PPP Digital Kp Tehsil Besham

PPP Digital Kp Tehsil Besham

23/06/2025
23/06/2025
23/06/2025
23/06/2025

پی پی پی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کا وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ سوات سانحہ پر اظہار افسوس ‼️

ہمایون خان نے سوات می کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سیاحتی مقامات پر اسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید موثر اقدام کی ضرورت ہے، سیاحتی مقامات پر موثر اقدامات نہ ہونے سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی جابحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک و زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے، کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جو انتہائی افسوناک ہے، ہمایون خان

23/06/2025

امریکہ کا ایران پر حملہ/ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا ردعمل‼️

امریکہ کا ایران پر حملہ قابلِ مذمت ہے، یہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے. امریکہ کا حملہ صرف ایران پر نہیں، پورے خطے کے امن پر حملہ ہے۔ بین الاقوامی قوانین کو روند کر امریکہ نے خود کو امن کا دشمن ثابت کر دیا۔ اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ امریکہ کو جارحیت پر جوابدہ ٹھہرائے۔ امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعہ 2(4) کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت خود دفاع کے دائرے میں نہیں آتا۔ امریکہ کا یکطرفہ حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اختیارات کو چیلنج کرتا ہے۔ یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور عالمی امن کی روح کے خلاف ہے. امریکہ کی کارروائی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ اقوام متحدہ کو خاموش تماشائی بننے کے بجائے، جارح ریاست کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ طاقت کے ناجائز استعمال نے اقوام متحدہ کے اصولوں اور انصاف کو پامال کیا ہے۔ پاکستانی عوام ایران اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ مسلم امہ متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ندیم افضل چن

23/06/2025

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ کابینہ کا اہم اجلاس

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع صوابی کے صدر علی خان کی رہائشگاہ پر تحصیل رزڑ کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع اور تحصیل کے اہم عہدیداران نے شرکت کی جن میں سینئر نائب صدر ابن امان خان، جنرل سیکرٹری اشفاق خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سمیت تحصیل کابینہ کے دیگر ممبران شامل تھے۔
اجلاس میں پی کے 53 کی تنظیم سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے امجد خان کو پی کے 53 کا صدر، شیراز خان کو جنرل سیکرٹری اور نصیر محمد کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ نئے عہدیداران کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلد از جلد ویلج کونسل کی سطح پر پارٹی تنظیم مکمل کریں تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ فیصلہ پارٹی کی مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
سیّد شاہ فہد
ڈسٹرکٹ صوابی کوارڈینیٹر پی پی پی ڈیجیٹل خیبر پختونخوا

23/06/2025
23/06/2025

صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے – صدرِ مملکت آصف علی زرداری

تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ
کریں – صدر آصف علی زرداری

صدر نے فریقین کو پرامن راستہ، مکالمہ اور
سفارت کاری اپنانےکی ضرورت پر زور دیا ۔

مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے – صدرِ مملکت آصف علی زرداری

عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے – صدر آصف علی زرداری

خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں – صدرِ مملکت آصف علی زرداری

23/06/2025

پاراچنار : :
طوری ہاؤس پاراچنار میں شہید جمہوریت اسلامی دنیا کی پہلی خاتون منتخب وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 72ویں یوم ولادت انتہائی عقیدت و جوش و جذنے کے ساتھ منایا گیا.
جس میں پیپلزپارٹی ضلع کرم کے رہنماؤں،عہدیداروں اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
اس موقع پر محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی ملک و جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی.
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی ایک جمہوری، ترقی پسند اور باہمی رواداری پر مبنی پاکستان کے خواب کے لیے وقف کر دی تھی.
شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح و بہبود اور جمہوریت کی بحالی کے لیے آخری دم تک لڑتی رہیں۔ انہوں نے خوف کی زنجیروں کو توڑا اور آمریتی بندوقوں کو اپنے الفاظ کی طاقت اور اصولوں کی قوت سے خاموش کر دیا۔
وہ صرف ایک مضبوط خاتون، اور بااثر سیاسی لیڈر نہیں بلکہ ایک بہترین ماں بھی تھیں جنہوں نے ہر قدم پر ہمیں انسانی خدمت کا سبق سکھایا۔

آئیں آج تجدید عہد کریں کہ ہم ملکر شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

Endereço

Americana, SP

Notificações

Seja o primeiro recebendo as novidades e nos deixe lhe enviar um e-mail quando PPP Digital Kp Tehsil Besham posta notícias e promoções. Seu endereço de e-mail não será usado com qualquer outro objetivo, e pode cancelar a inscrição em qualquer momento.

Compartilhar

Categoria