ جیسی نیت ویسی مراد ۔

جیسے ایک فی میل کو کئی ایس ایم ایس کیئے کہ آپ 20 ڈیٹ کے سلاٹ اوپن ہیں بک کرلیں لیکن وہ بضد تھیں کہ 19 کا ہی پرمٹ ملے نہ 19 کے اوپن ہونگے نہ ہی ملے گا

خیر ہمیں کیا کونسا آپ ہمارے لیئے وہاں سے البیک کے چرغے اور گفٹ لے کر آرہے ہیں لیکن پھر بھی بطور مسلمان آپ کا احساس کیا جاتا ہے لیکن خیر

😓😓😓😓😓

آج کل رش کی وجہ سے فی میل کے ریاض الجنت کے سلاٹ نہیں مل رہے ۔۔۔۔ جبکہ مرد حضرات چیک کریں تو نسک پہ کئی سلاٹ مطلوبہ دن کے...
17/07/2026

آج کل رش کی وجہ سے فی میل کے ریاض الجنت کے سلاٹ نہیں مل رہے ۔۔۔۔ جبکہ مرد حضرات چیک کریں تو نسک پہ کئی سلاٹ مطلوبہ دن کے مل جاتے ہیں ہوا یوں کہ ایک بھائی جو کہ طائف میں رہتے ہیں جب لاسٹ ٹائم بات ہوئی تو کہنے لگے کہ بھائی میری ایپ کا مسئلہ آگیا ہے میں کیا کروں بڑے پریشان تھے تب ان کی حاضری نہیں ہوسکی تھی کل وہ دوبارہ مدینہ آئے تو رات کو رابطہ کیا میں نے کہا بھائی بڑی بات ہے آپ کو پہلے بھی کہا تھا کہ رابطہ دو دن قبل کرنا خیر میں نے ان کو 1:40 منٹ کا جمعہ کے بعد کا سلاٹ دلوادیا ۔

اب وہ بالکل نیو تھے پورے دن وقتاً فوقتاً رابطہ کرتے رہے لیکن جب میں جمعہ کی نماز پڑھ کر فری ہوا تو ان کا ایس ایم ایس آیا کہ بھائی آپ یہ پرمٹ کسی اور کو دے دیں میری دو بجے مدینہ سے روانگی ہے
میرے ساتھ ایک اور ساتھی ہیں اب یہ مسئلہ یہ لائن لمبی ہے اور کیسے انٹری ہوگی بس چھوٹ جائے گی ۔

مجھے دکھ ہوا میں نے کہا دیکھو ایک پرمٹ پہ دو بندے ایسے جاسکتے ہیں کہ جب رش ہوتا ہے تو آپ اپنے پرمٹ کی تصویر اپنے دوست کو دے دو رش کی وجہ سے بعض دفعہ وہ سکین نہیں کرتے

اور آپ اپنا موقع ضائع نہ کرو بعد میں زندگی کا کیا پتا ۔۔۔۔ آپ ایسا کرنا ایک بجے ہی لائن میں لگ جانا رش کی وجہ سے بعض دفعہ وہ چالیس منٹ پہلے جانے دے دیتے ہیں اور ﷲ سے مدد مانگیں کہ یارب کریم میرے لیئے آسانی فرما ۔

اس کے بعد میں سوگیا جب جاگا کئی بزنس کالز ، ایک جگہ افتتاح تھا ان کی کالز ، جدہ سے دوست آئے ہوئے تھے ان کی کالز اور آخر میں اس بھائی کی کال تھی ۔

وٹس ایپ پہ ان کا ایس ایم ایس تھا تو کہنے لگے بھائی معجزہ ہوگیا مجھے ایک بجے اندر جانے دیا جو دوسرا ساتھی تھا وہ لائن سے نکل گیا کہ بس نکل جائے گی جبکہ نہ میرا پرمٹ دیکھا مجھے منبر رسول ﷺ کے سامنے جگہ مل گئی میں بہت دیر بیٹھا رہا میں روتا رہا کہ مجھ جیسے پہ کیسے اتنا کرم ہوگیا ۔
اگر وہ دوست بھی لائن میں کھڑا رہتا تو آج جنت میں بیٹھ کر نوافل پڑھتا

پتا ہے ہم جو سعودی عرب میں پاکستانی مقیم ہیں صرف پیسے کے چکر میں رہتے ہیں شروع شروع تڑپ ہوتی ہے پھر ٹھنڈی ہوجاتی ہے ۔
میں بار بار کہتا ہوں کہ بھائی خوش قسمت ہو جو وہاں ہو جن کی بدولت عرب حضرات کو اتنا مقام مل گیا ہے ان کی بار گاہ میں بار باد جاؤ ان کا شکریہ ادا کرو
ہم سے پوچھو کہ کتنی تڑپ ہے اور دیکھتا ہوں کہ کب دوبارہ بلاوا آتا ہے ۔

😔😔😔😔😔

15/07/2026

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان کے مطابق صفر المظفر 1448ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔۔

یکم صفر المظفر 16 جولائی بروز جمعرات ہوگی۔۔

رؤیت ہلال، فلکیات، جغرافیہ اور خلائی سائنس کی اپ ڈیٹس اور مفید معلومات کےلئے ہمارا پیج لائک کرنا نہ بھولیں

住所

Minato, Tokyo

ウェブサイト

アラート

Tableegh islamがニュースとプロモを投稿した時に最初に知って当社にメールを送信する最初の人になりましょう。あなたのメールアドレスはその他の目的には使用されず、いつでもサブスクリプションを解除することができます。

事業に問い合わせをする

Tableegh islamにメッセージを送信:

ショートカット

共有する