21/02/2026
ٹانک(بیورورپورٹ)ضلع ٹانک کو گیس کی فراہمی پریشر کی کمی وبیشی ٹی ایم اے کے کلاس فور ملازم کے حوالے کردی گئی ہے محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے ذمہ داروں نے ضلع کی مین والوز کے قریب مقیم غیر متعلقہ اور نان ٹیکنیکل ٹی ایم اے کے کلاس فور ملازم کو ماہانہ چند ہزار روپے دیکر خود کو ڈیوٹی سے بری الزمہ قرار دے دیا ہے
یاد رہے کہ ٹانک شہر کو اس کے قریبی ضلع کرک کے علاقہ گرگری سے گس فراہم کی جاتی ہے ضلع ٹانک میں داخل ہونے والی مین پائپ لائن پر محکمہ کی جانب سے بنوں روڈ پر ڈسٹرکٹ کونسل کے مقام پر لگائے گئے بڑے والوز کو جہاں بند کرکے یومیہ 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاری رہی ہے وہیں پر اب مذکورہ مقام پر ماہ صیام کے بابرکت آیام میں جہاں گھر کی اہم ترین ضرورت کو نہ صرف بند رکھا جارہا ہے بلکہ اب تو سحری اور افطاری کے وقت صرف ایک ایک گھنٹہ کیلئے فراہم کی جانے والی گیس کا پریشر والوز کو گھماکر ناقابل استعمال حد تک کم کردیا گیا ہے واضح رہے کہ ضلع ٹانک میں محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کا کوئی بھی زمہ دار افسر دفتر میں بیٹھنے کے بجائے 65 کلومیٹر دور ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں اور وہاں پر دیگر کاروباری سرگرمیاں کررہے ہیں جبکہ ماہانہ بل بھی بروقت فراہم نہ کرسکنے کی وجہ سے صارفین کو اضافی بلوں کی ادائیگی پر مجبور کردیا گیا ہے گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی اگرچہ ملک کے بعض حصوں میں سردیوں کی آیام میں دیکھنے کو ملتی رہی ہے لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہائی جارہی ہے مذکورہ معتدل موسم میں گیس کی بندش اور پریشر کی کمی سمجھ سے بالاتر ہے شہریوں نے محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے اعلی حکام اور خصوصا وزیر اعلی خیر پختون خواہ اس ضمن نوٹس لینے کی اپیل کی ہے