24/07/2025
جناب IG سندھ،
محترم SP South،
محترم SSP South،
اور لیاری کے منتخب نمائندگان کی خدمت میں گزارش ہے کہ:
لیاری کے علاقے شاہ بیگ لائن، سیانا مسجد، گلی نمبر 2 میں سرِ عام شراب فروشی کا اڈا چل رہا ہے۔ یہ افسوسناک عمل پولیس کی سرپرستی میں جاری ہے، جس سے علاقہ مکین شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
اس غیرقانونی اڈے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
علاقہ مکینوں کو تحفظ اور سکون فراہم کیا جائے۔
براہِ کرم، اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ عوام کو اس ناسور سے نجات ملے۔
شکریہ
علاقہ مکین – لیاری، شاہ بیگ لائن