Holiday Times Newspaper

Holiday Times Newspaper HOLIDAY TIMES Islamabad Is Most Famous NewsPaper For Readers Around The Globe And Paper Is On Eight Pages,Six Pages Are Urdu and two pages are English.

13/04/2025
13/04/2025
13/04/2025

پولیس گردی کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہاکہ میری بھی آواز بنیں۔اسی سلسلے میں آج بری امام آیا ہوا ہوں۔ظلم و زیادتی کی اس نیوز سٹوری کو جلد آپ کے ساتھ شئیر کروں گا۔
دعاگو: (شبیرسہام)

12 اپریل 2025ء
ہفتہ

چاہ سلطان میں بااثر مافیا کا راج، متعدد مکانوں پر قبضہ، اصل مالکان رل گئے بانی چاہ سلطان چوہدری سلطان بخش مرحوم کے ذاتی ...
01/02/2025

چاہ سلطان میں بااثر مافیا کا راج، متعدد مکانوں پر قبضہ، اصل مالکان رل گئے

بانی چاہ سلطان چوہدری سلطان بخش مرحوم کے ذاتی رقبہ پر پولیس اور ایک سیاسی شخصیت کی ایماء پر مافیا گزشتہ 50 سالوں سے قابض ہیں

بااثر افراد نے کئی مکانوں پر قبضہ کرکے کرایوں پر دے رکھا ہے، ملکیت کے کوئی دستاویزی ثبوت بھی موجود نہیں، مکانوں کی خرید وفروخت بھی جاری

بااثر افراد می پنجاب پولیس کے ایک انسپکٹر اور حکمران سیاسی جماعت کے ایک مقامی کارکن سمیت دیگر شامل، حکام نوٹس لیں، اصل مالکان

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )
راولپنڈی کے قدیم ترین علاقہ چاہ سلطان کے محلہ سلطان پورہ میں بااثر افراد کی جانب سے دس سے زائد مکانوں پر عرصہ دراز سے قبضہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان بااثر افراد میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے ایک انسپکٹر اور حکمران سیاسی جماعت کے ایک مقامی کارکن سمیت دیگر شامل ہیں۔ جنہیں پولیس اور مقامی ایک سیاسی شخصیت کی مکمل پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ ان مکانوں پر سے قبضہ واگزار کرانے کے لئے جدی مالکان نے مقامی پولیس اور عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ بانی چاہ سلطان چوہدری سلطان بخش مرحوم کے ذاتی رقبہ پر یہ بااثر افراد کم و بیش 50 سالوں سے قابض ہیں۔ ان کے پاس نہ ملکیتی ثبوت ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کسی بھی قسم کا کوئی دستاویزات موجود ہیں جس سے وہ اپنے آپ کو اس جائیداد کا مالک ثابت کرسکیں۔ اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب راولپنڈی کچہری کے ایک قانون دان راجہ مسرور نے بانی چاہ سلطان چوہدری سلطان بخش مرحوم کے پوتے چوہدری قیصر حبیب سے سلطان پورہ میں 11 مرلے جگہ خریدی اور اپنے نام رجسٹری و انتقال کروایا۔ راجہ مسرور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ میری خریدی گئی پراپرٹی کے تمام ڈاکومنٹس بانی چاہ سلطان چوہدری سلطان بخش مرحوم اور ان کے مرحوم صاحبزازے چوہدری حبیب کے نام ہیں۔ محکمہ مال سے مکمل تسلی کرنے کے بعد یہ پراپرٹی میں نے چوہدری حبیب مرحوم کے بیٹے چوہدری قیصر حبیب سے خریدی۔ جس کے بعد میں نے محکمہ مال سے اپنے نام رجسٹری کروائی۔ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ اس محلے میں تو قبضہ مافیا بیٹھا ہوا ہے جو عرصہ دراز سے مکانوں پر قابض ہیں اور ان کے پاس ملکیت کے کوئی دستاویزی ثبوت بھی موجود نہیں۔ اب یہ مافیا میرا مکان بھی ہتھیانا چاہتے ہیں۔ اس مافیا نے تھانہ وارث خان میں ہمارے خلاف درخواست دی۔ جہاں ہم نے اس مکان کے حوالے سے محکمہ مال کے تمام اصل کاغذات پیش کئے۔ چونکہ ڈی ایس پی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ وہاں بھی میں نے انہیں اصل رجسٹری جمع کراتے ہوئے تمام کاغذات کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق کرانے کا کہا۔ عمیر نامی شخص کو فرنٹ مین بناکر یہ بااثر مافیا پولیس پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ عمیر نے جعلی رجسٹری بنا رکھی ہے۔ حکام بالا کو چائیے کہ وہ ان بااثر افراد کے زیر قبضہ مکانوں کی تفصیلات اور ان سے ملکیتی ثبوت منگوائیں اور متعلقہ اداروں سے کاغذات کی تصدیق کروائیں اور یہ بھی پتہ لگوائیں کہ اتنے طویل عرصے سے یہ زمینوں پر کیسے قابض ہیں؟ ان بااثر افراد نے کئی مکانوں پر قبضہ کرکے آگے کرایوں پر دے رکھا ہے۔ راجہ مسرور ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ ان بااثر افراد میں قیصر ستی، ظفر ستی، نفیس ستی کے علاؤہ دیگر بھی شامل ہیں۔ قیصر ستی پنجاب پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ جو تین مکانوں پر قابض ہیں۔ ایک مکان میں انہوں نے رہائش رکھی ہوئی ہے۔ باقی دو مکان کرائے پر دے رکھا ہے۔ جن میں سے ایک مکان نمبر NE261 میں رہائش پذیر کرایہ داروں نے دو سال قبل اس بناء پر مزید کرایہ دینا بند کر دیاکہ اس مکان کے اصل مالک تو موجود ہی نہیں ہے۔ انسپکٹر قیصر ستی نے کچھ عرصہ قبل ایک مکان بغیر کاغذات کے 96 لاکھ روپے میں فروخت بھی کیا۔ مسلم لیگی کارکن ظفر ستی نے بھی اسی طرح گلی بند کرکے قبضے والی جگہ پر اپنا ڈیرہ بنا رکھا ہے۔ نفیس ستی نامی شخص نے ایک مکان پر قبضہ کرکے اپنی رہائش رکھی ہوئی ہے اور دو مکان کرائے پر دے رکھے ہیں۔ یہ تینوں مکان بھی بغیر کاغذات والے ہیں۔ ڈگا نامی شخص نے بھی مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور مکان کا ایک حصّہ 20 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے رکھا ہے۔ رنگین خان نامی حجام نے بھی مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور آگے رینٹ پر دے رکھا ہے۔ اسی طرح عمیر مجید نے مکان نمبر 2000NE پر عرصہ دراز تک قبضہ کئے رکھا۔ پھر یہ مکان شاہد نامی شہری کو بغیر کاغذات ہی 50 لاکھ روپے میں فروخت کرکے 37 لاکھ روپے بیعانہ لیا۔ شاہد نامی شہری نے اس مکان کا سودا 60 لاکھ روپے میں کسی اور کے ساتھ کیا۔ جس کے بعد یہ مکان ایک ڈاکٹر کو 74 لاکھ روپے میں بیچا گیا۔ راجہ مسرور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ محلہ سلطان پورہ میں بغیر کاغذات میں مکانوں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ میرے پاس اس محلے کی 11 مرلے کی رجسٹری ہے۔ جو میں نے اصل مالکان سے خریدی ہے۔ حلقہ پٹواری کا بھی کہنا ہے کہ اس ایریا میں جس کے پاس پرانی رجسٹری بانی چاہ سلطان چوہدری سلطان بخش مرحوم کے نام سے ہے تو وہ اوریجنل ہے۔ باقی کسی اور کے نام سے رجسٹری ہے تو وہ جعلی ہے۔ اس وقت یہ بااثر مافیا عمیر مجید نامی شخص کو فرنٹ مین بناکر درخواستیں دے رہا ہے۔ حالانکہ عمیر اور اس کے بہنوئی یوسف عرف علی کے کردار سے پورا محلہ واقف ہے۔ چند ماہ قبل تھانہ وارث خان پولیس نے عمیر مجید کو شراب کی تیس بوتلوں سمیت گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد عمیر کے بہنوئی یوسف عرف علی نے پولیس کے ساتھ مک مکا کرکے عمیر کو چھڑوایا۔ عمیر کے بہنوئی یوسف عرف علی کے خلاف چوکی کچہری تھانہ سول لائنز میں جعلی رجسٹری بنوانے پر عدالتی آڈر پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا اور اس کی گرفتاری بھی ہوئی تھی۔ ایک واقعہ میں یوسف عرف علی پولیس مقابلے میں زخمی بھی ہوا تھا۔

  ( Friday, January 17, 2025 )
17/01/2025

( Friday, January 17, 2025 )

  ( Thursday, January 09, 2025 )
09/01/2025

( Thursday, January 09, 2025 )

Address

Islamabad

Telephone

+923125222125

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Holiday Times Newspaper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Holiday Times Newspaper:

Share

Category

Our Story

Publisher / Chief Editor : S.H SIHAM Head Office Islamabad:

Office No.06,1st Floor, Gulberg Road (Islamabad). Photo Grapher : Umer Qureshi

Photo Grapher : Kamran Abbasi