Zia Bukhari Official

Zia Bukhari Official Public figure

دو ماہ پانی میں ڈوبتے ہیں، اور باقی دس ماہ پانی کی قلت اور خشک سالی کا رونا روتے ہیں۔.پاکستان میں پانی کے وسائل کو قابو ...
31/08/2025

دو ماہ پانی میں ڈوبتے ہیں، اور باقی دس ماہ پانی کی قلت اور خشک سالی کا رونا روتے ہیں۔.

پاکستان میں پانی کے وسائل کو قابو میں لانے اور منظم کرنے کا (Infrastructure) نہیں ہے
ملک میں جدید عالمی معیار کے مطابق پانی ذخیرہ کرنے، ڈیمز بنانے، اور پانی کومنظم کرنے کا فقدان ہے

محکمہ موسمیات اور تحقیقاتی ادارے جدید موسمیاتی تبدیلیوں، بارش کے پیٹرن، اور گلیشیئر پگھلنے کے اثرات کو نہ سمجھ پاتے ہیں، نہ ہی ان کے لئے کوئی مستند پیش گوئی کا نظام ہے.

دریاؤں اور ندی نالوں سے شروع ہونے والا پانی بغیر کنٹرول اور سائنسی پلاننگ کے بہتا ہوا سمندر میں چلا جاتا ہے۔ اس دوران لاکھوں ایکڑ زمین، دیہات، اور شہر تباہ ہو جاتے ہیں۔

سیلابی تباہی
انفراسٹرکچر کی بربادی
زرعی نقصان اور قحط
انسانی اموات اور نقل مکانی
معاشی بحران

عالمی دنیا کو کلائمیٹ چینج کی تباہ کاریوں کے ثبوت بھی جنوبی ایشیائی ممالک سے مل جاتا ہے.

بدقسمتی سے ہمارے ملکی نظام می وہ صلاحیت ہی نہیں ہے.

29/08/2025
29/08/2025

سب ڈوبے ہوئے ہیں! کچھ سیلاب میں، کچھ انا میں، کچھ تکبر میں، کچھ اپنی ذات میں اور کچھ بے حسی میں!

Sab yaad rakha jaaye ga. 355 goliyon se is chotti si bachi ko shaheed kiya gaya.
29/08/2025

Sab yaad rakha jaaye ga.
355 goliyon se is chotti si bachi ko shaheed kiya gaya.

جب گمراہی (جہالت) عروج پر پہنچتی ہے  پھر انسان ٹائر چاٹنے کو بھی سعادت سمجھتا ہے 🫵
27/08/2025

جب گمراہی (جہالت) عروج پر پہنچتی ہے پھر انسان ٹائر چاٹنے کو بھی سعادت سمجھتا ہے 🫵

اے دنیا والوں ، اس کا نام آمنہ اشرف عبداللہ المفتی ہے... ایک چھوٹی سی لڑکی جو پیاسی، بھوکی اور اکیلی خوفزدہ تھی۔وہ صرف پ...
19/08/2025

اے دنیا والوں ، اس کا نام آمنہ اشرف عبداللہ المفتی ہے... ایک چھوٹی سی لڑکی جو پیاسی، بھوکی اور اکیلی خوفزدہ تھی۔

وہ صرف پانی پینا چاہتی تھی، لیکن قبضے کے ہاتھوں وہ کوئلے کے ڈھیر میں بدل گئی!

آمنہ شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے گیٹ پر اپنے اور اپنے خاندان کے لیے پینے کے پانی کی تلاش میں نکلی... لیکن قبضے کا ایک اور منصوبہ تھا: اس نے اس پر ایک میزائل فائر کیا، جس سے اس کا خالص جسم جل کر کوئلہ بن گیا۔

وہ ہتھیار نہیں لے رہی تھی، وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہی تھی... وہ صرف پانی کی بوتل لے کر جا رہی تھی۔

ایک پیاسی بچی کو اس لیے مار دیا گیا کیونکہ وہ جینا چاہتی تھی... زندگی کی تلاش میں ماری گئی۔

یہ محض ایک نصیحت نہیں بلکہ ایک زندگی کا اصول ہے۔ دنیا میں بہت سے لوگ ملتے ہیں، کچھ شور مچاتے ہیں، کچھ دکھ دیتے ہیں، اور ...
18/08/2025

یہ محض ایک نصیحت نہیں بلکہ ایک زندگی کا اصول ہے۔ دنیا میں بہت سے لوگ ملتے ہیں، کچھ شور مچاتے ہیں، کچھ دکھ دیتے ہیں، اور کچھ صرف وقت کا زیاں بن جاتے ہیں۔ مگر وہ چند لوگ، جو آپ کے دل کو سکون دیتے ہیں، آپ کی روح کو راحت بخشتے ہیں، آپ کو تھکن سے آزاد کر دیتے ہیں—وہی اصل خزانہ ہیں۔
ایسے لوگوں کے قریب رہنا گویا اپنی روح کو آبِ حیات پلانے کے مترادف ہے۔ وہ لوگ روشنی کی مانند ہوتے ہیں جو اندھیروں کو مٹا دیتے ہیں۔ اس لیے اپنی زندگی میں ایسے رشتوں کو تھامے رکھیں جو سکون اور اطمینان کا باعث ہوں۔

اپنی روح کو سکون دینے والوں کے قریب رہو، کیونکہ وہی تمہاری اصل پناہ ہیں، وہی تمہاری زندگی کی اصل راحت ہیں۔ 🌿

یہ غیر معمولی،حیرت انگیز تصویر کوالالمپور، ملائیشیا میں  طوفان کے دوران 40 منٹ کے دوران اکٹھے آسمانی بجلی کے 32  شاٹس کے...
17/08/2025

یہ غیر معمولی،حیرت انگیز تصویر کوالالمپور، ملائیشیا میں طوفان کے دوران 40 منٹ کے دوران اکٹھے آسمانی بجلی کے 32 شاٹس کے ایک ڈھیر کی ہے۔ ایسا نظارہ ش*ذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔۔قران پاک میں آسمانی بجلی کو رعد فرشتے کی تسبیح کہا گیا ہے اور قرآن کریم میں پوری سورت موجود ہے جس کا نام رعد ہے
کتاب ھدایت قرآن مجید فرقان حمید میں الله تعالی کا فرمان ہے
سورة رعد آیة ۱۲-۱۳

هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ

اردو:
وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے۔

وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ
ترجمہ
اور رعد اور فرشتے سب اسکے خوف سے اسکی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے۔ جبکہ وہ الله کے بارے میں جھگڑتے ہیں اور وہ بڑی قوت والا ہے۔

سعد بن ابراہیم کہتے ہیں اللہ تعالیٰ بارش بھیجتا ہے اس سے اچھی بولی اور اس سے اچھی ہنسی والا کوئی اور نہیں ۔ اس کی ہنسی بجلی ہے اور اس کی گفتگو گرج ہے ۔
آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) گرج کڑک کو سن کر یہ دعا پڑھتے
دعا
(اللہم لا تقتلنا بغضبک ولا تہلکنا بعذابک وعافنا قیل ذالک )
(ترمذی)
اور روایت میں یہ دعا ہے
(سبحان من سبح الرعد بحمدہ)
حضرت علی گرج سن کر پڑھتے سبحان من سبحت لہ
ابن ابی زکریا فرماتے ہیں جو شخص گرج کڑک سن کر کہے دعا (سبحان اللہ وبحمدہ) اس پر بجلی نہیں گرے گی ۔

بونیر سے ایک دوست سے بات ہوئی، وہ بتا رہا تھا کہ کل رات تک ریسکیو کی کوششیں جاری تھیں۔ لاشیں ملبے سے نکالی جا رہی تھیں، ...
17/08/2025

بونیر سے ایک دوست سے بات ہوئی، وہ بتا رہا تھا کہ کل رات تک ریسکیو کی کوششیں جاری تھیں۔ لاشیں ملبے سے نکالی جا رہی تھیں، کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے، کچھ درختوں میں پھنسے تھے اور ابھی بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔

اپیل ہے کہ جو بھی قریبی علاقے کے لوگ ہیں، بونیر اور باجوڑ میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔ یہ وقت ہمارے اتحاد اور بھائی چارے کا ہے

15/08/2025

میں فیس بُک، میٹا کو کھلی اجازت دیتا ہوں کہ میری تصویر اپنے ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر لگا دے۔۔۔ میری کوئی معلومات ان کے پاس ہے تو کتاب چھاپ دے

Address

Kuala Lumpur
Kuala Lumpur
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zia Bukhari Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zia Bukhari Official:

Share