02/12/2025
📖✨ جامعہ جویریہ بنت الحارث رضي الله عنها للبنات، بیریا – روتھٹ، نیپال میں عظیم الشان قرآنی محفل ✨📖
آج جامعہ جویریہ بنت الحارث رضي الله عنها للبنات، بیریا روتھٹ (نیپال) میں
مسابقہ الوالد محمد بن بخیت قریع المری الأولی لحفظ القرآن الکریم وتجویدہ
کے عنوان سے ایک نہایت بابرکت، ایمان افروز محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
اس نورانی اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے فضاء کو ایمان کی خوشبو سے معطر کر دیا۔ اس کے بعد جن عظیم المرتبت شخصیت کے نام سے یہ مبارک مسابقہ منسوب ہے، انہوں نے طالبات اور معلمات کو اپنے قیمتی، حکمت افروز اور دل نشین نصائح سے نوازا، جو طالبات کے لیے مدتوں یادگار رہیں گے۔
اس کے بعد بانیٔ جامعہ جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا للبنات
فضیلۃ الشیخ حافظ ریاض الحق المدنی حفظہ اللہ
نے نہایت جامع، بصیرت افروز اور پُراثر کلماتِ تشکر پیش فرمائے، جن میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء اور اہلِ خیر کے لیے دعاؤں کا حسین امتزاج تھا۔
بعد ازاں مؤسسِ جامعہ ھذا و شیخ الحدیث
فضیلۃ الشیخ انوار الحق السلفی حفظہ اللہ
نے طالبات سے خصوصی خطاب فرمایا، جس میں حبِّ قرآن، شرفِ علم، اور اہلِ قرآن کے بلند مقام کو دل نشین مثالوں کے ساتھ واضح فرمایا۔ ان کے الفاظ نہ صرف کانوں میں، بلکہ دلوں میں اتر گئے۔
طالبات کی بڑی تعداد اور شوقِ شرکت کے پیشِ نظر یہ عظیم مسابقہ جامعہ کے تین مختلف مقامات پر منعقد کیا گیا ہے، اور اسے پانچ منظم زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آج پہلا دن تھا، جس میں طالبات نے اپنی شاندار تیاری، خوش الحان تلاوت اور بہترین تجوید کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا، والحمدللہ۔
اس بابرکت محفل میں جن معزز شخصیات نے شرکت فرما کر پروگرام کی شان میں اضافہ فرمایا، ان میں شامل ہیں:
◆ امینِ عامِ جامعہ
فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالحق المدنی حفظہ اللہ
◆ عمید القبول والتسجیل
فضیلۃ الشیخ رضوان فردوس السلفی حفظہ اللہ
◆ مدیر التعلیمات
فضیلۃ الشیخ انعام الحق التیمی حفظہ اللہ
◆ مدیر قسم التحفیظ
قاری شمس الدین عرفانی حفظہ اللہ
◆ نائب مدیر الامتحانات (معہد المبارک للبنین)
فضیلۃ الشیخ کرم الدین سراجی حفظہ اللہ
◆ قاری ظفر عرفانی حفظہ اللہ
◆ فضیلۃ الشیخ امجد مظاہری حفظہ اللہ
◆ فضیلۃ الشیخ فیاض سراجی حفظہ اللہ
◆ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمن سراجی حفظہ اللہ
◆ ماسٹر عبداللہ
اور جامعہ کی تمام معلماتِ محترمات
ہم بارگاہِ رب العزت میں دعا گو ہیں کہ وہ اس بابرکت مسابقہ کو قبول فرمائے، طالبات کے لیے قرآنِ کریم کو نورِ دل، شفاءِ سینہ اور زادِ آخرت بنا دے، اور جامعہ جویریہ بنت الحارث رضي الله عنها للبنات کو علمی، تربیتی اور روحانی میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
📖🌿✨