04/06/2026
سکھر میں سنی سلامتی پاکستان کے زیر اہتمام ایوب گیٹ سے پریس کلب تک ایک پُرامن "مدحِ صحابہؓ مطالباتی جلوس" نکالا گیا۔جلوس میں شریک رہنماؤں اور کارکنان نے حکومتِ سندھ اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ خلیفۂ سوم جامع القرآن حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ شہادت (18 ذی الحجہ) کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سیدنا عثمانِ غنیؓ کی اشاعتِ اسلام اور خدمتِ قرآن کے لیے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں، لہٰذا اس دن سرکاری چھٹی کا اعلان کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہوگا۔ جلوس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
#سکھر