01/01/2023
،تصویر کا ذریعہ:
یہ تحریر بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پہلی مرتبہ اگست 2020 میں شائع کی گئی تھی، جسے آج قارئین کے لیے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلوانے کے لیے اس صدی کے اوائل میں متعدد تحریکیں چلیں اور سینکڑوں افراد نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
بعض افراد نے مادر وطن کی آزادی کے لیے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا اور تختہِ دار پر اجل کو لبیک کہا۔
برصغیر کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں کاکوری ٹرین ڈکیتی کا واقعہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ تاریخی واقعہ نو اگست 1925 کو پیش آیا تھا جب انڈیا میں کاکوری کے قریب سہارن پور سے لکھنو جانے والی ٹرین کو روک کر اس میں موجود سرکاری خزانہ لوٹ لیا گیا تھا