PIK United

PIK United اگر آپ کو پیج اچھا لگے تو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں ۔

17/12/2025

' تم ہو کون ' پوچھنے والوں کے لیے خوبصورت جواب

06/12/2025

پاکستان میں عمران خان کو “سیکیورٹی تھریٹ” قرار دینا کوئی نئی کہانی نہیں—
یہ وہی پرانا فارمولا ہے جس کے تحت ہر دور میں عوامی پسندیدہ لیڈرز کو خطرہ بنا کر پیش کیا گیا۔

فاطمہ جناح سے لے کر بھٹو، بے نظیر، نواز شریف اور اب عمران خان—
جس کو عوام نے چنا، طاقت کے مراکز نے اسے سیاسی یا سیکیورٹی خطرہ قرار دیا۔

یہ وہی سسٹم ہے جس کی غلطیوں نے بنگلہ دیش کو ہم سے جدا کیا،
جس نے دہائیوں تک سیاسی انجینئرنگ کی،
اور جس نے بار بار عوام کے مینڈیٹ کو روند کر ملک کو کمزور کیا—
پھر بھی “خطرہ” ہمیشہ عوام کے لیڈرز ہی ٹھہرتے ہیں،
غلطی کرنے والا کبھی نہیں۔

عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کہنا دراصل یہ تسلیم کرنا ہے کہ
اصل خوف ملک کو نہیں—اس اقتدار کے ڈھانچے کو ہے
جو خود کو عوامی فیصلوں سے اوپر سمجھ بیٹھا ہے۔
یہاں عوامی مرضی کا تو نام تک نہیں،
یہ وہ لوگ ہیں جو خود ساختہ بڑے بنے بیٹھے ہیں،
اور اپنے آپ کو عقلِ کُل سمجھتے ہیں—
جیسے ملک کا ہر فیصلہ صرف وہی کرنے کے مجاز ہوں۔

پاکستان کی بدقسمتی یہی ہے کہ یہاں
سچ بولنے والا باغی ہوتا ہے،
عوامی لیڈر خطرہ بن جاتا ہے،
اور غلطی کرنے والا مقدس بنا رہتا ہے۔

جب تک یہ نظام عوام کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرے گا،
اور سیاست کو سیکیورٹی کے نام پر یرغمال رکھا جاتا رہے گا—
ملک ترقی نہیں کر سکتا،
اور ہر مقبول لیڈر کو تھریٹ کا لیبل لگا کر خاموش کرنے کی کوشش چلتی رہے گی۔

01/10/2025
27/08/2025

گرمیوں میں شور کرتے ہیں بھارت نے پانی چھوڑ دیا
سردیوں میں شکایت کرتے ہیں بھارت نے پانی روک لیا

کبھی ڈوبتے ہیں، کبھی ترستے ہیں…
مگر ڈیم بنانے کا فیصلہ کبھی نہیں کرتے

نہ پانی سنبھالتے ہیں، نہ مستقبل کی سوچ رکھتے ہیں۔
ہر سال سیلاب کی تباہی میں ایک نئی کہانی شامل کر دیتے ہیں…
افسوس

عطاء اللہ تارڑ اسحاق ڈار خواجہ آصف بلاول بھٹوزرداری محسن نقوی اعظم نذیر تارڑ کی ملک و قوم کے لیے عظیم خدمات کے اعتراف می...
14/08/2025

عطاء اللہ تارڑ
اسحاق ڈار
خواجہ آصف
بلاول بھٹوزرداری
محسن نقوی
اعظم نذیر تارڑ
کی ملک و قوم کے لیے عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے "ستارہ امتیاز" سے نواز دیا گیا ھے۔
لیکن آپریشن بنیان المرصوص ڈیزائن کرنے والے عظیم محب وطن ڈیزائنر میاں نواز شریف المعروف باؤ جی کو "ستارۂ امتیاز" سے محروم رکھنا بہت بڑی زیادتی ھے۔جسے پچیس کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کریں گے ۔۔۔

Address

Kuwait City

Telephone

+96560021138

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PIK United posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share